جدیدفقہی مسائل

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
کامیابی کا راز
شرح و تفسیر نہج البلاغہ”ربا و بانکداری اسلامی“

میں گرمیوں کی چھٹیوں میں چند ہفتوں کیلئے امام رضاعلیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہونے کیلئے مشہد مقدس جاتا ہوں ، کئی سال سے مشہد میںطلباء کیلئے انہی چند ہفتوں میں فقہ کے جدید مسائل کو”مسائل مستحدثہ“ کے نام سے بیان کرتا ہوں ، میرے نظریہ کے مطابق یہ مسائل ایک بحر مواج ہیں ، اس لئے کہ زمانے اور انسان کی زندگی میں بہت زیادہ تغییر و تبدیلی واقع ہوگئی ہے ، دوسری طرف اسلامی حکومت بن جانے کی وجہ سے بہت سی جدیداور مختلف بحثیں جیسے سیاسی، اقتصادی، قضایی، ڈاکٹری، جرم شناسی یہاں تک کہ عبادات کے نئے مسائل پیدا ہوگئے ہیں ۔
ہمارا نظریہ ہے کہ ہماری فقہ ہر زمانے اور ہر جگہ کی ضروریات کا جواب دینے والی فقہ ہے اور کبھی بھی ہماری فقہ میں ایسا نہیں ہوا کہ کسی سوال کا جواب نہ دیا گیا ہو، بہت ساری روایات بھی معصومین(علیہم السلام)سے اسی مطلب پر گواہ ہیں ۔ اس بناء پر ہمارے فقہاء کو زحمت اٹھانی چاہئے اور مآخذ و منابع اور دلیلوں کے ذریعہ جو ہماری دسترس میں ہیں ان سوالات کے جوابات کو تیار کرنا چاہئے ۔ ہم نے ان سوالوں کو چند سالوں سے گرمیوں کی کلاسوں میں امام رضا علیہ السلام کے جوار میں شروع کیا ہے اور اس کے لئے امام علیہ السلام کی روح پر فتوح سے مدد طلب کی اور بیان شدہ مسائل کی جمع آوری ہوتی رہی اوراب یہ متعدد کتابوں کی صورت میں چھپ کر نشر ہوچکی ہیںاور الحمد للہ یہ بہت اچھی فقہی کتابیں ہیں ۔
مجھے امید ہے کہ آئندہ آنے والے علماء بھی اپنے حصہ کے مطابق ان گرہوں کو کھولنے کے لئے سعی و کوشش کریں گے اور ثابت کریں گے کہ ہماری فقہ میں کبھی بھی کوئی کمی نہیں رہی ہے اور تمام مسائل کا جواب دینے کیلئے آمادہ ہے اور یہ خود اسلام کے مقدس آئین کے ہمیشہ رہنے پر زندہ دلیل ہے ۔

 

شرح و تفسیر نہج البلاغہ”ربا و بانکداری اسلامی“
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma