۱۱ ۔ حالت احرام میں زیر سایہ جانا ( مردوں کے لئے )

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک عمره مفرده
۱۲ ۔ بدن سے بالوں کا زائل کرنا . ۱۰ ۔ ناخن کاٹنا

مسئلہ 211 ۔ مرد محرم ہنگام سفر زیر سایہ نہ جائے یا سائبان مانند چھتری سر پر تانے بنا بر این ہوائی جہاز یا بند گاڑی وغیرہ پر سوار ہونا دن میں محرم مردوں کے لئے جائز نہیں ہے لیکن عورتوں اور بچوں کے لئے جائز ہے اور کفارہ بھی نہیں ہے .
مسئلہ 212 ۔ درمیان راہ منزلوں میں یا مکہ ۔ عرفات ، اور مشعر و منیٰ میں زیر خیمہ اور سقف خانہ جانا بلا مانع ہے ، ہر چند چلنے کی حالت میں ہو ، اسی طرح بند بازاروں سے گزرنا اور وہ تو نل ( یعنی زیر زمین راستے ) جو گزرنے والوں کے لئے بنائے گئے ہیں ان میں سے گزرنا بلا مانع ہے .
مسئلہ 213 ۔ وسط راہ پُلوں کے نیچے سے گزرنا بلا مانع ہے اسی طرح اس سایہ میں رہنا جو کھلی ہوئی گاڑی کی دیواروں سے پیدا ہوتا ہے جائز ہے .
مسئلہ 214 ۔ اس حکم میں پیادہ اور سوار افراد کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے .
مسئلہ 215 ۔ جن مواقع پر آفتاب یا بارش سے بچنے کے لئے سائبان غیر موٴثّر ہو محرم مردوں کا سائبان کے نیچے جانا حالت سفر میں بلا مانع ہے . بنا بر این محرم افراد راتوں کو یا بین الطلوعین یا مکمل بادل چھائے ہوئے دنوں میں بند گاڑیوں یا ہوائی جہاز سے سفر کر سکتے ہیں لیکن بارش کی اور بارانی راتوں میں سائبان سے استفادہ کرنا موجب کفارہ ہے .
مسئلہ 216 ۔ جنہوں نے اپنے ملک سے احرام باندھنے کی نذر کی ہے اور مجبور ہیں کہ ہوائی جہاز سے مکہ مشرف ہوں ، ان کی نذر صحیح ہے انھیں چاہئے کہ اپنے ملک میں محرم ہوں لیکن حالت سفر میں زیر سقف ہونے کے لئے لازم ہے کہ کفارہ دیں .
مسئلہ 217 ۔ بیماروں اور ان لوگوں کے لئے جو حرارت آفتاب سے بہت زیادہ تکلیف محسوس کرتے ہیں یا تابش آفتاب ان کے لئے مضر ہے ، جائز ہے بند گاڑی سے سفر کریں لیکن لازم ہے کفارہ دیں .
مسئلہ 218 ۔ اگر محرم سہو و فراموشی کے باعث یا بر بناء جہالت ہنگام سفر سایے میں چلا جائے . کفارہ نہیں ہے . لیکن اگر عمدا یا بر بناء ضرورت ہو تو کفارہ ہے اور اس کا کفارہ ایک گوسفند ہر احرام کے لئے ہے . یعنی مجموع احرام عمرہ کے لئے ایک گوسفند اور مجموع احرام حج کے لئے بھی ایک گوسفند واجب ہے .
سوال 219 ۔ حضرت عالی کے فتوای کے مطابق محرم مکہ میں اپنے گھر سے مسجد الحرام تک بند گاڑی استعمال کر سکتا ہے ، کیا جو لوگ مسجد الحرام میں حج کے لئے احرام باندھتے ہیں وہ بھی مکہ میں چھت کے نیچے جا سکتے ہیں ؟
جواب : شہر میں کوئی مضائقہ نہیں ہے ہر چند عرفات کی طرف جا رہا ہو ، لیکن جب شہر کے باہر پہونچ گیا تو اب سائبان جائز نہیں ہے مگر یہ کہ رات ہو .
مسئلہ 220 ۔ اس شخص کے لئے جو تنعیم سے محرم ہوتا ہے استظلال یعنی سایہ طلب کرنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب : اس کے پیش نظر کہ تنعیم اس وقت شہر مکہ کا جزء ہے اور مکہ گھر ہے مفروضہ سوال میں استظلال میں کوئی مضائقہ نہیں ہے .
سوال 221 ۔ جو لوگ مسجد شجرہ سے محرم ہوئے اور رات میں بند گاڑی سے مکہ کی طرف روانہ ہوئے طلوع آفتاب کے نزدیک گاڑی میں سو گئے اور طلو ع آفتاب کے بعد بیدار ہوئے اور بلا فاصلہ گاڑی روک دی کیا جتنی مدت دن میں حرکت کی حالت میں چھت کے نیچے تھے ان سے کفارہ متعلق ہوتا ہے ؟ اب جب کہ گاڑی رکی ہوئی ہے اور چاہتے ہیں کہ چھت کے نیچے حرکت کے ذریعے گاڑی سے اتریں ، اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب : اس صورت میں کفارہ لازم نہیں ہے .
سوال 222 ۔ جو گاڑی کھڑی ہوئی ہے اس سے اترنا اور اس پر چڑھنا اس صورت میں کہ چھت کے نیچے سے گاڑی کے سامنے گزرنے کا مستلزم ہو کیا حکم رکھتا ہے ؟
جواب : کوئی حرج نہیں ہے .
سوال 223 ۔ کیا استظلال تابش عمودی خورشید سے حاصل ہونے والے سایہ سے مربوط ہے یا خورشید کی ترچھی تابش سے حاصل ہونے والے سایہ کو بھی شامل ہے .
جواب : کھلی ہوئی گاڑی کی دیواروں کے سائے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے .
سوال 224 ۔ آیا استظلال اس سائے سے مربوط ہے کہ محرم کے سر پر پڑے یا اگر صرف دوش پر پڑے تو بھی حکم استظلال رکھتا ہے ؟
سوال 225 ۔ شہر مکہ میں ایسے تو نل ( زیر زمین راستے ) موجود ہیں کہ جن کی لمبائی ہزار میٹر سے زیادہ ہے کیا محرم اس میں بند گاڑی کے ذریعہ عبور کر سکتا ہے ؟
جواب : کوئی مضائقہ نہیں ہے کیونکہ شہر کے اندر ہے .
سوال 226 ۔ کیا محرم شہر مکہ پہونچتے ہی سایہ سے استفادہ کر سکتا ہے یہ کام محلّ اقامت اور گھر پہونچ کر جائز ہے ؟
جواب : مکہ پہونچ کر سایہ بلا مانع ہے .
سوال 227 ۔ کھلی ہوئی گاڑی سے حالت احرام میں مکہ کی سمت روانہ ہوئے ، پانی پینے کے لئے بس کے آگے کے حصے میں کہ چھت دار ہے جانے پر مجبور ہوا ، کیا میں نے کوئی نا شائستہ کام کیا ہے اور لازم ہے کفارہ دوں ؟
جواب : یہ کام جائز نہیں ہے ، اور اگر عمداً ہو تو کفارہ ہے اور اس کا کفارہ تمام مدت احرام کے لئے ایک گوسفند ہے ، لیکن اگر غیر بارانی شب میں ہو کوئی اشکال نہیں ہے .
سوال 228 ۔ قافلے کا ایک خدمت گزار رہنما کے عنوان سے عورتوں کے ہمراہ بند گاڑی سے روزانہ مکہ روانہ ہونے پر مجبور ہے ، کیا حکم ہے ؟
جواب : ضرورت کے وقت سائے میں جانا جائز ہے لیکن کفارہ ہے اور اس کا کفارہ ہر احرام کے لئے ایک گوسفند ہے .
سوال 229 ۔ بعض حجاج کہ عمرہٴ مفردہ کے لئے محرم ہوتے ہیں مجبور ہیں کہ روزانہ بندی گاڑی سے حرکت کریں اور راستے میں نماز اور کھانے کے لئے چند مرتبہ اترتے اور چڑھتے ہیں ان پر کتنے کفارے واجب ہیں ؟
جواب : تمام مدت احرام عمرہ کے لئے یا تمام مدت احرام حج کے لئے ایک کفارہ کافی ہے .

۱۲ ۔ بدن سے بالوں کا زائل کرنا . ۱۰ ۔ ناخن کاٹنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma