۵۔ شہد ، غیر معمولی شفا بخش مادہ ہے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 11
۶۔ ”للناس“ یعنی انسانوں کے لئے ۴۔شہد کے مختلف رنگ


۵۔ شہد ، غیر معمولی شفا بخش مادہ ہے :ہم جانتے ہیں کہ نباتات اور پھلوں میں حیات بخش دوائیں مخفی ہیں ۔ آج بھی ہماری وسیع معلومات ضری بوٹیوں اور نباتات میں دواوٴں کی موجود صلاحیت کے اعتبار سے کچھ بھی نہیں ۔
یہ بات لائق توجہ ہے کہ سائنس داں تجربے کے ذریعے اس حقیقت تک پہنچے ہیں کہ شہد کی مکھیاں شہد بناتے وقت اس مہارے سے کام کرتی ہیں کہ بناتات میں موجوددواوٴں کے خواص پوری طرح شہد میں منقتل کردیتی ہیں جو اس میں محفوظ ہو جاتے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ شہداس زمین کے بہت سے نباتات اور پھولوں کے معالجاتی خواص کا زندہ ثبوت ہے ۔
سائنس دانوں اور ڈاکٹروں نے شہد کے بہت زیادہ خواص بیان کئے ہیں ۔ ان خواص کا تعلق علاج معالجے سے بھی ہے ، احتیاطی تدابیر سے بھی حصولِ قوت سے بھی ۔
شہد بہت جلد خون میں جذب ہو جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ یہ قوت بخش ہے اور خون باننے میں نہایت موٴثر ہے ۔
شہد معدے اور انتڑیوں میں بد بوپیدا ہونے سے بچا تا ہے ۔
شہد  خشکی اور قبض کو دور کرتا ہے ۔
شہد بے خوابی کے علاج کے لئے بہت موٴثر ہے ۔ ( بشرطیکہ تھوڑی مقدار میں پی جائے ورنہ اس کا زیادہ استعمال نیند کوکم کردیتا ہے ) ۔
شہد تھکان کو دور کرنے اور پٹھوں کے کھینچاوٴدور کرنے کے لئے اثر آفرین ہے ۔
شہدحاملہ عورتوں کا دیا جائے تو ان کے بچوں کے اعصاب قوی کردیتا ہے ۔
شہد خون کے کیلیشیم میں اضافہ کردیتا ہے ۔
شہد  کمزور ہاضمے کے لئے مفید ہے خصوصاًجن کے پیٹ میں ہوا بھر جاتی ہو اطباء ان کے لئے اسے تجویز کرتے ہیں ۔
شہد بدن کی تعمیر میں جلدی سے اپنا کر دار ادا کرنا شروع کردیتا ہے لہٰذا فوری طور پر انر جی پیدا کرتا ہے اور قوٰی پر اثر انداز ہو تا ہے ۔
شہددل کو تقویت بخشتا ہے ۔
شہد  جگر اور پھیپھڑوں کے علاج کے لئے ایک اچھی دوا ہے ۔
شہد  جراثیم کش خاصیت کی بناء پر اسہال میں مبتلا افراد کے لئے مفید ہے ۔
شہدمعدے اور انٹر یوں کے زخم کے علاج کے لئے موٴثر عالم شمار ہوتا ہے ۔
شہد گھٹیا (Rlieumatism)پٹھوں کی بیماریوں اور عضلات کے نمو میں نقص کے علاج کے لئے مفید دوا ہے ۔
شہد  کھانسی کے علاج کے لئے موٴثر ہے اور آواز کو صاف کرتا ہے ۔
خلاصہ یہ کہ  شہد دوا کے طور پر اس قدر خواص رکھتا ہے کہ اس مختصر سی کتاب میں بیان نہیں کئے جاسکتے ۔
علاوہ ازیں
شہد  سے جلد کی لطافت ، چہرے کی خوبصورتی ، طول، عمر کے لئے پر تاثیر دوائیں بنتی ہیں ۔
شہد منہ زبان اور آنکھ کے ورم دور کرنے کے لئے فائدہ مند دوائیں تیار کرنے کے کام آتا ہے ۔
شہد  جَلد تھک جانے کے علاج کے لئے بننے والی دواوٴں میں استعمال ہوتا ہے ۔
شہد میں کئی ایک معدنیات اور وٹامن پائے جاتے ہیں مثلا ً۔
آئرن (Iron)،فاسفورس(Phosphorous) پوٹاشیم(Potasium) ،
میگنیشم(Magnesium)سیسہ(Lead)،تانبا(Copper)سلفر(Sulpher)،نکّل(Nickel) ، کانسی (Bronze)، سوڈیم(Sodium) وغیرہ اس میں موجود ہیں ۔
ان کے علاوہ اس میں گوند ، پولن ، لکٹک ایسڈ(Lactic)،فارمک ایسڈ(Formic) سڑک ایسڈ(Citric)ٹارٹارک ایسڈ(Tartaric Acid) اور معطر روغن بھی اس میں موجود ہوتا ہے ۔
اس میں چھ طرح کے وٹامن پائے جاتے ہیں ۔ اے ، بی ، سی ، ڈی ، کے اور ای ۔ بعض خیال ہے کہ ( پی۔ بی۔ وٹامن)بھی شہد میں ہوتے ہیں ۔
شہد انسانوں کے علاج کے لئے بھی مفید ہے صحت کے استحکام کے لئے بھی اور خوبصورتی میں بھی خدمت گذار ہے ۔
 
اسلامی روایات میں بھی دوا کی حیثیت سے شہد کی کاصیت کا بہت ذکر آیا ہے اس سلسلے میں حضرت امام علی علیہ السلام امام صادق علیہ السلام اور دیگر معصومین ﷼ سے منقول ہے کہ انھوں نے فرمایا :
ما استشفی الناس بمثل العسل
لوگوں کے لئے شہد کی سی شفا کسی بھی چیز میں نہیں ہے ۔( وسائل الشیعہ جلد ۱۷ ص ۷۳ تا ص ۷۵) ۔
یہ بھی حدیث ہے ۔
لم یستشف مریض بمثل شربة عسل
کسی مریض کے لئے شربت ِ شہد سے بڑھ کر کوئی چیز شفا بخش نہیں ہے ۔ ( وسائل الشیعہ جلد ۱۷ ص ۷۳ تا ص ۷۵)
کئی ایک روایات میں در د دل کے علاج کے لئے شہد کو تجویز کیا گیا ہے رسول اکرم سے منقول ہے کہ آپ نے فرمایا :۔
من شرب العسل فی کل شھر مرة یرید ماجاء بہ القراٰن عوفی من سبع و سبعین داء
جو شخص مہینہ میں کم از کم ایک مرتبہ شربت شہد پئے اور خدا سے اس شفاء کا تقاضا کرے کہ جس کا قرآن میں ذکر ہے و ہ اسے ستر قسم کی بیماریوں سے شفا بخشے گا ۔ 1
یہ بات قابل توجہ ہے کہ ہر حکم کے استثنائی مواقع بھی ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ چند ایک ایسے مواقع بھی ہیں کہ جن میں شہد کے استعمال سے منع کیا گیا ہے ۔

 


۱۔ ۔سفینة البحار ، جلد ۲ ص۱۹۰۔
۶۔ ”للناس“ یعنی انسانوں کے لئے ۴۔شہد کے مختلف رنگ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma