چند قابلِ توجہ نکات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 07
چا رمختلف گروہجنگی قیدی

 

چند قابلِ توجہ نکات

۱۔ ایک وضاحت: جیسا کہ ہم کہہ چکے ہیں مندرجہ بالا آیات کا ظہور جنگی قیدی بنانے کے بارے میں ہے نہ کہ جنگ کے بعد ”فدیہ“ لینے کے مسئلہ سے اس کا تعلق ہے اسی طرح سے بہت سے اعتراضات جو اس آیت کی تفسیر سمجھنے کے سلسلے میں کچھ مفسّرین کی نظر میں پیدا ہوئے خود بخود حل ہوجاتے ہیں۔
نیز ملامت اور سرزنش ان لوگوں کی گئی ہے جو مکمل کامیابی سے پہلے مادی اغراض کی وجہ سے قیدی بنانے میں مشغول ہوگئے تھے اور اس کا رسول الله کی ذات اور مقاصدِ جہاد کی تکمیل میں مصروف مومنین سے کوئی نہیں ہے، لہٰذا ایسی یحثیں کہ آیا پیغمبر اس موقع پر گناہ کے مرتکب ہوئے تھے اور وہ گناہ آپ کے مقامِ عصمت سے کیسے مناسبت رکھتا ہے، سب بے محل ہیں۔
اسی طرح وہ احادیث جو آیت کی تفسیر کے سلسلے میں اہلِ سنت کی بعض کتب(۱) میں آئی ہیں جن میں ہے کہ آیت کا ربط رسول الله اور مسلمانوں کی طرف سے خدا کی اجازت سے پہلے جنگ بدر کے بعد جنگی قیدیوں سے فدیہ لینے سے ہے، بے بنیاد ہیں، ان روایات میں ہے کہ وہ واحد شخص جو فدیہ لینے کے مخالف تھا اور جنگی قیدیوں کے قتل کا حامی تھا عمر یا سعد بن معاذ کے سوا اس سے نجات نہ پاتا، ایسی روایات کا آیت کی تفسیر سے قطعاً کوئی تعلق نہیں خصوصاً جبکہ ان روایات کا من گھڑت ہونا بالکل واضح ہے کیونکہ عمر یا سعد بن معاذ کا پیغمبر اکرم کےمقام سے بھی بالاتر قرار دیا گیا ہے۔
۲۔ جنگی قیدیوں سے فدیہ لینے کا مسئلہ: مندرجہ بالا آیت جنگی قیدیوں سے جب کہ اسلامی معاشرے کی مصلحت ضروری قرار دے فدیہ لینے کے خلاف نہیں ہے بلکہ کہتی ہیں کہ مجاہدین کو اس مقصد کے لئے قیدی بنانے کے لئے ہاتھ نہیں بڑھانا چاہیے، اس بناپر یہ آیت سورہٴ محمد کی آیت ۴ سے ہر لحاظ سے موافقت رکھتی ہیں جہاں فرمایا گیا ہے:
<فَإِذا لَقِیتُمْ الَّذِینَ کَفَرُوا فَضَرْبَ الرِّقَابِ حَتَّی إِذَا اٴَثْخَنتُمُوھُمْ فَشُدُّوا الْوَثَاقَ فَإِمَّا مَنًّا بَعْدُ وَإِمَّا فِدَاءً
جس وقت کافروں (اور ان دشمنوں سے جو تمھارے لئے زندہ رہنے کے حق قائل نہیں ہیں) سے میدان جنگ میں آمنا سامنا ہو تو ان کی گردنوں پرضربیں لگاوٴ یہاں تک کہ غلبہ حاصل کرلو پھر اس وقت انھیں قتل نہ کرو انھیں باندھ لو قیدی بنالو اس کے بعد انھیں فدیہ لے کر یا بغیر فدیہ لئے آزاد کردو۔
لیکن یہاں ایک نکتے کی طرف توجہ کرنا چاہیے کہ اگر جنگی قیدیوں میں خطرناک قسم کے افراد موجود ہوں کہ جن کی آزادی دوبارہ جنگ کی آگ بھڑک اٹھنے اور مسلمانوں کی کامیابی کے خطرے میں پڑجانے کا سبب ہو تو پھر مسلمان حق رکھتے ہیں کہ ایسے افراد کو ختم کردیں، اس امر کی دلیل خود آیت میں ”یثخن“ اور ”اٴَثْخَنتُمُوھُمْ “ میں چھپی ہوئی ہے۔
اسی بناپر چند ایک روایات میں آیا ہے کہ پیغمبر اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلّم نے حکم دیا کہ جنگ بدر کے قیدیوں میں سے دو افراد عقبہ بن ابی معیط اور نضر بن حارث کو قتل کردیا جائے اور ان سے کسی قسم کا فدیہ قبول نہ کیا جائے۔(2)
۳۔ نظریہ جبر کی نفی: مندرجہ بالا آیات میں دوبارہ انسان کے ارادے کی آزادی کے مسئلہ اور نظریہٴ جبر کی نفی پر تاکید نظر آتی ہے کیونکہ فرمایا گیا ہے کہ خدا تمھارے لئے ہمیشہ کا گھر چاہتا ہے حالانکہ تم میں سے اگر گروہ وقتی مادی مفادات کی قید میں پھنسا ہوا ہے۔
بعد والی آیت میں جنگی قیدیوں سے متعلق ایک اور مسئلے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور وہ ہے فدیہ لینے کا مسئلہ۔
جیسا کہ بعض روایات میں جو زیرِ بحث آیات کی شان نزول کے بارے میں وارد ہوئی ہیںان میں ہے کہ جنگ بدر کے خاتمے پر جب جنگی قیدی بنالئے گئے اور پیغمبر اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلّم نے یہ حکم دیا کہ قیدیوں میں سے د خطرناک افراد عقبہ اور نضر کو قتل کردیا جائے تو اس پر انصار گھبرائے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ حکم تمام قیدیوں کے متعلق جاری ہوجائے (اور وہ فدیہ لینے سے محروم ہوجائیں) لہٰذا انھوں نے رول الله کی خدمت میں عرض کیا: ہم نے ستر آدمیوںکو قتل کیا ہے اور ستر ہی کو قیدی بنایا ہے اور یہ آپ کے قبیلے میں سے ہیں، یہ ہمیں بخش دیجئے تاکہ ہم ان کی آزادی کے بدلے فدیہ لے سکیں۔
(رسول الله اس کے لئے وحی آسمانی کے منتظر تھے) اس موقع پر زیر بحث آیات نازل ہوئیں اور قیدیوں کی آزادی کے بدلے میں فدیہ لینے کی اجازت دی گئی ہے(3)
تعجب کی بات یہ ہے کہ رسول الله کا داماد (4) ابوالعاص بھی ان قدیوں میں تھا، رسول کی بیٹی (5) یعنی زینب جو ابوالعاص کی بیوی تھی نے جو گلوبند جناب خریجہۻ نے ان کی شادی کے وقت انھیں دیا تھا فدیہ کے طور پر رسول الله کے پاس بھیجا، جب پیغمبر اکرم صلی الله علیہ آلہ وسلّم کی نگاہ گلوبند پر پڑی تو جناب خریجہۻ جیسی فداکار اور مجاہدہ خانتون کی یادیں ان کی آنکھوں کےسامنے مجسم ہوگئیں، آپ نے فرمایا: خدا کی رحمت ہو خدیجہ پر، یہ وہ گلوبند ہے جو اس نے میری بیتی زینب کو جہیز میں دیا تھا(اور بعض دوسری روایات کے مطابق جناب خریجہۻ کے احترام میں آپ نے گلوبند قبول کرنے سے احراز کیا اور حقوقِ مسلمین کو پیش نظر کرتے ہوئے اس میں ان کی موافقت حاصل کی(6)
اس کے بعد پیغمبر اکرم صلی الله علیہ والہ وسلّم نے ابوالعاص کو اس شرط پر آزاد کردیا کہ وہ زینب کو (جو اسلام سے پہلے ابوالعاص کی زوجیت میں تھیں) مدینہ پیغمبر کے پاس بھیج دے، اس نے بھی اس شرط کو قبول کرلیا اور بعد میں اسے پورا بھی کیا۔(7)

بہرحال مندرجہ بالا آیت مسلمانوں کے یہ اجازت دیتی ہے وہ اس جنگی غنیمت (یعنی وہ رقم جو وہ قیدیوں سے رہائی کے بدلے لیتے تھے) سے استفادہ کریں اور ارشاد ہوتا ہے: جو کچھ تم نے غنیمت میں لیا ہے اس میں سے حلال اور پاکیزہ کھالو اور اس سے فائدہ اٹھاوٴ (فَکُلُوا مِمَّا غَنِمْتُمْ حَلَالًا طَیِّبًا)۔
ممکن ہے اس جملے کا یہ ایک وسیع معنی ہو اور یہ فدیہ کے علاوہ دیگر غنائم کے بارے میں بھی ہو۔
اس کے بعد انھیں حکم دیا گیا ہے کہ تقویٰ اختیار کرو اور فرمانِ خدا کی مخالفت سے پر ہیز کرو (وَاتَّقُوا اللهَ)۔
اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ ایسے غنائم کا مباح ہونا اس بات کا سبب نہیں بننا چاہیے کہ مجاہدین کا ہدف جہاد کے میدان میں ہدف مالِ غنیمت جمع کرنا یا فدیہ حاصل کرنا ہوجائے اور اگر پہلے ان کے دل میں ایسے پست خیالات تھے تو انھیں دل سے نکال دیں نیز اس سلسلے میں جو کچھ ہوچکا ہے اس کے عفو بخشش کا وعدہ کرتے ہوئے فرمایا گیا ہے: خدا غفور ورحیم ہے (إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَحِیمٌ)۔
کیا فدیہ لینا ایک منطقی اور عادلانہ کام ہے؟
یہاں پر ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ قیدیوں کو آزاد کرنے کے بدلے فدیہ لینا اصولِ عدالت سے کس طرح مطابقت رکھتا ہے اور کیا ایسا کام انسان فروشی کے مترادف نہیں؟
لیکن تھوڑے سے غور وفکر سے واضح ہوجاتا ہے کہ فدیہ حقیقت میں ایک قسم کا تاوانِ جنگ ہے کیونکہ ہر جنگ میں بہت سا اقتصادی سرمایہ اور انسانی قوتیں ختم ہوجاتی ہیں، حق کے لئے جنگ کرنے سے لوگ یہ حق رکھتے ہیں کہ جنگ ختم ہونے کے بعد دشمن سے اپنے جنگی خسارے کی تلافی کروائیں اور اس کا طریقہ یہ فدیہ لینا بھی ہے۔
نیز اس طرف توجہ کی جائے کہ ان دنوں مالدار قیدیوں کے لئے فدیہ کی رقم چار ہزار درہم اور باقیوں کے لئے ایک ہزار درہم مقرر ہوئی تھی، تو معلوم ہوتا ہے کہ اس طرح سے قریش سے جو کل مال حاصل کیا گیا وہ کوئی اتنا زیادہ نہیں تھا کہ ان کا مالی اور جانی نقصانات کی تلافی کرسکتا تھا جو اسلامی لشکر کو اٹھانا پڑا تھا۔
علاوہ ازیں جب مسلمان قریش کے دباوٴ سے تنگ آکر مدینہ ہجرت کر آئے تھے ان کا بہت سا مال مکہ میں دشمنوں کے ہاتھ میں باقی رہ گیا تھا، اس لحاظ سے بھی مسلمانوں کو حق پہنچتا تھا کہ وہ ان اموال کی تلافی کریں۔
اس نکتہ کی طرف بھی توجہ ضروری ہے کہ م۔فدیہ لینا کوئی لازمی بھی نہیں اور اسلامی کومت اگر مصلحت سمجھے تو جنگی قیدیوں کا تبادلہ کرسکتی ہے یہ کوئی چیز لئے بغیر ہی آزاد کرسکتی ہے جیسا کہ سورہٴ محمد کی آیت ۴ میں اس طرف اشارہ ہوا ہے، اس کی تفسیر انشاء الله آئے گی۔
ایک اور اہم مسئلہ جنگی قیدیوں کے حوالے سے، ان کی اصلاح، تربیت اور ہدایت ہے، ہوسکتا ہے یہ امر مادی مکاتب میں پیش نہ آتا ہو لیکن وہ جہاد کہ جو انسانوں کی آزادی، اصلاح اور حق وعدالت کے رواج دینے کے لئے ہو حتمی طور پر اسے اہمیت دیتا ہے۔
اسی لئے زیر نظر چوتھی آیت میں رسول الله کو حکم دیا گیا ہے کہ قیدیوں کو دل خوش کن بیان کے ذریعے ایمان اور اصلاحِ احوال کی دعوت دیں اور انھیں تشویق دلائیں، ارشاد ہوتا ہے: اے پیغمبر! ان قیدیوں کو جو تمھارے ہاتھ میں ہیں کہہ دو! اگر خدا تمھارے دلوں میں خیر ونیکی جان لے تو تمھیں اس سے بہتر عطا کرے جو تم نے لیا ہے (یَااٴَیُّھَا النَّبِیُّ قُلْ لِمَنْ فِی اٴَیْدِیکُمْ مِنَ الْاٴَسْریٰ إِنْ یَعْلَمْ اللهُ فِی قُلُوبِکُمْ خَیْرًا یُؤْتِکُمْ خَیْرًا مِمَّا اٴُخِذَ مِنْکُمْ)۔
”إِنْ یَعْلَمْ اللهُ فِی قُلُوبِکُمْ خَیْرًا“ میں ”خَیْرًا“ سے مراد وہی ایمان اور اسلام قبول کرنا ہے اور بعد میں آنے والے لفظ ”خَیْرًا“ سے مراد مادی اور معنوی جزا اور احسان کے علاوہ اس نے تمھارے لئے ایک اور لطف وکرم کیا ہے اور گناہ کہ جن کے تم اسلام قبول کرنے سے پہلے گذشتہ زمانے میں مرتکب ہوئے تھے انھیں بخش دے گا اور خدا بخشنے والا اور مہربان ہے (وَیَغْفِرْ لَکُمْ وَاللهُ غَفُورٌ رَحِیمٌ)۔
اور چونکہ یہ ممکن تھا کہ قیدی اس پروگرام سے غلط فائدہ اٹھائیںاور خیانت اور انتقام کے ارادہ سے اظہارِ اسلام کرتے ہوئے مسلمانوں کی صفوں میں گھس آئیں لہٰذا اگلی آیت میں قرآن انھیں بھی خطرے سے خبردار کرتا ہے اور مسلمانوں کو تنبیہ کرتا ہے اور کہتا ہے: اگر وہ چاہیں کہ تجھ سے خیانت کریں تو کوئی نئی بات نہیں ہے انھوں نے اس سے پہلے بھی خدا سے خیانت کی ہے ( وَإِنْ یُرِیدُوا خِیَانَتَکَ فَقَدْ خَانُوا اللهَ مِنْ قَبْلُ)۔
اس سے بالاتر خیانت کیا ہوگی کہ انھوں نے ندائے فطرت کو سنا اَن سنا کردیا، حکم عقل کو پسِ پشت ڈال دیا، خدا کے لئے شریک شبیہ کے قائل ہوئے اور بت پرستی کے بیہودہ مذہب کو انھوں نے توحید پرستی کا جانشین قرار دے لیا لیکن انھیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ”خدا نے تجھے اور تیرے ساتھیوں کو ان پر فتح وکامیابی بخشی“ (فَاٴَمْکَنَ مِنْھُمْ)۔ آئندہ بھی اگر وہ خیانت کی راہ پر چلے توکامیاب نہیں ہوںگے پھر بھی وہ شکست ہی سے دوچار ہوںگے، خدا ان کی نیتوں سے آگاہ ہے اور جو احکام اس نے قیدیوں کے بارے میں دیئے ہیں وہ حکمت کے مطابق ہیں کیونکہ ”خدا علیم وحکیم ہے“ (وَاللهُ عَلِیمٌ حَکِیمٌ)۔
شیعہ اور سنی تفاسیر میں مندرجہ بالا آیات کے ذیل میں منقول ہے:
انصار کے کچھ آدمیوں نے رسول الله سے اجازت چاہی کہ آپ کے چچا عباس جو قیدیوں میں سے تھے سے آپ کے احترام میں فدیہ نہ لیا جائے لیکن پیغمبر نے فرمایا:
”واللّٰہ لاتذرون منہ درھماً“
خدا کی قسم ا س کے ایک درہم سے بھی صرفِ نظر نہ کرو (یعنی اگر یہ فدیہ لینا خدائی قانون ہے تو اسے سب پر یہاں تک کہ میرے چچا پر بھی جاری ہونا چاہیے، اس کے اور دوسروں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے)۔
پیغمبر اکرم صلی الله علیہ والہ وسلّم، عباس کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: اپنی طرف سے اور اپنے بھتیجے (عقیل بن ابی طالب) کی طرف سے آپ کو فدیہ ادا کرنا چاہیے۔
عباس (جو مال سے بڑا لگاوٴ رکھتے تھے) کہنے لگے: اے محمد! کیا تم چاہتے ہو کہ مجھے ایسا فقیر اور محتاج کردو کہ میں اہل قریش کے سامنے اپنا ہاتھ پھیلاوٴں۔
رسول الله نے فرمایا: اس مال میں سے فدیہ ادا کریں جو آپ نے اپنی بیوی امّ الفضل کے پاس رکھا تھا اور اس سے کہا تھا کہ اگر میدان میںِ جنگ میں مارا جاوٴں تو اس مال اپنے اور اپنی اولاد کے مصارف کے لئے سمجھنا۔
عباس یہ بات سن کر متعجب ہوئے اور کہنے لگے: آپ کویہ بات کس نے بتائی (حالانکہ یہ تو بالکل محرمانہ تھی)؟
رسول الله نے فرمایا: جبریل نے ، خدا کی طرف سے۔
عباس بولے: اس کس قسم جس کی محمد قسم کھاتا ہے کہ میرے اور میری بیوی کے علاوہ اس راہ سے کوئی آگاہ نہ تھا۔
اس کے بعد وہ پکار اٹھے: ”اٴشھد اٴنّک رسول اللّٰہ“ (یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ الله کے رسول ہیں)۔
اور یوں وہ مسلمان ہوگئے۔
اس کے بعد بدر کے تمام قدید مکہ لوٹ گئے لیکن عباس، عقیل اور نوفل مدینہ میں ہی رہ گئے کیونکہ انھوںنے اسلام قبول کرلیا تھا، مندرجہ بالا آیات میں ان کی کیفیت کی طرف اشارہ کیا گا ہے۔(8)
عباس کے اسلام لانے کے بارے میں بعض توایخ میں ہے اسلام قبول کرلینے کے بعد وہ مکہ کی طرف پلٹ گئے اور خط کے ذریعے رسول الله کو سازش سے باخبررکھتے تھے، پھر آٹھ ہجری سے پہلے فتح مکہ کے سال مدینہ کی طرف ہجرت کرآئے۔
کتاب قرب الاسناد میں امام محمد باقر علیہ السلام کے واسطے سے ان کے والد امام سجاد علیہ السلام سے منقول ہے:
ایک روز رسول الله کے پاس بڑی مقدار میں مال لایا گیا، آپ نے عباس کی طرف رُخ کیا اور ارشاد فرمایا:
اپنی عبا پھیلادو اور اس مال میں کچھ لے لو۔
عباس نے ایسا کیا۔
پھر رسول الله نے فرمایا:
یہ اسی میںسے ہے کہ جس کے بارے میں الله فرماتا ہے، پھر آپ نے آیہٴ <یَااٴَیُّھَا النَّبِیُّ قُلْ لِمَنْ فِی اٴَیْدِیکُمْ--- کی تلاوت فرمائی۔

 (تفسیر نور الثقلین، ج۲،ص۱۶۸)
یہ گویا اس امر کی طرف اشارہ تھا کہ جو مال تم سے لیا گیا تھا اُس کی تلافی کے بارے میں اس طرح خدا کا وعدہ اب پورا ہوگیا ہے۔
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ رسول الله اس کوشش میں تھے کہ جو قیدی مسلمان ہوگئے ہیں انھیں احسن طریقے سے تشویق کی جائے اور جو مال انھوں نے دیئے ان کی بہتر طور پر تلافی کی جائے۔

 

۷۲ - إِنَّ الَّذِینَ آمَنُوا وَھَاجَرُوا وَجَاھَدُوا بِاٴَمْوَالِھِمْ وَاٴَنفُسِھِمْ فِی سَبِیلِ اللهِ وَالَّذِینَ آوَوا وَنَصَرُوا اٴُوْلٰئِکَ بَعْضُھُمْ اٴَوْلِیَاءُ بَعْضٍ وَالَّذِینَ آمَنُوا وَلَمْ یُھَاجَرُوا مَا لَکُمْ مِنْ وَلَایَتِھِمْ مِنْ شَیْءٍ حَتَّی یُھَاجِرُوا وَإِنْ اسْتَنصَرُوکُمْ فِی الدِّینِ فَعَلَیْکُمْ النَّصْرُ إِلاَّ عَلیٰ قَوْمٍ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَھُمْ مِیثَاقٌ وَاللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِیرٌ
۷۳- وَالَّذِینَ کَفَرُوا بَعْضُھُمْ اٴَوْلِیَاءُ بَعْضٍ إِلاَّ تَفْعَلُوہُ تَکُنْ فِتْنَةٌ فِی الْاٴَرْضِ وَفَسَادٌ کَبِیرٌ
۷۴- وَالَّذِینَ آمَنُوا وَھَاجَرُوا وَجَاھَدُوا فِی سَبِیلِ اللهِ وَالَّذِینَ آوَوا وَنَصَرُوا اٴُوْلٰئِکَ ھُمَ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا لَھُمْ مَغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ کَرِیمٌ
۷۵- وَالَّذِینَ آمَنُوا مِنْ بَعْدُ وَھَاجَرُوا وَجَاھَدُوا مَعَکُمْ فَاٴُوْلٰئِکَ مِنْکُمْ وَاٴُوْلُوا الْاٴَرْحَامِ بَعْضُھُمْ اٴَوْلَی بِبَعْضٍ فِی کِتَابِ اللهِ إِنَّ اللهَ بِکُلِّ شَیْءٍ عَلِیمٌ
ترجمہ
۷۲۔ جوایمان لائے اور انھوں نے ہجرت کی اور اپنے مالوں اور جانوں کے ساتھ جہاد کیا اور وہ کہ جنھوںنے پناہ دی اور مدد کی ایک دوسرے کے اولیاء (دوست، جوابدہ اور دفاع کرنے والے) ہیں اور جو ایمان لائے اور انھوںنے ہجرت نہیں کی تم ان کے بارے میں کسی قسم کی ولایت (تعہد اور جوابدہی) نہیں رکھتے جب تک کہ وہ ہجرت نہ کریں اور (صرف اس صورت میں کہ) جب وہ تم سے (اپنے) دین (کی حفاظت) کے لئے مدد طلب کریں (تو پھر تم پر لازم ہے کہ ان کی مدد کرو مگر ایسے گروہ کے خلاف نہیں کہ جس کے ساتھ تمھارا (جنگ نہ کرنے کا) معاہدہ ہو اور جو کچھ تم عمل کرتے ہو خدا اسے دیکھتا ہے۔
۷۳۔ وہ جو کافر ہوگئے ہیں ایک دوسرے کے اولیاء (دوست اور پشت پناہ) ہیںاگر تم (اس حکم کو) انجام نہ دو تو زمین میں فتنہ فساد برپا ہوجائے گا۔
۷۴۔ اور وہ جو ایمان لائے اور انھوںنے ہجرت کی اور راہ خدا میں جہاد کیا اور وہ جنھوںنے پناہ دی اور مدد کی وہی حقیقی مومن ہیں، ان کے لئے بخشش (اور خدا کی رحمت) اور مناسب رزق ہے۔
۷۵۔ اور جو بعد میں ایمان لائے اور ہجرت نہیں کی اور تمھارے سات شامل ہوکر جہاد کیا وہ تم میں سے ہیں اور رشتہ دار ایک دوسرے کے ساتھ (غیروں کی نسبت) خدا کے مقرر کردہ احکام میں زیادہ حق دار ہیں، خدا تمام چیزوں کو جانتا ہے۔

 


۱۔ تفسیر المنار، ج۱۰، ص۹۰؛ تفسیر المعانی، ج۱۰، ص۱۳۲ ؛اور تفسیر رازی، ج۱۵، ص۱۹۸-
2۔ تفسیرنور الثقلین، ج۲، ص۱۳۵-
3۔ تفسیرنور الثقلین، ج۲، ۱۳۶ بحوالہ تفسیر علی بن ابراہیم -
4۔ ظاہری طور پرجناب خریجہۻ کی بہن کی بیٹی جو رسول الله کی لے پالک تھیں کا شوہر۔(مترجم)
5۔ لے پالک بیٹی مراد ہے مترجم۔
6۔ جیسا کہ کامل بن اثیر جلد۲،ص۱۳۴ پر ہے۔
”فلما راٴھا رسول الله (ص) رق لھا رقة شدیدة وقال ان راٴیتم ان تطلقوا لھا اٴسیرھا، وتردوا علیھا الذی لھا فافعلوا، فاطلقوا لھا اسیرھا وردّوا القلادة-
7۔ تفسیر المیزان، ج۹، ص۱۴۱-
8۔ زیر بحث آیت کے ذیل میں تفسیر نور الثقلین، روضة الکافی، تفسیر قرطبی اور تفسر المنار کی طرف رجوع کیجئے۔

 

 

چا رمختلف گروہجنگی قیدی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma