احکام احرام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک عمره مفرده
محرمات احرام سوم : لبیک کہنا

مسئلہ 119 ۔ لازم نہیں ہے کہ احرام باندھتے وقت محرم حدث اصغر اور حدث اکبر سے پاک ہو . بنا بر این بلا وضو اور حالت جنابت یا حیض یا نفاس میں محرم ہو سکتا ہے ( البتہ روشن ہے کہ جنابت اور حیض و نفاس والی عورت پر غسل احرام بھی مستحب ہے .
مسئلہ 120 ۔ اگر احر ا م بھو ل جائے اور مناسک و اعمال تمام ہونے کے بعد متوجہ ہو کہ احرام نہیں باندھا ، اس کا حج اور عمرہ صحیح ہے .
مسئلہ 121 ۔ جس کا ختنہ نہیں ہوا اس کا احرام صحیح ہے لیکن طواف اور نماز طواف میں اشکال ہے . اور احرام میں باقی رہے گا مگر یہ کہ ختنہ کرے اور پھر طواف اور نماز طواف بجالائے .
مسئلہ 122 ۔ اگر غیر مختون بچے کو احرام کے لئے آمادہ اور مجبور کریں یا اس کو محرم کر دیں ، اس کا احرام صحیح ہے ، لیکن اس کے سارے طواف اشکال رکھتے ہیں ، بنا بر ایں ایسا شخص احرام میں باقی رہے گا اور اس کو احرام سے باہر آنے میں مشکل ہوگی مگر یہ کہ اس کا ختنہ کریں اور اس کے بعد طواف کرے یا اس کو طواف کرائیں .

محرمات احرام سوم : لبیک کہنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma