مسجد کے روپ میں بت خانہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 08
چند اہم نکات شان نزول

گذشتہ آیات میں مختلف مخالف گروہوں کی کیفیت کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ زیر بحث آیات ایک اور گروہ کا تعارف کرواتی ہیں ۔یہ لوگ بڑے ماہرانہ منصوبہ اور سازشوں کے تحت میدان میں داخل ہوئے اللہ کی رحمت مسلمانوں کے شامل ِ حال ہوئی اور ان کا یہ منصوبہ اور سازش نقش بر آپ ہوگئی۔
پہلی آیت میں قرآن کہتا ہے : ان میں سے ایک گروہ نے مدینہ میں ایک مسجد بنائی ۔ مسجد کے مقدس نام کے پیچھے انھوں نے اپنے منحوس مقاصد چھپارکھے تھے( وَالَّذِینَ اتَّخَذُوا مَسْجِدًا)۔۲
۲۔ مفسرین نے اس جملے کی ترکیب کے سلسلے میں اگر چہ ادبی لحاظ سے مختلف نظر یات پیش کئے ہیں لیکن ظاہر یہ ہے کہ یہ جملہ گذشتہ جملوں پر عطف ہے جو منافقین کے بارے میں ہیں اور اس کی تقدیر یہ ہے ” منھم الذین اتخذوا مسجداً“۔
اس کے بعد ان کے چار طرح کے مقاصد کا خلاصہ بیان کیا گیا ہے :
ا۔ ایک مقصد ان کا یہ تھا کہ اس طرح سے مسلمانوں کو نقصان پہنچائیں ( ضِرَارًا )۔ ”ضرار “ کا معنی ہے ” جانن بوجھ کر نقصان پہنچا نا “۔ دعویٰ تو یہ کرتے تھے کہ ان کا مقصد مسلمانوں کے مفادات کا تحفظ ہے اور وہ بیمار اور ناتواں لوگوں کو مدد کرنا چاہتے ہیں ۔ درحقیقت وہ اس کے برعکس اپنے کاموں سے پیغمبر اسلام کا خاتمہ اور مسلمانوں کی سر کوبی چاہتے تھے یہاں تک کہ اگر ان کے بس میں ہوتا تو اسلام ہی کو صفحہ ہستی سے مٹا دینا چاہتے تھے ۔
۲۔ دوسرا مقصد ان کا کفر کی بنیادوں کو تقویت پہنچانا تھا ۔ وہ ان لوگوں کو اسلام سے پہلے کی سی حالت پر پلٹادینا چاہتے تھے ۔ ( وَکُفْرًا
۳۔ وہ مسلمانوں میں صف میں تفرقہ ڈالنا چاہتے تھے کیونکہ اس مسجد میں کچھ لوگ جمع ہو نے لگتے تو اس سے مسجد قبا جو اس کے نزدیک تھی یا مسجد نبوی جو اس سے کچھ فاصلے پر تھی ، کی رونق ختم ہو جاتی ( وَتَفْرِیقًا بَیْنَ الْمُؤْمِنِینَ)۔
جیسا کہ بعض مفسرین نے کہا ہے ، اس جملے سے معلوم ہوتا ہے کہ مساجد کے درمیان فاصلہ اتنا کم نہیں ہو نا چاہئیے کہ دوسری مسجد کے اجتماع پر اثر انداز ہو ۔ اس بناء پر وہ لوگ جو قومی تعصب یا ذاتی اغراض کی بنیاد پر مسجد کے پاس ایک مسجد بنالیتے ہیں ، اور یوں مسلمانوں کے اجتماعات کے منتشر کرتے ہیں اور ان کے اس اقدام سے دوسری مساجد کی صفیں خالی ، بے رونق اور بے روح ہوجاتی ہیں وہ اہداف اسلامی کے خلاف عمل کرتے ہیں ۔
۴۔ ان کا آخری مقصد یہ تھا کہ ایسے شخص کے لئے ایک مر کز قائم کریں جو پہلے سے خدا اور اس کے رسول کے خلاف بر سر پیکار تھا اور اس کے سابقہ برے کار نامے لوگوں پر واضح تھے اور وہ اس مرکز سے اپنے منصوبوں کی تکمیل چاہتا تھا( وَإِرْصَادًا لِمَنْ حَارَبَ اللهَ وَرَسُولَہُ مِنْ قَبْلُ)۔
لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ ان تمام برے اغراض اور منحوس مقاصد کو انھوں نے ایک خوب صورت اور پر فریب لاس میں چھپا رکھا تھا ۔ یہاں تک کہ وہ قسم کھاتے تھے کہ ہمارا نیکی کرنے کے علاوہ اور کوئی مقصد اور ارادہ نہیں ( وَلَیَحْلِفُنَّ إِنْ اٴَرَدْنَا إِلاَّ الْحُسْنَی
منافقین کا ہر دور اور زمانے میں یہی دستور رہا ہے وہ اپنے مقا صد کو خوشنما پردوں میں چھپا ئے رکھتے ہیں اور عام لوگوں کو منحرف کرنے کےلئے طرح طرح کی قسموں کا سہارا لیتے ہیں ۔ لیکن قرآن مزید کہتا ہے : وہ خدا جو سب کے اندرونی رازوں سے واقف ہے اور جس کے لئے غیب و شہود یکساں ہے ، گواہی دیتا ہے کہ یقینا وہ جھوٹے ہیں (وَاللهُ یَشْہَدُ إِنّھُمْ لَکَاذِبُونَ
اس جملے میں ان کے مختلف تاکیدں نظر آتی ہیں :
پہلی یہ کہ یہ جملہ اسمیہ ہے ۔
دوسری یہ کہ لفظ ”ان “ تاکید “ کے لئے ۔
تیسری یہ کہ ” لکٰذبون“ میں لام ابتداء اور تاکید کے لئے ۔
چوتھی یہ کہ فعل ماضی کی جگہ ”کٰذبون “ کا آنا ان کے جھوٹ بولنے کے استمرار اور دوام کی دلیل ہے ۔
اس طرح سے خدا تعالیٰ ان کی بڑی بڑی قسموں کا شدید ترین طریقے سے تکذیب کرتا ہے ۔
بعد والی آیت میں اس حیات بخش حکم کی مزید تاکید کے لئے خدا تعالیٰ فرماتا ہے : اس مسجد میں ہر گز قیام نہ کرواور اس میں نماز نہ پڑھو

( لاَتَقُمْ فِیہِ اٴَبَدًا
بلکہ اس مسجد کی بجائے زیادہ مناسب یہ ہے کہ اس مسجد میں عبادت قائم کرو جس کی بنیاد پہلے تقویٰ پر رکھی گئی ہے ( لَمَسْجِدٌ اٴُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی مِنْ اٴَوَّلِ یَوْمٍ اٴَحَقُّ اٴَنْ تَقُومَ فِیہِ )۔نہ یہ کہ یہ مسجد جس کی بنیاد روز اول ہی سے کفر ، نفاق ، بے دینی اور تفرقہ پر رکھی گئی ہے ۔
لفظ ”احق “( یعنی زیادہ مناسب اور سزا وار ) اگر چہ افضل التفضیل ہے لیکن یہاں لیا قت اور اہلیت کے لئے دو چیزوں کے درمیان موازنہ کے معنی میں نہیں آیا بلکہ مناسب ، لیاقت اور عدم لیاقت کے موازنہ کے لئے آیا ہے ۔ قرآنی آیات ، احادیث اور روز مرہ میں ایسی گفتگووٴ ں کے بہت سے نمونے موجود ہیں ۔مثلاً بعض اوقات ناپاک اور برے آدمی سے ہم کہتے ہیں کہ پاکیزگی اور اچھا کام کرنا تیرے لئے بہتر ہے اس بات کا یہ معنی نہیں کہ ناپاک رہنا اور برکام کرنا اچھا ہے لیکن بری چیز )۔
مفسرین نے کہاہے کہ جس مسجد کے بارے میں مندرجہ بالا جملے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ مناسب یہ ہے کہ پیغمبر اس میں نماز پڑھیں اس سے مراد مسجد قبا ہے کہ جس کے قریب منافقین نے مسجد ضرّار بنائی تھی ۔
البتہ یہ احتمال بھی ذکر کیا گیا ہے کہ اس سے مراد مسجد نبوی یا وہ تمام مساجد ہوں کہ جن کی بنیاد تقویٰ پر ہو لیکن ” اول یوم “ ( روز اول ) کی تعبیر کی طرف توجہ کرتے ہوئے اور یہ دیکھتے ہوئے کہ مسجد قبا پہلی مسجد تھی جو مدینہ میں بنائی گئی ۔(کامل ابن ایثر جلد ۲ ص۱۰۷)
پہلا احتمال ہی زیادہ مناسب معلوم ہوتا ہے اگر چہ دوسری مساجد مثلاً مسجد نبوی کے لئے بھی یہ لفظ مناسب ہے ۔
اس کے بعد قرآن مزید کہتا ہے کہ علاوہ اس کے کہ اس مسجد کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی ہے ، مردوں کاایک گروہ اس میں مشغول ِ عبادت ہے جو پسند کرتا ہے کہ اپنے آپ کو پاکیزہ رکھے اور خدا پاکزاد لوگوں کو دوست رکھتا ہے (فِیہِ رِجَالٌ یُحِبُّونَ اٴَنْ یَتَطَھرُوا وَاللهُ یُحِبُّ الْمُطّھِّرِینَ
اس سلسلے میں اس پاکیز گی سے مراد ظاہری اور جسمانی پاکیز گی ہے یا معنوی اور باطنی پاکیزگی ، مفسرین کے درمیان اختلاف ہے۔ تفسیر تبیان اور مجمع البیان میں اس آیت کے ذیل،میں رسول اللہ سے ایک روایت نقل ہوئی ہے جس میں ہے کہ آپ نے مسجد قبا والوں سے فرمایا:
ما ذا تفعلون فی طھر کم فان اللہ تعالیٰ قد احسن علیکم الثناء ، قالوا الغسل اثر الغائط
تم اپنے آپ کو پاک کرتے وقت کیا کام انجا م دیتے ہوکہ خدا نے تمہاری اس طرح سے مدح و ثناء کی ہے ۔
انھوں نے کہا : ہم اپنے پائیخانہ کے اثر کو پانی سے دھوتے ہیں ۔
اسی مضمون کی روایات امام محمد باقر علیہ السلام سے نقل ہوئی ہیں لیکن جیسا کہ ہم نے بار ہا اشارہ کیا ہے ایسے مصداق کے لئے اس قسم کی روایات مفہوم ِ آیت کو منحصر کرنے کے لئے نہیں ہیں بلکہ جیسا کہ آیت کا ظہور مطلق ہے اور یہ گواہی دیتا ہے کہ طہارت یہاں ایک وسیع مفہوم رکھتی ہے اس میں شرک و گناہ کے آثارسے روح کی پاکیز گی اور جسمانی کثافتوں کے آثار سے جسم کی پاکزگی سب شامل ہیں ۔
زیر بحث تیسری آیت میں دو گروہوں کے مابین موازنہ کیا گیا ہے ایک گروہ مومنین کا ہے جو مسجد قبا کی طرح کو مساجد کو تقویٰ کی بنیاد پر بناتے ہیں اور دوسرا گروہ منافقین کا ہے جو مسجد کو کفر و نفاق اور تفرقہ و فسادکی اساس پر تعمیر کرتے ہیں ۔
پہلے فرمایا گیا ہے : کیا وہ شخص جس نے مسجد کی بنیاد تقویٰ ، حکم الٰہی کی مخالفت سے پرہیز اور اس کی رضا طلب کرتے ہوئے رکھی ہے بہتر یا وہ شخص جس نے اس کی بنیاد کمزور اور گرجانے والی جگہ پر جہنم کے کنارے رکھی ہے جو عنقریب جہنم میں گر جائے گی( اٴَفَمَنْ اٴَسَّسَ بُنْیَانَہُ عَلَی تَقْوَی مِنْ اللهِ وَرِضْوَانٍ خَیْرٌ اٴَمْ مَنْ اٴَسَّسَ بُنْیَانَہُ عَلَی شَفَا جُرُفٍ ھَارٍ فَانْھَارَ بِہِ فِی نَارِ جَھَنَّم
بنیان “مصدر ہے اور اسم مفعول کے معنی میں ہے یعنی بنیاد اور عمارت۔
شفا“ کسی چیز کے کنارے یا کنگرہ کو کہتے ہیں ۔
حرف “ نہر یا کنوئیں کا وہ حاشیہ اور کنارہ ہے جس کے نچلے حصے کو پانی نے خالی کردیا ہو۔
ہار“ اس کمزور شخص یا کمزور عمارت کو کہتے ہیں جو گررہی ہو ۔
مندرجہ بالا تشبیہ منافقین کے کام کی بے ثباتی اور کمزوری کو اور اہل ایمان کے کام اور لائحہ عمل کے استحکام اور بقا کو روشن اور واضح کررہی ہے۔
مومن کی مثال اس شخص کی سی ہے جو ایک عمارت بنانے کے لئے بڑی مضبوط زمین منتخب کرے اور اس کی بیاد بھی مضبوط اور قابل اطمنان مصالح سے رکھے ۔
دوسری طرف مناطق کی مثال اس شخص کی سی ہے جو اپنی عمارت دریا کے کنارے ایسی جگہ بنائے جس کے نچلے حصہ کی مٹی سیلاب بہا لے گیا ہواور جو ہر وقت گر نے کو تیار ہو ۔ نفاق کی بھی یہی صورت ہے اس کا بھی ظاہر ہے اور باطن کچھ نہیں اسی طرح اس عمارت کا بھی ظاہر ہے لیکن جس کی کوئی اساس نہیں یہ عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے ۔ اہل نفاق کا مکتب و مذہب بھیاپنے کھلے باطن کے باعث کسی بھی وقت تباہی اور رسوائی کے انجام کو پہنچ سکتا ہے ۔
پرہیز گاریاور رضائے الہٰی کو طلب کرنا یعنی حقیقت سے ہم آہنگ ہونا، جہانِ خلقت اور اسرار حیات سے ہم قدم ہونا بلا شبہ بقاء اور ثبات کاعامل ہے ۔لیکن نفاق یعنی حقائق سے بے گانگی اور قوانینِ فطرت سے بغاوت بلا شبہ زوال اور فنا کاعامل ہے۔
منافقین چونکہ اپنے آپ سے بھی ظلم کرتے ہیں اور معاشرے ست بھی لہٰذا آیت کے آخر میں فرمایا گیاہے ، خدا ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا۔(وَاللهُ لاَیَھْدِی الْقَوْمَ الظَّالِمِینَ
جیسا کہ ہم نے بر ہا کہاہے ، ہدایت ِ خدا وندی یعنی مقصد تک پہنچنے کے لئے مقد مات کی فراہمی صرف ان کے لئے ہے ۔
جو اس کا استحقاق اور اہلیت رکھتے ہیں ۔ لیکن وہ ظالم جن میں یہ اہلیت نہیں ہے یہ لطف و کرم ہرگز ان کے شامل حال نہیں ہوتا کیونکہ خدا حکیم ہے اور اس کی مشیت حساب و کتاب پر مبنی ہے ۔
زیر نظر آخری آیت میں منافقین کی ہٹ دھرمی ڈھٹائی کی طرف اشارہکرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس طرح اپنے کام میں ہٹ دھرم ہیں اور نفاق و کفر کی تاریکی میں اس طرح سے سر گرداں ہیں کہ جو عمارت وہ خود کھڑی کرتے ہیں وہ شک و تردد کے عامل کے طور پر یاشک و تردد کے نتیجہ کے طور پر ان کے دلوں میں باقی رہ جاتی ہے مگریہ کہ ان کے دل کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں اور وہ موت کی آغوش میں چلے جائیں ( لاَیَزَالُ بُنْیَانُھُمْ الَّذِی بَنَوْا رِیبَةً فِی قُلُوبِھِمْ إِلاَّ اٴَنْ تَقَطَّعَ قُلُوبُھُمْ
وہ ہمیشہ حیرت و سرگردانی کے عالم میں زندگی بسر کرتے ہیں اور یہ مرکز نفاق اور مسجد ضرارجو انھوں نے بناتھی ایک ہٹ دھرمی اور تردد کے عامل کی صورت میں ان کی روح میں اسی طرحباقی تھی ۔ اگر چہ رسول اللہ نے عمار ت کو جلودیا تھا اور مسمار کروادیا تھا ؛لیکن ایسے تھا جیسے اس کا نقش ان کے شک زدہ دل سے کبھی زائل نہ ہوگا ۔
آیت کے آخر میں فرمایا گیا ہے : اور خدادانا و حکیم ہے ( وَاللهُ عَلِیمٌ حَکِیمٌ
خدا تعالیٰ نے اگر رسول اللہ کو ان کے خلاف اقدام کا حکم دیا اور ان کی ایسی عمارت کو مسمار کرنے کے لئے کہا کہ جو ظاہر حق کے لئے تھی تو یہ اس لئے تھا کہ وہ بنانے والوں کی بری نیتوں سے ، بد باطنی اور اس عمارت کی حقیقت سے آگاہ تھا۔۔ یہ حکم عین حکمت و مصلحت کے مطابق تھا اس کا مقصد اسلامی معاشرے کی بھلائی اور درستی تھا۔ یہ نہیں کہ یہ کوئی جلد بازی کا فیصلہ تھااور نہ ہی یہ غیض و غضب کا نتیجہ تھا ۔

 

چند اہم نکات شان نزول
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma