۲۔ ”یسرناہ بلسانک “ کی تفسیر

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 13
سورہ طٰہٰ کی فضیلت۱۔ مومنون کے دلوں میں علی (علیه السلام) کی محبت

۲۔ ”یسرناہ بلسانک “ کی تفسیر : ” یسر ناہ “ ” تیسرا “ کے مادہ سے ” تسہیل “ (سہل اور آسا ن کرنے ) کے معنی میں ہے ۔ْخدااس جملے میں فرماتا ہے : ” ہم نے قرآن کو تیری زبان پر آسان بنادیا تاکہ تو پر ہیز گاروں کو بشارت دے اور سخت قسم کے دشمنو ں کو ڈرائے “ یہ آسانی ممکن ہے کہ مختلف جہات سے ہو :
۱۔اس لحاظ سے کہ قرآن فصیح اور رواں عربی زبان میں ہے کہ جس کا لہجہ اور آواز کانوں کو بھلی لگتی ہے اور زبان کے لیے اس کی تلاوت آسان ہے ۔
۲۔ اس لحاظ سے کہ خدا نے اپنے پیغمبر کو آیات قر آن کے بارے میں ایسی لیاقت اور گرفت عطاکی تھی کہ آسانی کے ساتھ ہراجگہ پرہرمشکل کے حل کے لیے اس سے استفادہ کرتے تھے اور اہمیشہ مومنین کے سامنے اس کی تلاوت کرتے تھے ۔
۳۔مطالب ومعنی کے لحاظ سے جو انتہائی گہرے اور پر ہیں وہ سمجھتے میں ” سہل “ سادہ اور آسان ہیں ۔صولی طور پروہ تمام کے تمام عظیم اور اعلیٰ حقایئق جو معانی کو سمجھنے کی سہولت کے ساتھ ان محدود الفاظ کے قابل میں ڈھالے گئے ہیں خود اس بات کی نشانی ہیں کہ جو مذکورہ بالاآیت میں بیا ن ہوا ہے اور جو امداد الہیٰ کے زیر اثر صورت پزیر ہوا ہے ۔
سورہ قمر میں متعدد آیات میں یہ جملہ دہرایاگیاہے :
ولقدیّسر ناالقراٰن للذکر فھل من مدّ کر
ہم نے قرآن کوتذکّر اور یاد ہانی کے لیے آسان کیاہے ، توکوئی پند و نصیحت لینے والاہے ؟
پروردگار ! ہمارے دل کونور ایمان کے ساتھ اور ہمار ے تمام و جود کو عمل صالح کے نور کے ساتھ کردے ہمیں مومنین و صالحین خصوصا امام المتقین امیرالومنین علی علیہ اسلام کے دوستوں میں سے قرار دے ہماری محبت تمام مومنین کے دلوں میں ڈال د ے ۔
با ر الٰہا ! ہمارا عظیم اسلامی معاشرہ اتنی بڑی تعداد میں ہونے اور اتنے وسیع مادی و معنوی و سائل رکھنے کے باوجود دشمنوں کے پنجے ، میں گرفتار ہے اور آپس کے انتشار اور پھوٹ کی وجہ سے کمزور ہوگیاہے ۔تو مسلما نوں کو ایمان اورعمل صالح کی مشعل کے گرد اکھٹا کردے ۔
خدا وندا ! جس طرح تونے پہلے زمانے کے سرکشوں اور جابروں کو ایسا ہلاک و محور اور نابود کیاہے  ان کی بھنک بھی کانوں میں نہیں پڑتی اسی طرح ہمارے زمانہ کی سپرطاقتوں کو بھی نیست و نابود کردے ان کے شر کو مستضعفین کے سروں سے ٹا ل دے اور مستکبر ین کے خلاف مومنین کی جد و جہد کو حتمی کامیاب ہمکنار کردے ۔

سورہ طٰہٰ کی فضیلت۱۔ مومنون کے دلوں میں علی (علیه السلام) کی محبت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma