سوره مؤمن/ آیه 82- 85

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 20
عذاب کے موقع پرایمان لانافضول ہے چوپاؤں کے مختلف فوائد

۸۲۔ اٴَ فَلَمْ یَسیرُوا فِی الْاٴَرْضِ فَیَنْظُرُوا کَیْفَ کانَ عاقِبَةُ الَّذینَ مِنْ قَبْلِہِمْ کانُوا اٴَکْثَرَ مِنْہُمْ وَ اٴَشَدَّ قُوَّةً وَ آثاراً فِی الْاٴَرْضِ فَما اٴَغْنی عَنْہُمْ ما کانُوا یَکْسِبُونَ ۔
۸۳۔فَلَمَّا جاء َتْہُمْ رُسُلُہُمْ بِالْبَیِّناتِ فَرِحُوا بِما عِنْدَہُمْ مِنَ الْعِلْمِ وَ حاقَ بِہِمْ ما کانُوا بِہِ یَسْتَہْزِؤُنَ ۔
۸۴۔ فَلَمَّا رَاٴَوْا بَاٴْسَنا قالُوا آمَنَّا بِاللَّہِ وَحْدَہُ وَ کَفَرْنا بِما کُنَّا بِہِ مُشْرِکینَ ۔
۸۵۔ فَلَمْ یَکُ یَنْفَعُہُمْ إیمانُہُمْ لَمَّا رَاٴَوْا بَاٴْسَنا سُنَّتَ اللَّہِ الَّتی قَدْ خَلَتْ فی عِبادِہِ وَ خَسِرَ ہُنالِکَ الْکافِرُونَ۔

ترجمہ

۸۲۔ کیاانہوں نے زمین پر چل پھر کر نہیں دیکھاتا کہ انہیں معلوم ہوتاکہ جولوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں ان کاانجام کیاہوا ؟ وہی کہ جوافراد ی قوت کے لحاظ سے بھی ان سے زیادہ تھے اور زمین ان کی طاقت اور آثار بھی بہت تھے ، جوکچھ وہ کماتے تھے وہ انہیں (عذاب الہٰی سے ) بے نیاز نہ کرسکا ۔
۸۳۔ جب ان کے رسول،واضح دلائل لے کر ان کے پاس آئے تووہ اپنی موجود معلو مات میں ہی مگن رہے ( اوروہ اس کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتے تھے ) لیکن جس (عذاب ) کاوہ مذاق اڑاتے تھے وہی ان پر آنازل ہوا ۔
۸۴۔ انہوں نے جب ہمارے عذاب کی سختی کودیکھاتو کہنے لگے : اب ہم خدا واحد پرایمان لے آئے ہیں اورجن معبودوں کوہم اس کاشریک ٹھہراتے تھے ان کاانکار کیا :
۸۵۔ لیکن جب انہوں نے ہمارا عذاب دیکھنے کے بعدان کاایمان انہیں فائدہ نہ پہنچاسکا، خداکی سنت اس کے گزشتہ بندوں میں یہی رہی ہے اوراس وقت کافر لوگوں نے نقصان اٹھایا ہے ۔
عذاب کے موقع پرایمان لانافضول ہے چوپاؤں کے مختلف فوائد
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma