بیابان میں آگ کاشعلہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 13
۱۔ ” فاخلع نعلیک “ سے کیامراد ہے ؟سوره طه / آیه 9 - 16

بیابان میں آگ کاشعلہ :


یہاں سے خدا کے عظیم پیغمبر حضرت موسٰی کی داستان شروع ہوتی ہے ۔اسّی ۸۰ سے زیادہ آیات میں ان پر گزر نے والے واقعات کے اہم حصّوں کی تفصیل بیان کی گئی ہے ۔
تاکہ پیغمبراسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مومنین کے لیے جوان دنو ں مکّہ میں دشمنوں کی طرف سے سخت دباؤ میں تھے ، یہ داستان تسلّی اور دلاسے کاکا م دے ۔
تاکہ وہ یہ جان لیں کہ شیطانی طاقتیں خدا کی قدرت کے مقابلے میں ٹھر نے کی تاب نہیں رکھتیں اور ان کی یہ سب ساز شیں نفس برآب ہیں ۔
تاکہ اس داستان سے ، جو بہت سے سبق آموز مطالب سے معمور ہے ، توحید و خدا پرستی کی جدوجہد میں اپنی منزل کو لیں ۔ زمانے کے فرعونوں اور جادوگروں کے کے خلاف معرکہ جاری رکھیں اور اسی طرح داخل انحرفات اور انحرفی میلانات کے خلاف پیکار میں اپنی منزل مقصود کوپالیںیہ ایسے درس ہیں کہ جوان کے لیے انقلاب اسلامی کے سارے دورمیں راہ نما او ر راہ کشاہوسکتے ہیں ۔
پہلے حصّہ میں ۔ حضرت موسٰی (علیه السلام) کی نبوت و بعثت کے آغازاور وحی کی پہلی شعاعوں کابیان ہے ۔یہ وہ دور ہے جس کی مّدکم ہے اور مطالب زیادہ ہیں یہ وہ دن ہیں جو حضرت موسٰی (علیه السلام) نے اس ” وادی مقدس “ میں ،اس بیابان تاریک میں اور خلوت میں گزارے ۔
دوسرے حصّہ ۔ میں موسٰی (علیه السلام) اور ان کے بھائی ہارون (علیه السلام) کی طرف فرعون اوراس کے حواریوں کو توحید پرستی کے دین کی دعوت دینے کا ذکر ہے اور اس کے بعد دشمن کے ساتھ ان کی معرکہ آرائی کوبیا ن کیاگیاہے۔
تیسرے حصّہ ۔ میں موسٰی (علیه السلام) اور بنی اسرئیل کے مصر سے نکلنے اور فرعو ن اور اس کے حواریوں کے چنگل سے ان کے نجات پانے کی کیفت اور دشمنوں کے غرق ہونے کاتزکرہ ہے ۔
چوتھے حصّہ میں ۔ بنی اسرئیل کے ،دین توحید سے شرک کی طرف بڑی تیزی سے انحراف کرنے ، اور سامری کے وسوسوں کوقبول کرنے کاذکر ہے ۔ نیز اس انحراف پر حضرت موسٰی (علیه السلام) کے قاطع اور شدیدرد عمل کاذکر ہے ۔
اب ہم زیر بحث آیات کی طرف کہ جوپہلے حصّے کے ساتھ تعلق رکھتی ہیں یہ آیات ایک جاذب و لطیف تعبیرکے ساتھ کہتی ہیں:کیاتمہیں موسٰی کی خبر پہنچی ہے (وھل آتٰک حدیث موسٰی ) ۔
یہ بات محتاج ثبوت نہیں کہ یہ استفہام حصول خبرکے لیے نہیں ہے کیونکہ خدتو تمام اسرار سے آگاہ ہے ، بلکہ مشہور تعبیر کے مطابق یہ استفہام تقریری یادوسرے لفظوں میں ایک ایسا استفہام ہے کہ جوایک اہم خبربیان کرنے کے لیے تمہید اور مقدمہ کے طور پربولاجاتاہےجیساکہ ہم اپنی روزمرہ کی زبان میں بھی ایک اہم خبرکوشروی کرتے وقت کہتے ہیں : کیاتم نے یہ خبرسنی ہے کہ  ؟
اس کے بعد فرمایاگیاہے: جب اسے (دور سے ) آگ دکھائی دی تواس نےاپنے گھروالوں سے کہاتم تھوڑ ی دیر کے لیے رک جاؤ ، میں نے آگ دیکھی ہے میں اس کی طرف جاتاہوں ،شایدمیں اس میں سے تمہارے لیے ایک چنگاری لے آوں ، یا اس آگ کے ذریعے راستہ معلوم کرلو ( اذراء ی نارافقا ل لاھلہ امکثواانی اٰنست نارا لعلی اٰتیکم منھا بقبس او اجد علی النار ھدی ) ۔
” قبس “ (بروزن ” قفس “ ) تھوڑی سی آگ کے معنی میں ہے کہ جسے کچھ زیادہ آگ سے الگ کرلیتے ہیں  بیابانوں میں آگ کادکھائی دیناعام طورپراس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ کچھ لوگ اس کے جمع ہیں یا یہ بلندی آگ کااشعلہ اس لیے روشن کیاجاتاہے تاکہ دکھائی دینا عام طور پراس بات کی نشاندہی کرتاہے کہ کچھ لوگ اس کے معنی میں یایہ بلندی پر آگ کاشعلہ اس لیے روشن کیاجاتاہے تاکہ قافلے والے رات کے وقت بھٹک نہ جائیں ۔
” امکثو “ ” مکث “ کے مادہ سے مختصر تو قف کے معنی میں ہے ۔ان تمام مجموعی طور پر یہ معلوم ہوتاہے کہ حضرت موسٰی (علیه السلام) اپنے بیوی اور بچّے کے ساتھ اندھیری رات میں بیابان سے گزر رہے تھے را ت ایسی سرداور تاریک تھی کہ وہ اراستہ کھوبیٹھے تھے انہیں دورسے آگ کاایک شعلہ دکھائی دی یہ شعلہ دیکھتے ہی حضرت موسٰی (علیه السلام) نے اپنے گھروالوں سے کہا : تھوڑ ی سی دیرکے لیے ٹھرجاؤ ،میں نے آگ دیکھی ہے ، میں جاکراس میں سے تھوڑی سی آگ تمہارے لیے لے آؤں یاآگ کے ذریعے یاان لوگوں کے وسیلے سے جو وہاں ہیں راستہ معلوم کرلوں ۔
تواریخ میں بھی ہے کہ جب موسٰی (علیه السلام) کی شعیب (علیه السلام) کے ساتھ معاہدہ کی مدّت مدین میں پوری ہوگئی تو وہ اپنے بیوی بچے اور اپنی بھڑوں کولے کرمدین سے مصر کی طرف روانہ ہوئے تو راستہ بھول گئے ، رات ایسی تاریک اور اندھیری تھی کہ بھڑیں بیابان میں بکھر گئیں انہوں نے چاہاکہ آگ روشن کریں تاکہ اس سردرات میںوہ خود اور ان کے بچے گرم ہوں،لیکن آگ جلانے والی چیز سے آگ روشن نہ ہوئی ،اسی عرصے میں ان کی حاملہ بیوی کو وضع حمل کی تکلیف شروع ہو گئی ۔
گویامصائب کاایک طوفان تھا جس نے انہیںچاروں طرف سے گھیرلیا ہے یہ وقت تھا جبکہ انہیں دورسےایک شعلہ نظر آی لیکن یہ آگ نہیں تھی بلکہ خدائی نور تھا موسٰی (علیه السلام) اس گمان میں کہ وہ آگ ہے ، راستہ معلوم کرنے یاآگ لینے کے لیے اس آگ کی طرف چل پڑے (۱) ۔
اب اس سر گزشت کاآخری حصّہ قرآن کی زبان سے سنتے ہیں :
جب موسٰی (علیه السلام) آگ کے پاس آئے توایک آواز سنی جو انہیں مخاطب کرکے کہہ رہی تھی ۔اے موسٰی (علیه السلام) (فلما اتا ھانودی یاموسٰی ) ۔
میں تیراپروردگار ہوں ، اپنے جوتے اتار دے کیونکہ تو مقدّس سر زمین طوی میں ہے (انی اناربک جاخلع نعلیک انک بالواد المقدس طویٰ) ۔
سورہ قصص کی آیہ ۳۰ سے یہ معلوم ہوتاہے کہ موسٰی نے یہ ندااس درخت کی طرف سے جو وہاں تھاسنی تھی :
نودی من شاطئی الوادی الایمن فی البقعة المبارکة من الشجرة ان یاموسٰی الّی انااللہ ربّ العالمین
مجموعی طورپر ان دونوں تعبیروں سے معلوم ہوتاہے کہ موسٰی جس وقت قریب گئے تو آگ کو درخت کے اندردیکھا (جو مفسرین کے قول مطابق عناب کادرخت تھا )اور یہ خود ایک واضح و روشن قرینہ تھا ، اس بات کایہ آگ کوئی عام آگ نہیں ہے ،بلکہ یہ خدائی نور ہے ، کہ جو نہ صرف یہ کہ درخت کو نہیں جلاتا بلکہ اس کے ساتھ یکجان آشناہے ، یہ نورحیات ہے۔
موسٰی (علیه السلام) نے یہ آواز سنی کہ ” میں تیراپروردگار ہوں“ تو حیرت میں رہ گئے اور ایک ناقابل بیان پرکیف حالت ان پرطاری ہوگئی ، یہ کون ہے جو مجھ سے باتیں کررہاہے ؟ یہ میراپروردگار ، کہ جس نے لفظ ” ربک “ کے ساتھ مجھے افتخار بخشا ہے تاکہ یہ میرے لیے اس بات کی نشاندہی کرے کہ میں نے آغاز بچپن سے لے کراب تک اس کی آغوش رحمت میں پررش پائی ہے اور ایک عظیم رسالت کے لیے تیار کیاگیاہوں ۔
حکم ملاکہ پاؤ ں سے اپناجوتااتار ودو ،کیونکہ تو نے مقدس سر زمین پرقدم رکھا ہے سرزمین کہ جس میں نورالٰہی جلوہ گرہے ،وہاںخدا کاپیغام سنناہے اور رسالت کی ذمّہ دار ی کو قبول کرناہے ، لہذاانتہائی خضوع اور انکساری کے ساتھ اس سرزمین میں قدم رکھو ۔یہ ہے دلیل پاؤں سے جوتااتار نے کی ۔
اس بناپر بعض مفسرین نے جوتااتار نے کے سلسلے میں بحث کی ہے ۔انہوں نے بعض چندورچندودوسررں کے اقوال نقل کیے ہیں جو بہت زیادہ ہیں ان میں بہت سی ایسی باتیں ہیں جوبہت بعد میں معلوم ہوتی ہے البتہ جو روایات اس ایت کی تاویل کے سلسلے میں نقل ہوئی ہیں ہم نکات کے ذکر کے موقع پران کے بارے میں بحث کریں گے ۔
”طوی “ کی تعبیر یاتو اس بنا ء پر ہے کہ اس سرزمین کانام طو ی تھا ، جیساکہ اکثر مفسرین نے بیان کیاہے اور ایا یہ بات ہے کہ ” طوی “ جو کہ اصل میں لپیٹنے کے معنی میں ہے ، یہاں اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس سرزمین کو معنوی برکات نے ہرطرف سے گھیر رکھا تھا اسی بناء پرسورہ قصص کی آیہ ۳۰ میں اسے ”البقةالمبارکة “ سے تعبیرکیاگیاہے۔
اس کے بعد اسی کے کہنے والے سے یہ بات بھی سنی : اور میں نے تجھے مقام رسالت کے لیے چن لیاہے ،اب جوبھی وحی تیری طرف ہوتی ہےاسے غورسے سنو(واناخترتک فاستمع لمایوحٰی ) ۔
اوراس کے بعد موسٰی نے وحی کاپہلاجملہ اس صورت میں حاصل کیاہے :میں اللہ ہوں، میرے سوااور کوئی معبود نہیں ہے (اننی انااللہ الاالہٰ الاان ) ۔
اب جبکہ بات ہے تو صرف میرہی عبادت کر ، ایسی عبادت کہ جوہرقسم کے شرک سے پاک ہو۔ (فاعبد نی )اورنماز قائم کر تاکہ ہمیشہ میری یاد رہے (واقم الصلٰوة لذکری ) ۔
اس آیت میں انبیاء کی دعو ت کی اہم ترین بنیاد یعنی مسئلہ توحید کو بیان کرنے کے بعد خدا ئے یگانہ کی عبادت کاموصوع ،ایمان و توحید کے درخت کے ایک ثمر کے عنوان سے بیان ہوا ہے اور اس کے بعد عظیم ترین عبادت اور خلق کاخالق کے ساتھ اہم ترین تعلق اوراس کی ذات پاک کوفراموش نہ کرنے کی موء ثرترین راہ یعنی نماز کاحکم دیاگیاہے ۔
فرمان رسالت کے ساتھ ،جواس سے پہلی آیت میں آیاہے ،ان تینوں احکام کابیان اورمسئلہ معاد کابیان جواس سے بعد والی آیت میں ، اصول وفروع دین کے ایک کامل اور مختصر مجموعہ کو بیان کرتاہے اور استقامت کے حکم کے ساتھ جوزیربحث آیات کی آخری آیت میں آئے گاہرلحاظ سے اس سلسلئہ کلام کی تکمیل ہوجاتی ہے ۔
اور چونکہ ”توحید “ اوراس کی فروعات کے ذکر کے بعددوسرا بنیادی مسئلہ معاد ہے لہذابعدوالی آیت میں قرآن کہتاہے قیامت یقیناآئے گی ،میںچاہتاہوں کہ اسے مخفی رکھوں تاکہ ہرشخص اپنی سعی و کوشش کے مطابق جزاء پائے (ا ن انساعة اٰتیة اکاد اخفیھالتجزٰی کل نفس بماتسعٰی ) ۔
اس جملہ میں دو نکات ہیں کہ جن کی طرف توجہ کرناضروری ہے:
پہلانکتہ :یہ ہے کہ (کاد اخفیھا ) کے جملہ کامفہوم یہ ہے کہ ” نزدیک “ ہے کہ میں قیامت کی تاریخ کو مخفی رکھوں اوراس تعبیرکے لیے یہ بات لازم آتی ہے کہ میں نے (ابھی تک ) مخفی نہیں رکھا ہے ، حالانکہ ہم جانتے ہیں کہ قرآ ن کی بہت سی صریح اور واضح آیات کے مطابق کوئی شخص بھی تاریخ قیامت سے آگاہ نہیں ہے جیسا کہ سورئہ اعراف کی آیہ۱۸۷ میں بیان ہواہے :
یسئلونک عن الساعة ایان مرسٰھاقل علمھاعندربی
لوگ قیامت بارے میں تجھ سے سوال کرتے ہیں تم کہہ دو کہ اس کاعلم تو خدا ہی کے ساتھ مخصوص ہے ۔
مفسرین نے اس سوال کے جواب میں بہت سی باتیں کی ہیں ۔بہت سے مفسرین یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ یہ ایک تعبیرایک قسم کامبالغہ ہے اوراس کامفہوم یہ ہے کہ قیامت کے شروع ہونے کی تاریخ اس قدر مخفیاور پہناں ہے کہ نزدیک ہے کہ میںخود اپنے آپ تک سے بھی اسے پنہاں رکھوں  اس بارے میں ایک روایت بھی وارد ہوئی ہے اور احتمال یہی ہے کہ مفسرین کی اس جماعت نے اپنامطلب اسی روایت سے اخذ کیاہے ۔
دوسری تفسیریہ ہے ”کاد “ کے مشتقات ہمیشہ نزدیک ہونے کے معنی میں نہیں ہوتے بلکہ بعض اوقات تاکید کے معنی میں آتے ہیں اور اس میں نزدیک ہونے کے معنی ہوتے ۔
لہذابعض مفسرین نے ” اکاد “ کو ” ارید “ (میں چاہتاہوں ) کے معنی کے ساتھ تفسیر کیاہے اور متون لغت میںیہ معنی صراحت کے ساتھ آئے ہیں (۲) ۔
۲۔ دوسرانکتہ یہ ہے: کہ زیربحث آیت کے مطابق قیامت کو مخفی رکھنے کی علّت و سبب یہ ہے کہ ” خدایہ چاہتاہے کہ ہرشخص کواس کی سعی وکوشش کے مطابق جزاء دے “دوسرے لفظوں میں اس کے مخفی رہنے سے سب کے لیے ایک قسم کی آواز ئی عمل پیدا ہوگی اور دوسری طر ف چونکہ اس کوئی خاص وقت معلوم نہیں اور ہرزمانہ میں اس کاحتمال ہے لہذا اس کانتیجہ ہمیشہ آمادہ رہنے کی حالت یاتربیتی پروگراموں کوجلد ی قبول کرنے کی صورت میں تکلیف ہے ۔جیساکہ ”شب قدر “ کے پوشیدہ رکھنے کے فلسفہ کے بارے میں کہاگیاہے کہ اس کامقصد یہ ہے کہ لوگ سال کی تمام راتوں یاماہ مبارک رمضان کی تمام راتوں کااحترم کریں او ر خدا کی درگاہ میں حاضری دیں ۔
آخری زیربحث آیت میں ایک اسامی مسئلے کی طرف کہ جو تمام مذکور ہ عقید تی اور تربیتی پروگرموں کے اجراء کاضامن ہے اشارہ کرتے ہوئے فرامیاگیاہے : جولوگ قیامت پرایمان نہیں رکھتے اور انہیونےااپنی خواہشات کی پیروی کی ہے تجھے پرگز اس سے باز نہ رکھیں ورنہ ہلاک ہوجائے گا (فلایصد نک عنھامن لایوئمن بھاواتبع ھواہ فتردٰی ) ۔
تم بے ایمان لوگوں، ا ن کے وسوسوں اورکاموں میں رکاوٹیں ڈالنے کے مقابلے میں مضبوطی سے کھڑے ہوجاؤ نہ توان کی کثرت سے وحشت زدہ ہو، نہ ان کی سازشوں سے قسم کاخوف کرو اور نہ ہی ان کی اس ہاؤ ہواور شورو غل سے اپنی دعوت کی حقانیت اور اپنے مکتب کی اصالت میں کسی قسم کاشک و شبہ کرو ۔
یہ بات خاص طور پرقابل توجہ ہے کہ یہاں پر” لایئومن “ صیغہ مضارع کی صورت میں اور ” واتبع ھواہ “ صیغہ ماضی کو صورت میں ہے یہ درحقیقت اس نکتہ کی طرف اشارہ ہے کہ قیامت کے منکرین کاایمان نہ لانا ہوا ئے نفس کی پیروی کی وجہ سے ہے گویاوہ یہ چاہتے ہیں کہ آزادرہیں اور جوکچھ اان کادل چاہے کریں، الہذا اس سے بہتر اوراکیاہے کہ قیامت کاہی انکار کردیں تاکہ ان کی ہواو ہوس اور خواہشات نفسانی کی آزاد ی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو ۔

 

 

۱۔مجمع البیان زیر بحث آیہ کے ذیل میں ۔
۲۔ قاموس الغت میں ”کاد “ کے مادہ میں آیاہے : وتکون نمعنی اراداکاد اخفیھااریہ (کاد کامعنی ہے میںچاہتاہوں ) ۔
۱۔ ” فاخلع نعلیک “ سے کیامراد ہے ؟سوره طه / آیه 9 - 16
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma