ہم تو حکم کے بندے ہیں

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 13
سوره مریم / آیه 66 - 70 شان نزول

ہم تو حکم کے بندے ہیں :


اگرچہان آیات کی ایک خا ص شان نزول ہے جو اوپربیان ہوئی ہے ، لیکن یہ اس بات کے مانع نہیں ہے کہ اس کا گزشتہ آیات کاساتھ منطقی رابط و تعلق ہو کیونکہ یہ اس بات پر ایک راکید ہے کہ جبرئیل جو کچھ گزشتہ آیات میں لے کر آیا ہے وہ سب کاسب بے کم و کاست خداکی طرف سے ہے اورکوئی بات اس نے خود اپنی طرف سے نہیں کی ہے  پہلی آیت قاصد وحی کی زبان کہتی ہے : ہم تیرے پروردگار کے فرمان کے بغیر نازل نہیں ہوتے ۔(ومانتنز ل الابامرربک ) سب کچھ اسی کی طرف سے ہے ،اورہم تو جان و دل برکف بندے ہیں ، جو کچھ ہمارے سامنے ہے اور جو ہمارت پیچے ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے سب اسی کاہے ( لہ مابین ایدیناوماخلفنا ومابین ذالک ) ۔
خلاصہ یہ ہے کہ آئندہ وگزشتہ اور زمانئہ حال ،یہا ں اور وہاں اور سب جگہ ،دنیا و آخرت و برزخ سب کچھ پروردگار کی ذات پاک کے ساتھ متعلق ہے اور اسی کاہے ۔
اور یہ بھی جان لو کہ : ” تمہاراپروردگار نہ فراموش کرنے والاتھااور نہ ہے (وماکان ربک نسیا) ۔
بعض مفسرن نے ” لہ مابین ایدینا و ماخلفناومابین ذالک “ کی متعدد تفسیر یں کی ہیں جو تقریبا گیارہ تک پہنچ جاتی ہیں ،لیکن جو کچھ ہم نے اوپر بیان کیاہے وہ سب سے زیادہ مناسب معلوم ہوتاہے ۔
اس کے بعد مزید فرمایاگیا ہے : یہ سب تیرے پروردگار کے کے حکم سے ہے ” جو آسمان ں ، زمین اور جوکچھ ان کے درمیان ہے کا پروردگار ہے ،(رب السمٰوٰت والارض ومابینھما) ۔
اب جبکہ یہ بات ہے اور تمام ہدایات اسی کے طر سے ہیں ” تو پھر صرف اسی کی عبادت کرو ( فاعبدہ ) ۔
ایسی عبادت کہ جو توحید و اخلاص کے ساتھ ہو ، اور چونکہ اس راہ بندگی و اطاعت کی راہ میں صابر رہ : ( و اصطبر لعبادتہ ) ۔
اور آخر ی جملہ میں ہے : کیاتجھے خداکا کوئی مثل و مانند نظر نہیں آتا ہے : (ھل تعلم لہ سمیا ) ۔
یہ جملہ در حقیقت اس بات پر ایک دلیل ہے جو اس سے پہلے جملے میں بیان ہوئی ہے ، یعنی کیا اس پاک ذات کے لیے کوئی شریک اور مثل و مانندہے کہ جس کی طرف تم سوال دراز کرو اس کی عبات کرو ؟
لفظ ”سمی “ اگر چہ ہمنام کے معنی میں ہے لیکن یہ بات صاف طور پر واضح و روشن ہے کہ اس مقام پر صرف نام مراد نہیں ہے ،بلکہ نام کا معنی و مفہوم مراد ہے ، یعنی کیا خد اک سواکوئی اور خالق ، رازق ، محئی ممیت ،ہر چیز پر قادر تمہیں مل سکتا ہے ؟

سوره مریم / آیه 66 - 70 شان نزول
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma