ایک استثناء

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 06
ایک سوال کا جواب سب سے پہلا قیاس کرنے والا شیطان تھا

اردو

صرف ایک موضوع ایسا ہے جس کا استثناء کیا جاسکتا ہے اور وہ یہ کہ قانون بنانے والا مثلاً طبیعت اپنے حکم کا فلسفہ و دلیل بیان کردے، بس اس صورت میں ممکن ہے کہ جہاں بھی وہ دلیل اور فلسفہ پایا جائے وہاں اس حکم کو جاری کیا جائے ۔ اسے اصطلاح میں ”قیاس منصوص العلة“ کہتے ہیں ۔ مثلاً اگر طبیعت بیمار سے یہ کہے کہ فلاں میوہ سے پرہیز کرنا کیونکہ وہ ترش ہے ۔ اس سے بیمار یہ سمجھے گا کہ اس کے لئے ترشی مضر ہے اس سے پرہیز کرنا چاہیے چاہے وہ کسی میوہ میں پائی جائے ۔ بالکل اسی طرح قرآن یا سنت میں اس بات کی تصریح موجود ہو کہ شراب سے پرہیز کرو کیونکہ وہ نشہ آور ہے، اس سے ہم یہ سمجھیں گے کہ ہر نشہ آور مایع (چاہے وہ شراب نہ بھی ہو) حرام ہے ۔ اس طرح کا قیاس ممنوع نیں ہے کیونکہ اس کی دلیل قطعی کا ذکر کردیا گیا ہے ۔ قیاس صرف اس جگہ ممنوع ہے جہاں ہم حکم کے فلسفہ و دلیل کو تمام جہات سے ازروئے یقین نہ جان سکیں ۔
”قیاس“ کا موضوع ایک طویل الذیل موضوع ہے، سطور بالا میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ مختصراً اور خلاصے کے طور پر بیان کیا گیا ہے ۔ مزید توضیح کے لئے اصول فقہ اور احادیث کی کتابوں میں باب قیاس کی طرف رجوع کیا جائے ۔ ہم یہاں پر ایک حدیث نقل کرکے اس بحث کو ختم کرتے ہیں:
کتاب علل الشرایع میں منقول ہے:
ایک دفعہ ابو حنیفہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے پاس آئے ۔ امام علیہ السلام نے ان سے فرمایا کہ مجھے خبر ملی ہے کہ تم احکام خدا میں اپنے قیاس سے کام لیتے ہو!
ابوحنیفہ نے جواب دیا: جی ہاں ایسا ہی ہے، میں قیاس کرتاہوں ۔
امام نے فرمایا: آئندہ ایسا نہ کرنا کیونکہ سب سے پہلے جس نے قیاس کیا وہ ابلیس تھا جب اس نے کہا تھا، خَلَقْتَنِی مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَہُ مِنْ طِینٍ ،اس نے آگ اور مٹی کا باہم قیاس کیا، حالانکہ وہ آدم کی نورانیت و روحانیت کا آگ پر جو فوقیت حاصل ہے اسے پہنچان لیتا ۔(۱)

 


۱۔تفسیر ”نورالثقلین“ جلد ۲ ص ۹۔
 
ایک سوال کا جواب سب سے پہلا قیاس کرنے والا شیطان تھا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma