امام حسین (علیہ السلام) ، اسلامی حکومت قائم کرنا چاہتے تھے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
اهداف قیام حسینى
اس مقصد کا پیغامولایت سے مراد کیا ہے ؟

امام حسین (علیہ السلام) صرف شہادت کے لئے کربلا نہیں آئے تھے ، بلکہ آپ نے اپنے کچھ مقاصد کی وجہ سے کربلا کا ارادہ کیا جن میں سے ایک اسلامی حکومت کی تشکیل تھی ،اگر چہ آپ جانتے تھے کہ اس کام کے لئے شہید ہوجائیں گے ، آپ نے ایک جگہ ارشاد فرمایا:
اللھم انک تعلم انہ لم یکن ما کان منا تنافسا فی سلطان و لا التماسا من فضول الحطام ، ولکن لنری المعالم من دینک ، ونظھر الاصلاح فی بلادک، و یامن المظلومون من عبادک ، و یعمل بفرائضک و سنتک و احکامک“۔
خدایا ! تو بہتر جانتا ہے کہ میرا انقلاب اور قیام لوگوں پر حکومت و سلطنت اور دنیا کے زرق و برق کو حاصل کرنے کے لئے نہیں ہے ، بلکہ حکومت سے میرا مقصد یہ ہے کہ اسلامی تعلیمات ، تیرے دین کی علامتیں اور شہروں کی اصلاح کرسکوں ، اور تیرے احکام و فرائض پر عمل کراسکوں (۱) ۔
ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ امام حسین (علیہ السلام) نے کوفہ روانہ ہونے سے قبل اپنے مخصوص نمایندہ مسلم بن عقیل کو کوفہ بھیجا اورانہوں نے کوفہ میںلوگوں سے امام کے لئے بیعت لی ، کیا یہ بیعت، حکومت تشکیل دینے کیلئے نہیں تھی؟!
اگر ہمارا عقیدہ یہ ہے کہ ہر روز ، عاشورا اور ہر زمین ، کربلا ہے توہمیں امام حسین (علیہ السلام) کے اس نعرہ ، آپ کے تمام نعروں اور مقاصد کو پوری دنیا اور پوری تاریخ میں اجاگر کرنا چاہئے ۔
کوفہ کے بعض بے وفا اور ضعیف الایمان افراد نے امام (علیہ السلام) کا ساتھ نہیں دیا اور امام حسین (علیہ السلام) کے اس مقدس مقصد کو عملی جامہ نہیں پہننے دیا، لیکن آج جب باوفا اور قوی الایمان مسلمان موجود ہیں اور وہ اپنی تمام ہستی کو امام حسین (علیہ السلام) کی راہ میں قربان کرنا چاہتے ہیں تو پھر امام حسین (علیہ السلام) کے مقاصد اور پوری دنیا میں اسلامی حکومت کے قائم ہونے کی باتیں کیوں نہیں کرتے یا حضرت امام مہدی (علیہ السلام) کی حکومت کے لئے زمینہ فراہم کرنے کی کوشش کیوں نہیں کرتے؟
کیا یہ ممکن ہے کہ دین ، سیاست سے جدا ہوجائے؟ ، اگر دین کے بغیر حکومت ہو تو وہ حکومت ،ظالم حکومت ہوگی اور اگر حکومت کے بغیر دین ہوگا تو وہ دین بہت کم ثمر بخش ہوگا ۔



۱۔ بحار الانوار، ج ۱۰۰، ص ۸۰۔


اس مقصد کا پیغامولایت سے مراد کیا ہے ؟
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma