۱۔ قرآن کریم خدا کی عظیم نعمت ہے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 11
۲۔دوسروںکے وسائل پر نگاہ رکھنا انحطاط کا باعث ہےتقسیم او ر نکتہ چینی کرنے والے

۱۔ قرآن کریم خدا کی عظیم نعمت ہے :زیر نظر آیت میں خدا تعالیٰ اپنے پیغمبر کے ذریعے دنیا بھر کے مسلمانوں کو خطرے سے خبر دار کرنے کے بعد اعلان کرتا ہے کہ یہ عظیم آسمانی کتاباوربہت بڑا سرمایہ ہے یہ ایک بے نظیر نعمت ہے جو مسلمانوں کو دی گئی یہ ایک ایسا جاودانی پروگرام ہے جس پر عمل کیا جائے تو دنیا آباد و آزاد ہو جائے ۔ اور امن و امان اور معنویت سے معمور ہو جائے ۔
یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کے دوسرے لوگ بھی معترف ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اگر مسلمان اس کے معارف زندہ کرتے اور اس کے احکام کے سامنے سر تسلیم خم کرتے تو اتنا طاقتور اور ترقی یافتہ ہوتے کہ کوئی ان پر اپنا تسلط نہ جما سکتا ۔
یہ سورہ حمد سبعا من المثانی کہ جو فاتحة الکتاب،آغاز قرآن کرنے والی ہے اور فہرست ِ قرآن کہلاتی ہے ، ایک مکمل درس حیات ہے ۔
اس عظیم مبداء کی طرف توجہ کہ جو عام عالمین کی راہ ِتکامل میں پر ورش کرتا ہے جس کی خاص اور عام رحمت سب پر چھائی ہوئی ہے ۔
اس عدالت کی طرف توجہ کہ جس پر ایمان انسان کے اعمال کو پوری طرح سے کنٹرول کرلیتا ہے۔
غیر اللہ پر بھرسہ نہ کرنا اور اس کے غیر کے سامنے سر تسلیم خم نہ کرنا ۔
مختصر یہ کہ
صراط مستقیم پرقدم رکھنا جس میں انحراف نہیں ،وہ راستہ جو مشرق کی طرف خم کھاتا ہے نہ مغرب کی طرف ، جس میں افراط و تفریط ہے نہ گمراہی اور نہ ہی غضب الہٰی ۔
یہ سب جب انسان کی روح میں رچ بس جائیں تو ایک اعلیٰ اور با کمال شخصیت بنانے کے لئے کافی ہے ۔
لیکن افسوس یہ عظیم سرمایہ ایسے لوگوں کے ہاتھ میں جا پڑا ہے کہ جنہیں اس کی گہرائی پتہ چلا ہے نہ اس کی علیٰ و قدر و قیمت کا ۔
یہاں تک کہ بعض ایسے ناآگاہ لوگ بھی ہیں کہ اس کی آیات کو چھو ڑ کر ایسے انسانوں کے گھڑے ہوئے قوانین اورپروگرام کی طرف دستِ نیاز پھیلاتے ہیں جو خود اسیر شہوت ہیں کم از یہ کہ جن کی فکر ناپختہ اور نارسا ہے یا وہ کہ جو اپنا علم نجس دولت اور حقیر قیمت پر فروخت کرتے ہیں یا دوسروں مادی تمدن کی تھوڑی سی ترقی ان کی توجہ کو اس طرح سے کھینچتی ہے کہ جو خود ان کے پاس ہے اس سے غافل ہوجاتے ہیں ۔
اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم مادی ترقی کو بالکل اہمیت نہ دیں بلکہ مقصد یہ ہے کہ سبھی کچھ اسے نہ سمجھیں اور قرآن نہ صرف روحانی لحاظ سے ایک پر بار اور عظیم سر چشمہ ہے بلکہ مادی ترقی اور خوشحالی کا بھی موثر پرگرام ہے اس سلسلہ میں ہم پہلے بھی متعلقہ آیات میں توضیح کرچکے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی کریں گے ۔

۲۔دوسروںکے وسائل پر نگاہ رکھنا انحطاط کا باعث ہےتقسیم او ر نکتہ چینی کرنے والے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma