۲۔ اس سورہ کے اہم موضوعات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 03
اس سورت کی تلاوت کی فضیلت ۱۔ سورہ ٴ نساء کا محل نزول

ہم یہ تحریر کر چکے ہیں کہ یہ سورت مدنہ منورہ میں نازل ہوئی ۔یعنی عین اسی وقت جب رسالت مآب حکومت اسلامی کی تاسیساور ایک صحیح انسانی معاشرے کی تشکیل میں مصروف تھے ۔ اسی بنا پر بہت سے قوانین جو معاشرے کی تار و پود کی تشکیل میں لگے ہوئے تھے کل ایسے بت پرست تھے جو زمانہ جاہلیت کی تمام آلودگیوں میں ملوث رہ چکے تھے، اس لئے سب سے پہلے یہ ضروری تھا کہ پہلی رسومات بد کو ان کی روح اور دماغ سے نکالا جائے اور ان کی بجائے ایسا قانون اور منصوبے جو ایک فرسودہ نظام کی بجائے ضروری ہیں ، بنائے جائیں ۔
اس سورہ کی مباحث کو تین عمومی حصوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے ۔
۱۔ ایمان و عدالت کی قوت اور بر ترین کا بائیکاٹ۔
۲۔ برے معاشرے کا نتیجہ اور انجام سمجھانے کے لئے گذرے ہوئے لوگوں کی حالات زندگی سے رو شناس کرانا ۔
۳۔ امداد کے مستحق افراد کی حمایت مثلاً یتیم اور ان کے حقوق کے متعلق ضروری احکامات۔
۴۔ میراث کا قانون طبعی ، فطری اور عادلانہ طریقہ کی بنیاد پر اس صورت کے خلاف جو اس زمانہ میں رائج تھی ، جس کے ذریعے نہایت تکلیف دہ حیلے بہانوں سے کمزور لوگوں کو ان کے جائز حق سے محروم کر دیا جاتا تھا ۔
۵۔ شادی بیاہ کے متعلق قانون اور عام پاک دامنی کی حفاظت کے لئے لائحہ عمل ۔
۶۔ اموال کی حفاظت کے لئے کلی اور عمومی قوانین ۔
۷۔ معاشرہ کی بنیادی اکائی یعنی خاندان کی حفاظت اور بہبودی کا پروگرام ۔
۸۔ لوگوں کے ایک دوسرے کے مقابلہ میں متقابل حقوق اور ذمہ داریاں۔
۹۔ اسلامی معاشرے کے دشمنوں کا تعارف اور ان کے مقابلہ کے لئے مسلمانوں کو بیدار رہنے کی تلقین ۔
۱۰۔ حکومت اسلامی اور حکومت اسلامی کے رہبر کی اطاعت اور فرمانبرداری کا لزوم ۔
۱۱۔ مسلمانوں کو واضح دشمنوں سے مقابلے اور ان سے جنگ کے لئے ابھارنا ۔
۱۲۔ ایسے دشمنوں کی پہچان جو ڈھکے چھپے سازشیں کرتے رہتے ہیں ۔
۱۳۔ ہجرت کی اہمیت اور اس کا ضروری ہونا جبکہ فاسد اور برے معاشرہ کا سامنا کرنا پڑے ۔
۱۴۔ میراث کے متعلق مباحث اور جمع شدہ دولت کی وارثوں میں تقسیم ۔

اس سورت کی تلاوت کی فضیلت ۱۔ سورہ ٴ نساء کا محل نزول
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma