۱۳ ۔ عقد نکاح

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک عمره مفرده
۱۴ ۔ نگاہ کرنا ۱۲ ۔ بدن سے بالوں کا زائل کرنا .

مسئلہ 241 ۔ حالت احرام میں محرم کے لئے شادی کرنا خواہ مرد ہو یا عورت جائز نہیں ہے .
خواہ خود صیغہٴ عقد پڑھے یا دوسرے کو وکالت دے کہ یہ کام انجام دے ، خواہ عقد دائم ہے یا موقّت ( متعہ ) اور ہر صورت میں اس کا عقد باطل ہے اور اگر اس کے حرام ہونے کا علم رکھتے ہوئے ایسا کام کرے تو وہ عورت ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس پر حرام ہو جائے گی .
مسئلہ 242 ۔ جائز نہیں ہے محرم دوسرے کے لئے صیغہٴ عقد پڑھے ہر چند وہ ( دوسرا ) محرم نہ ہو اور اس صورت میں بھی اس کا عقد باطل ہے ، لیکن حرام ابدی نہ ہوگی اور مذکورہ دونوں صورتوں میں سے کسی ایک میں بھی کفارہ واجب نہیں ہے .
مسئلہ243۔ جائز نہیں ہے کہ محرم عقد نکاح کی محفل میں بعنوان شاہد حاضر ہو ، اسی طرح ( بناء بر احتیاط واجب ) عقد نکاح کے انجام پانے پر شہادت دینا بھی جائز نہیں ہے ہر چند احرام سے پہلے عقد کا گواہ تھا اور اپنے یا دوسرے کے لئے خواستگار ی کرے .
مسئلہ 244 ۔ اگر علم ہوتے ہوئے حالت احرام میں کسی عورت کو اپنے لئے عقد کرے ، جیسا کہ عرض ہوا وہ عورت اس پر حرام موٴبّد ہو جائے گی ، لیکن اگر جاہل مسئلہ ہونے کی صورت میں ایسا کام کرے عقل باطل ہے لیکن حرام ابدی نہیں ہوگی اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ اس سے شادی نہ کرے بالخصوص اگر اس سے نزدیکی کی ہو .
مسئلہ 245 ۔ مذکورہ بالا احکام میں عقد دائم اور متعہ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے .
مسئلہ 246 ۔ اگر مرد غیر محرم زن محرم سے عقد کرے ، احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کو اطلاق دے اور مسئلے کا علم ہونے کی صورت میں حرام ابدی بھی ہوگی ، ( بنا بر احتیاط واجب ) .
مسئلہ 247 ۔ حالت احرام میں اس بیوی کو رجوع کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے جس کو طلاق رجعی دی ہے .
مسئلہ 248 ۔ اگر شخص ثالث کسی عورت کو کسی ایسے شخص کے لئے جو احرام میں ہے عقد کر ے اور محرم دخول کرے اور تینوں حکم بطلان کو جانتے ہوں ان میں سے ہر ایک پر ایک اونٹ بعنوان کفارہ واجب ہے ، لیکن اگر نزدیکی واقع نہ ہو تو کسی پر بھی کفارہ واجب نہیں ہے اور اس حکم میں کوئی فرق نہیں کہ زن و عاقد محرم ہو یا غیر محرم ہوں . اور اگر ان میں سے بعض کو حکم معلوم تھا اور بعض کو معلوم نہیں تھا تو کفارہ فقط جاننے والے پر واجب ہے .

۱۴ ۔ نگاہ کرنا ۱۲ ۔ بدن سے بالوں کا زائل کرنا .
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma