سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 

امام کی قرائت کے صحیح ہونے ہیں شک [جماعت کےاحکام]

سوال: اگر کوئی شخص امام جماعت کی قراٴ ت کے بارے میں شک کرے کہ اس کے مرجع کے فتوے کے مطابق ہے یانہیں کیا اس صورت میں امام جماعت کی اقتداء کرسکتا ہے ؟
اور اگر اقتداء کرنا جائز ہے تو کیا احتیاط کے طور پر نماز دوبارہ پڑھنا لازم ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جواب:۔ جب تک فتوے کے برخلاف ہو جانے کا یقین نہ ہو جا ئے اقتداء کرنا جائز ہے اور احتیاط کے طور پر دوبارہ نما زپڑھنا بھی لازم نہیں ہے ۔

جماعت کو کمزور کرنے کی غرض سے فرادی نماز پڑھنا [جماعت کےاحکام]

سوال: اگر شہر کی جامع مسجد میں جماعت ہو رہی ہو اور قلیل تعداد میں کچھ لوگ جماعت کے ہوتے وقت ، ضعیف اور کمزور کرنے کے ارادے سے ، فرادیٰ نما ز پڑھنے لگیں، ان کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جواب:۔ ان کی نماز میں اشکال ہے ۔

نماز پڑھتے ہوئے مرد اور عورتوں کے درمیان دیوار کا حائل ہونا [جماعت کےاحکام]

سوال: ہمارے شہر کی جامع مسجد میں عورتوں کے نماز پڑھنے کی جگہ اوپری منزل اور مردوں کے لئے نیچے کی منزل مخصوص ہے ان دونوں منزلوں کے درمیان ۷۰ سینٹی میٹر اونچی اور ۴۰ سینٹی میٹر موٹی دیوار حائل ہے، کیا یہ مقدار عورتوں اور مردوں کی صفوں میں اتصال کے لئے مانع ہے؟
جواب دیدیا گیا: اگر قیام کی حالت میں عورتیں نماز جماعت کی صفوں میں سے کچھ صفوں کو دیکھ رہی ہوں اور دونوں جگہ ایک ہی شمار ہوتی ہوں تو کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

جمعہ کے نماز ظہر کو جماعت سے پڑھنا [جماعت کےاحکام]

سوال: معمول کے مطابق مجالس ترحیم، مسجدوں میں انجام دی جاتی ہیں اور بعض اوقات وہ دن جمعہ کا ہوتا ہے؛ جبکہ مسجد سے مصلیٰ شہر (وہ جگہ جہاںپر جمعہ ہوتا ہے) کا فاصلہ ایک کلو میٹر ہے، اُن تحقیقات کو مدنظر رکھتے ہوئے جو حاضرین سے کی گئی ہیں ان میں سے کوئی شخص بھی نماز جمعہ میں شرکت کا قصد نہیں رکھتا ہے اور نہ ہی ان کا قصد نماز جمعہ کی تحقیر ہوتا ہے ۔ کیا ایسی صورت میں نماز ظہر کو اول وقت جماعت کے ساتھ نماز پڑ ھا جاسکتا ہے؟
جواب دیدیا گیا: مذکورہ شرائط میں نماز جماعت کے پڑھنے میں کوئی اشکال نہیں ہے؛ لیکن بہتر ہے کہ نماز جمعہ کے احترام کی خاطر جمعہ کے وقت جماعت کو ترک کردیں ۔

جماعت کے ہوتے ہوئے فرادی نماز پڑھنا [جماعت کےاحکام]

سوال: ایک امام جماعت نے مسجد بنانے کے لئے کچھ رقم مامومین اور لوگوں سے جمع کی اور کچھ رقم سہم امام کی حاصل کی لیکن اس سلسلہ میں کوئی اقدام نہیں کیا جن لوگوں نے رقم دی تھی وہ اب رقم واپس مانگ رہے ہیں امام جماعت کہتے ہیں کہ تمہں رقم کی واپسی کے مطالبہ کا کوئی حق نہیں ہے میں حاکم شرح کی جانب سے وکیل ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ کیا کرنا ہے کیا اس عالم دین کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جواب:۔ اگر مذکورہ رقم سہم امام علیہ السلام کے عنوان سے دی گئی ہے تو اس صورت میں مجتہد یا ان کے نمائندے کی رای کے مطابق اسے عمل کرنا چاہئیے اور اگر لوگوں نے عطیہ وغیرہ کے طور پر دی ہے تو اسے لوگوں کی رائے کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے اسے پورا کرنا چاہئیے ۔

وہ امام جماعت جس کی نماز باطل تھی [جماعت کےاحکام]

سوال: نما ز جماعت منعقد ہے ، یعنی جماعت ہو رہی ہے اس کے باوجود بعض لوگ وہیں پر فرادیٰ نما پڑھتے ہیں ، ان کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جواب:۔ جب بھی امام جماعت کی بے حر متی ہوجائے تب ان کی نماز میں اشکال ہے ۔

امام جماعت کے معین کرنے میں واقف کی نظر [جماعت کےاحکام]

سوال: واقف چاہتا ہے کہ ہمارے پیش نماز اعلم اور مقامی ہونے چاہیے، لیکن حال حاضر میں جو امام جمعہ والجماعت ہیں وہ اس شہر کے رہنے والے نہیں ہیں، ایسے امام کی اقتداء میں نماز جماعت کا کیا حکم ہے؟
جواب دیدیا گیا: امام جماعت کو معیّن کرنے میں واقف کی رائے شرط نہیں ہے ۔

۔وہ امام جماعت جس کی نماز باطل تھی [جماعت کےاحکام]

سوال: اگر کوئی امام جماعت نما زکے بعد سمجھ جائے کہ اس کی نماز باطل تھی ، کیا اس پرمامومین کواطلاع دینا لازم ہے تاکہ وہ لوگ دوبارہ اپنی نما ادا کرسکیں ؟
جواب دیدیا گیا: جواب:۔ لازم نہیں ہے ۔

ایک امام کی اقتداء دو جگہ پر [جماعت کےاحکام]

سوال: کوئی امام جماعت دو جگہ پر نماز پڑھا تا ہے ، کیا وہ شخص جو ہمیشہ امام جماعت کے ساتھ رہتا ہے ، دونوں جگہ پر مذکورہ امام جماعت کی اقتدا کرسکتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جواب:۔ ماٴ موم کی دوسری نماز میں اشکال ہے ، مگر جبکہ احتمال دے کہ پہلی نماز میں کوئی خلل واقع ہو اتھا ، یا اپنی قضا نماز یا کسی میت کی قضا نماز کی نیت کرلے ، تو صحیح ہے ۔

مسجد کی تیسری منزل کے ماٴمومین کا اقتضاء کرنا [جماعت کےاحکام]

سوال: کیا ایک مرجع کا مقلِّد ، دوسرے مرجع کے مقلِّد کی امامت میں نماز پڑھ سکتا ہے ۔
جواب دیدیا گیا: جواب:۔ ہر مجتہد کا مقلِّد ہر مجتہد کے مقلِّدکی امامت میں نماز پڑھ سکتا ہے مگر یہ کہ اس کی نماز کے باطل ہونے کا علم ہو جائے ۔

جماعت کی صف میں، حق اولویت [جماعت کےاحکام]

سوال: کسی شخص نے نماز پڑھنے کی غرض سے مسجد میں جا نماز بچھائی اور اس کے بعد باہر چلا گیا ، جماعت شروع ہوگئی اور وہ شخص ابھی تک واپس نہیں آیا کیا اس صورت میں جماعت کے شروع ہوتے ہی ، اس شخص کااس جگہ سے حق ساقط ہوجائے گا ۔اور دوسرا شخص اس جگہ پر نماز پڑھ سکتا ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جواب:۔ احتیاط کا تقاضا یہ ہے کہ پہلی رکعت کے رکوع تک ، اسے مہلت دے ، اگر نہ آئے تودوسرے شخص کو نماز پڑھنے کا حق ہے ؟

امام راتب [جماعت کےاحکام]

سوال: کیا مسجد و محراب کا اختیار امام راتب کو ہے؟ اس طرح کہ دوسرے شخص کے وہاں نماز پڑھانے میں اشکال ہویا یہ کہ امام راتب کا اولیٰ ہونا افضل ہونے کی وجہ سے ہے؟ مہر بانی فرماکر وضاحت کریں ۔
جواب دیدیا گیا: جواب:۔ امام راتب کے حق کی مراعات واجب نہیں بلکہ مستحب ہے البتہ اختلافات سے بچنے کے لئے بہتر ہے کہ اس طرح کے مسائل کی رعایت کی جائے ۔

اس خیال سے اقتداء کرنا کہ یہ آخری تشھد ہے [جماعت کےاحکام]

سوال: کسی شخص نے دیکھا کہ ایک امام جماعت ، تشہد پڑھنے میں مصروف ہے اسے علم یاگمان ہوا کہ آخری رکعت کا تشہد ہے ،ثواب حاصل کرنے کی نیت سے تشہد میں شامل ہو کر ، امام جماعت کی اقتداء کرلی ، بعد میں معلوم ہوا کہ وہ پہلا تشہد ہے ۔ اس شخص کا کیا وظیفہ ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جواب :۔ احتیاط یہ ہے کہ نماز کو امام جماعت کے ساتھ کامل ادا کرے اور بعد میں دوبارہ نماز پڑھے ۔

مسجد کی تیسری منزل کے مامومین کا اقتداء کرنا [جماعت کےاحکام]

سوال: جن لوگوں نے مسجد کی تیسری منزل پر( پہلی منزل کی ) جماعت کےساتھ نماز پڑھی ہے ، ان کی نما ز کا کیا حکم ہے َ
جواب دیدیا گیا: جواب:،۔ اگر وہ جماعت پہلی منزل پر منعقد جماعت کے ساتھ ایک ہی جماعت شما ر ہوتی ہے تو کوئی حرج نہیں ہے۔

ایسے امام جماعت کی اقتداء کرنا جو دوسرے مجتہد کا مقلد ہے [جماعت کےاحکام]

سوال: میں ایک مسجد کا امام جماعت ہوں ، برائے مہر بانی میرے لئے ایک اجازہ مرحمت فرمائیے ؟
جواب دیدیا گیا: جواب:۔ اگر مسجد میں جماعت کرانا آپ کی مرادہے تو اجازہ کی ضرورت نہیں ہے اور اگر کوئی دوسری چیز مقصود ہے تو تحریر کریں تاکہ جواب دیا جائے۔

جس باپ نے وصیت کی ہے کہ قضا نماز نہیں چاہتا [جماعت کےاحکام]

سوال: میں اپنے گھر کا برا بیٹاہوں ، میرے والد نے کافی مدت تک نماز روزہ ادا نہیں کیا اور اپنے وصیت نامہ میں تحریر کیاہے کہ وہ کسی نماز و روزے کی قضا کرانا نہیں چاہتے ، اور یہ کہ ان عبادتوں کی قضا خود ان ہی سے مربوط ہے اس صورت میں میرا کیا وظیفہ ہے ؟
جواب دیدیا گیا: جواب:۔ آپ ان نماز اور روزوں کی قضا ضرور کریں جو آپ کے والد سے کسی عذر کی بناپر ترک ہوئے ہیں ( نیز احتیاط واجب کی بناپر ماں کے روزوں کی قضا کریں )ان کے علاوہ دیگر نما زروزوں کی قضاواجب نہیں ہے ، البتہ احتیاط مستحب ہے ۔

امام جماعت سے پہلے رکوع میں جانا [جماعت کےاحکام]

سوال: نماز جماعت میں امام کے حمد و سورہ ختم کرتے ہی اگر ہم بھولے سے امام سے پہلے رکوع میں چلے جائیں تو کیا ہم دوبارہ کھڑے ہوجائیں اور امام کے ساتھ دوبارہ رکوع میں جائیں اور پھر احتیاطا نماز کو دوبارہ پڑھیں ؟ جس وقت امام رکوع سے پہلے اللہ اکبر کہہ رہا ہے اورہم بھولے سے رکوع میں چلے جائیں تو کیا حکم ہے ؟ جس وقت امام جماعت قنوت میں مشغول ہو اور ہم بھولے سے رکو ع میں چلے جائیں تو کیا حکم ہے ؟
جواب دیدیا گیا: اگر امام فورا رکوع میں چلا جائے تو کوئی حکم نہیں ہے لیکن اگر فاصلہ ہوجائے تو کھڑا ہو اور دوبارہ امام کے ساتھ رکوع میں جائے اور نماز میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔
کل صفحات : 1