سوره طه / آیه 56 - 64

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 13
آخری مقابلے کے لیے فرعون کی تیاری۳۔ ”اولواالنھٰی “ کی تفسیر

۵۶۔ولقد ا رینٰہ اٰیٰتنا کلھا فکذب وابی
۵۷۔ قال تینک لتخرجنامن ارضنا ب سحرک یٰمعوسٰی
۵۸۔ فلناتینک بسحر مّثلہ فاجعل بینناوبینک موعد الا نخلفہ نحن ولاانت مکانا سوًی
۵۹۔ قال موعد کم یوم الزینة وان یحشرالنّاس ضحًی
۶۰ فتولٰی فر عون فجمع کید ہ ثم اتٰی
۶۱۔ قال لھم موسٰی ویلکن لاتفترو اعلی اللہ کذبافیسحتکم بعذاب و قد خاب من افترٰی
۶۲ فتنازعوٓاامرھم بینھم واسرّو االنّجوٰی
۶۳۔قالوٓا ان ھٰذٰ لسٰحرٰن یریدٰ ن ان یخرجٰکم من ارضکم بسحرھماویذھبابطریقتکم المثلیٰ
۶۴ ۔ فاجمعو اکید کم ثم ائتوصفا وقد افلح الیوم من استعلیٰ


ترجمہ


۵۶۔ ہم نے اپنی ساری نشانیاں اسے دکھائیں اس نے تکذیب کی اور انکارکیا ۔
۵۷۔ اس نے کہا : اے موسٰی ! کیاتواس لیے آیاہے کہ ہمیں ہماری سرزمین سے اپنی اس جادو کے ذریعہ نکا ل باہر کرے ۔
۵۸۔ ہم بھی یقینی طور پر اسی جیسا جادو تیرے لیے لے آئیں گے ،ابھی سے (اس کی تاریخ معین کرلے اور ) ہمارے اور اپنے درمیان مدّت مقرر کرلے ، کہ ہم اور تم دونوں جس کی خلاف ورزی نہ کریں ، ایسی جگہ طے کرو جو سب کے لیے یکساں ہو ۔
۵۹۔ (موسٰی نے )کہا : ہمارا ، تمہارا وعدہ زینت کے دن ( روز عید ) کاہوا  شرط یہ ہے کہ سب کے سب لوگ دن چڑھتے ہی جمع ہوجائیں ۔
۶۰۔ فرعون اس مجلس سے اٹھا اور اس نے اپنے تمام مکرو فریب جمع کئے اور پھر (مقررہ دن ) ان کو لے آیا ۔
۶۱ ۔ موسٰی نے ان سے کہا : تم پروئے ہو ، خدا پر جھوٹ نہ باندھو ، کہ وہ تمہیں اپنے عذاب کے ساتھ نابود کردے گا اور ناامیدی ( اور شکست ) اسی شخص کے لیے ہے کہ جو (خدا پر افتراباندھے ۔
۶۲۔ ان کے درمیان آپس میں ا ن کے کام کے سلسلے میں نزاع پیداہوگیا اور وہ آپس میں سرکشی کے ساتھ چپکے باتیں کرنے لگے ۔
۶۳۔ انہونے کیاکہ : مسلمہ طورپر یہ دونوں کے دونوں جادوگر ہیں ، یہ چاہتے ہیں کہ تمہیں اپنے جادو کے ذریعے تمہاری سرزمین سے نکا ل دیں اور تمہارے بلند مرتبہ دیں کو ختم کر دیں ۔
۶۴ ۔ (اب جبکہ یہ بات ہے تو ) اپنی تمام قوت و تدبیرجمع کرلو ( اور مقابلے کے میدان میں ) صف باندھ کر کھڑے ہوجاؤ اور کامیابی تو آج اسی کی ہے جو اپنی برتری ثابت کردے ۔

آخری مقابلے کے لیے فرعون کی تیاری۳۔ ”اولواالنھٰی “ کی تفسیر
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma