حضرت زہرا (علیہا السلام) ”من یقبل الیسیر“ کی مظہر

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
کامیابی کا راز
مفاتیح نویناسلامی حکومت کا منصوبہ

یہاں پر مجھے ایک شیرین واقعہ یاد آگیا : مجھے یاد ہے کہ انقلاب سے قبل مشہد کی ایک انجمن ”محبان فاطمہ“ حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا) کے یوم ولادت ۲۰ جمادی الثانیہ کو بہت عظیم جشن مناتی تھی ان کا ایک افتخار یہ تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ تبرک کے پیکٹ کے ساتھ حضرت فاطمہ زہرا (علیہا السلام) کے فضائل ومناقب میں لکھی گئی ایک جدید کتاب تقسیم کریں ، تاکہ اس طرح ثقافتی کاموں کے ذریعہ جشن کی اہمیت کو بڑھائیں ۔ انہوں نے مجھ سے خواہش ظاہر کی کہ میں ایک مختصر کتاب لکھوں ، یہ کتاب جدید مضمون کے ساتھ لکھی گئی اور مشہد ہی میں چھپ کر منتشر ہوئی ۔
ابھی یہ کتاب دوسرے شہروں میں منتشر نہیں ہوئی تھی، اچانک اصفہان سے ایک محترم شخص نے مجھے ایک خط لکھا جس کا مضمون یہ تھا: مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے ایسا کونسا کام انجام دیا ہے جس کی وجہ سے حضرت زہرا(علیہا السلام) نے آپ پر خاص عنایت کی ہے ۔ کیونکہ میں نے خواب میںدیکھا کہ ایک نورانی مجلس قائم ہے اور اس میں ایک نورانی سید موجودہیں ، انہوںنے مجھ سے کہا : آقای مکارم نے حضرت زہرا(علیہا السلام) کی ایک خدمت کی ہے،وہ محترم شخصیت کہتے ہیں میں خواب سے بیدار ہوا اور خواب کے معنی نہیں سمجھ پایا ، اب آپ بتائیے کہ کیا بات ہے؟ میں نے اس خواب کو مشہد کے ایک بزرگ سے نقل کیا اور کہا کہ میرا کام تو بہت چھوٹا سا تھا ، بہت چھوٹی سی کتاب حضرت فاطمہ زہرا(سلام اللہ علیہا) کے متعلق لکھ تھی ، انہوں نے فرمایا : کیاآپ کو نہیں معلوم کہ حضرت زہرا (علیہا السلام)اس مقدس جملہ ”من یقبل الیسیر“کی مظہر ہیں (یعنی وہ خاتون جو کم کو قبول کرتی ہیں اور اس کے مقابلہ میں شکر کرتی ہیں)۔

 

مفاتیح نویناسلامی حکومت کا منصوبہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma