بطور خلاصہ احرام کے کفارے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک عمره مفرده
۲ ۔ طواف محرمات اور کفارات احرام کے دوسرے مسائل

اگر چہ تمام محرمات احرام کے کفاروں کا ذکر ان کے ذکر کے ہنگام ہو چکا ہے لیکن مناسب ہے سہولت و آسانی کے لئے سب کو ایک جگہ بیان کریں :
ردیف کار حرام کفارہ
۱ ۔ جماع ( مجامعت ایک اونٹ
۲ ۔ خوشبو استعمال کرنا ایک گوسفند ( بناء بر احتیاط واجب )
۳ ۔ دس ناخن سے کم کاٹنا ہر ناخن کے عوض ایک مد طعام ( ۷۵۰ گرام )
۴ ۔ ہاتھ یا پیر کے تمام ناخنوں کا کاٹنا : ایک گوسفند .
۵ ۔ ہاتھ یا پیر کے تمام ناخنوں کا ایک مجلس میں کاٹنا : ایک گوسفند .
۶ ۔ ہاتھ یا پیر کے تمام ناخنوں کا دو مجلس میں کاٹنا : دو گوسفند
۷ ۔ قطع درخت حرم قطع گیا ر حرم ایک گائے ( بناء بر احتیاط واجب ) استغفار .
۸ ۔ سلا ہوا لباس پہننا حتی ضرورت کی حالت میں : ایک گوسفند .
۹ ۔ جوتا اور موزہ پہننا مردوں کے لئے کفارہ نہیں ہے .
۱۰ ۔ عورتوں کے لئے چہرہ کا چھپانا ایک گوسفند ( بناء بر احتیاط واجب )
۱۱ ۔ مردوں کا زیر سایہ جانا ایک گوسفند .
۱۲ ۔ سر یا بغل کے بالوں کا مونڈنا ایک گوسفند .
۱۳ ۔ ضرورت کی حالت میں سر مونڈنا ایک گوسفند یا تین روزہ یا چھ فقیر کو ۲ / مد طعام الطعام کرنے کے درمیان تخییر .
۱۴ ۔بغل کے بالوں کا ضرورت کے تحت زائل کرنا سابقہ مورد کی مانند ( بناء بر احتیاط واجب )
۱۵ ۔ سر یا صورت یا بغل وغیرہ کی کچھ بالوں کا زائل کرنا ایک فقیر کو اطعام
۱۶ ۔ اپنی شادی کفارہ نہیں ہے .
۱۷ ۔ دوسروں کے لئے صیغہٴ عقد جا ری کرنا کفارہ نہیں ہے .
۱۸ ۔ لذت کے قصد سے بیوی کو دیکھنا یا لمس کرنا ایک گوسفند
۱۹ ۔ انزال کے قصد سے بیوی کو دیکھنا یا لمس کرنا ایک اونٹ ( بنا ء بر احتیاط واجب )
۲۰ ۔ لذت کے قصد سے بیوی کو بوسہ لینا ایک اونٹ
۲۱ ۔ حشرات کو مارنا حتی سہوا تھوڑا طعام (بنا ء بر احتیاط واج )
۲۲ ۔ جھوٹ بولنا ، دشنام دینا ، تفاخر کرنا استغفار
۲۳ ۔ جھوٹی قسم ہر بار کے لئے ایک گوسفند
۲۴ ۔ سچی قسم ( تین مرتبہ ) ایک گوسفند
۲۵ ۔ سچی قسم ( تین بار سے کمتر ) کفارہ نہیں ہے
۲۶ ۔ اسلحہ ساتھ رکھنا ایک گوسفند ( بنا ء بر احتیاط واجب )
۲۷ ۔ سرمہ لگانا کفارہ نہیں ہے
۲۸ ۔ آئینہ دیکھنا کفارہ نہیں ہے
۲۹ ۔ زیور آلات پہننا کفارہ نہیں ہے
۳۰ ۔ خوشبو دار تیل استعمال کرنا ایک گوسفند
۳۱ ۔ بدن سے خون نکالنا کفارہ نہیں ہے
۳۲ ۔ دانت نکلوانا ایک گوسفند ( بنا ء بر احتیاط واجب )
۳۳ ۔ سر ڈھانپنا ایک گوسفند ( بناء بر احتیاط واجب )
۳۴ ۔ تیل ملنا ایک گوسفند (بناء بر احتیاط واجب )

۲ ۔ طواف محرمات اور کفارات احرام کے دوسرے مسائل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma