۱۰ ۔ ناخن کاٹنا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک عمره مفرده
۱۱ ۔ حالت احرام میں زیر سایہ جانا ( مردوں کے لئے ) ۹ ۔ انواع روغن اور کریم کی بدن پر مالش

مسئلہ 201 ۔ ہاتھ یا پیر کا ناخن کاٹنا یہاں تک کہ ایک ناخن یا اس کا بعض حصہ کاٹنا بھی محرم پر حرام ہے ، لیکن اگر ناخن کو آسیب پہونچا ہے اور اس کا باقی رہنا باعث ضرر ہے یا شدید تکلیف کا باعث ہے تو اس کو قطع کر سکتا ہے .
مسئلہ 202 ۔ قینچی یا ناخن گیر یہاں تک کہ دانت سے ناخن کاٹنے میں کوئی فرق نہیں ہے .
مسئلہ 203 ۔ مذکورہ حکم میں انگشت اضافی اور اس کے علاوہ کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے (بناء بر احتیاط واجب ) .
مسئلہ 204 ۔ اگر بھول کر یا نا واقف مسئلہ ہونے کی بناء پر ناحق کاٹ لے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے اور اگر عمداً ہو تو ہر ناخن کاٹنے کا کفارہ ایک مد طعام ہے

(۷۵۰ گرام ) اور اگر دونوں ہاتھوں کے تمام ناخنوں کو کاٹے تو اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے ، اس طرح اگر ہاتھ اور پیر کے تمام ناخنوں کو ایک مجلس (نشست ) میں کاٹے ، اس کا کفارہ ایک گوسفند ہے لیکن اگر ہاتھوں کے خاخنوں کو ایک نشست میں اور پاوٴں کے ناخنوں کو دوسری مجلس میں کائے تو اس کا کفارہ دو گوسفند ہے .
مسئلہ 205 ۔ اگر ہاتھوں کے تمام ناخنوں کو کاٹے لیکن پیروں کے تمام ناخنوں کو نہ کاٹے تو ہاتھوں کے ناخنوں کے لئے ایک گوسفند کفارہ ادا کرے . او رپیر کے ہر ایک ناخن کے عوض ایک مدّ طعام فقیر و محتاج کو دے . اور یہی حکم ہے اگر پیروں کے تمام ناخنوں کو کاٹے لیکن ہاتھوں کے تمام ناخنوں کو نہ کاٹے .
مسئلہ 206 ۔ اگر ہاتھ کے پانچ ناخن اور پیر کے پانچ ناخن کاٹے تو ہر ایک ناخن کے لئے ایک مُدّ طعام کفارہ دے ، اسی طرح اگر پیر اور ہا تھ کے دس سے کم ناخن کاٹے تو ہر ایک کے عوض ایک مد طعام کفارہ دے .
مسئلہ 207 ۔ اگر دس سے زیادہ ناخن ہوں اور سب کو کاٹے لازم ہے کہ ایک گوسفند کفارہ دے اور احتیا ط مستحب یہ ہے کہ اصلی دس ناخنوں سے جتنے ناخن زیادہ ہیں ان میں سے ہر ایک کے لئے ایک مد طعام کفارہ دے .
مسئلہ 208 ۔ اگر کسی کے دس سے زیادہ ناخن ہوں اور دس اصلی ناخنوں کو حالت احرام میں کاٹے ، احتیاط واجب یہ ہے ایک گوسفند کفارہ دے ، لیکن اگر کچھ اصلی اور کچھ اضافی ناخنوں کو کاٹے تو اصل ناخنوں میں سے ہر ایک کے لئے ایک مد طعام اور اضافی ناخنوں میں سے بھی ہر ایک کے لئے بناء بر احتیاط مستحب ایک مد طعام کفارہ دے .
مسئلہ 209 ۔ اگر ناخن کانٹے پر مجبور ہو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کا کفارہ شرح مذکورہ کے مطابق ادا کرے .
سوال 210 ۔ اگر محرم غیر محرم شخص کا ناخن کاٹے تو اس کا کیا حکم ہے ؟
جواب : کوئی اشکال نہیں ہے .

۱۱ ۔ حالت احرام میں زیر سایہ جانا ( مردوں کے لئے ) ۹ ۔ انواع روغن اور کریم کی بدن پر مالش
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma