شان نزول

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 07
انفال کیا ہے؟سورہٴ انفال کے مختلف اور اہم مباحث

ابن عباس سے منقول ہے کہ رسول اللہ نے جنگ بدر کے روز مجاہدین اسلام کی تشویق کے لئے کچھ انعامات مقرر کیے اور مثلاً فرمایا کہ جو فلاں دشمن کو قید کرکے میرے پاس لائے گا اسے یہ انعام دوں گا۔ ان میں پہلے ہی روح ایمان و جہاد موجود تھی اوپر سے یہ تشویق بھی، نتیجہ یہ ہوا کہ جو ان سپاہی بڑے افتخار سے مقابلے کے لئے آگے بڑھے اور اپنے مقصد کی طرف لپکے۔بوڑھے سن رسیدہ افراد جھنڈوں تلے موجود رہے۔ جب جنگ ختم ہوئی تو نوجوان اپنے پر افتخار انعامات کے لئے بارگاہ پیغمبر کی طرف بڑھے۔ بوڑھے ان سے کہنے لگے کہ اس میں ہمارا بھی حصّہ ہے کیونکہ ہم تمھارے لئے پناہ اور سہارے کا کام کررہے تھے اور تمھارے لئے جوش و خروش کا باعث تھے۔ اگر تمہارا معاملہ سخت ہوجاتا تو اور تمھیںپیچھے ہٹنا پڑتا تو یقیناً تم ہماری طرف آتے۔ اس موقع پر دو انصاریوں میں تو تکار بھی ہوگئی اور انہوں نے جنگی غنائم کے بارے میں بحث کی۔
اس اثناء میں زیر نظر آیت نازل ہوئی جس میں صراحت کے ساتھ بتلایا گیا کہ غنائم کا تعلق پیغمبر سے ہے وہ جیسے چاہیں انھیں تقسیم فرمائیں۔ پیغمبر اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلّم نے بھی مساوی طور پر سب سپاہیوں میں غنائم تقسیم کردیے اور برادران دینی میں صلح و مصالحت کا حکم دیا۔

تفسیر

جیسا کہ ہم شانِ نزول میں پڑھ چکے ہیں کہ اوپر والی آیت جنگ ”بدر“ کے بعد نازل ہوئی اور جنگی مال غنیمت کے سلسلہ میں بات کررہی ہے اور ایک قانون کلی کے طور پر ایک وسیع اسلامی حکم کو بیان کررہی ہے۔ خدا تعالیٰ پیغمبر کو خطاب کرتے ہوئے کہتا ہے ”تجھ سے انفال کے بارے میں سوال کرتے ہیں“۔” یَسْاٴَلُونَکَ عَنْ الْاٴَنْفَالِ “۔
”کہہ دے کہ انفال خدا اور پیغمبر کے ساتھ مخصوص ہیں“۔ ”قُلْ الْاٴَنْفَالُ لِلّٰہِ وَالرَّسُولِ “ ۔ اس بناء پر ”تقویٰ اختیار کرو اور اپنے درمیان اصلاح کرو اور وہ بھائی کہ جن کا باہمی جھگڑا ہوگیا ہے ان میں صلح و آتشی کراؤ“ ۔ ” فَاتَّقُوا اللهَ وَاٴَصْلِحُوا ذَاتَ بَیْنِکُمْ “ ۔ ”اور خدا اور اس کے پیغمبر کی اطاعت کرو اگر تم ایمان رکھتے ہو“۔ ” وَاٴَطِیعُوا اللهَ وَرَسُولَہُ إِنْ کُنتُمْ مُؤْمِنِینَ “ ۔ یعنی ایمان صرف زبانی کلامی نہیں بلکہ ایمان کی جلوہ گاہ زندگی کے تمام مسائل میں فرمان خدا و پیغمبر کی بے قید و بند اطاعت کرنا ہے نہ صرف جنگی غنائم میں بلکہ ہر چیز میں ان کے فرمان پر کان دھرنا اور ان کے اوامر کے سامنے سر تسلیم خم کرنا چاہیے۔

انفال کیا ہے؟سورہٴ انفال کے مختلف اور اہم مباحث
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma