سعادت کی راہ میں ایک دوسرے پر سبقت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 03
کیا جنت و دوزخ اس وقت موجود ہیں ؟سود خوری کی حرمت کے چند مراحل

سعادت کی راہ میں ایک دوسرے پر سبقت

” وسارعوا الیٰ مغفرة من ربک“
” وسارعوا “
سارعت سے ہے جس کے معنی ہیں کسی مقصد تک پہنچنے کے لئے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کے لئے دو یا دو سے زیادہ افراد کی کوشش ۔ نیک کاموں میں یہ قابل ستائش ہے اور برے کاموں میں مذموم۔
گذشتہ آیات کے بعد کہ جو بد کاروں کو جہنم کی تہدید اور نیک لوگوں کو رحمت الہی کی تشویق کرتی ہےں ۔ اس آیت میں نیک لوگوں کی کوشش اور جستجو کو معنوی مقابلہ سے تشبیہ دی گئی ہے ۔ جس کا آخری مقصد خدا کی بخشش اور بہشت کی دائمی و ابدی نعمات ہیں اور قرآن کہتا ہے کہ اس مقصد تک رسائی کے لئے ایک دوسرے سے سبقت حاصل کرو ۔
در حقیقت قرآن ایک نفسیاتی پہلو کی طرف توجہ مبذول کراتا ہے کہ انسان اگر کسی کام کی انجام دہی میں تنہا ہو تو عموماً اس کام کو وہ حسب عادت تاخیر سے پایہٴ تکمیل تک پہنچا تا ہے لیکن اگر اس میں مقابلے کا پہلو ہو اور مقابلہ بھی ایسا جس میں ایک بیش بہا انعام پر داوٴ لگایا گیا ہو تو وہ اپنی تمام تر قوت وتوانائی سرف کرتا ہے اور بڑی تیزی کے ساتھ اپنے مقسد کی طرف پیش رفت کرتا ہے اور اگر ہم یہ دیکھتے ہیں کہ اس مقابلہ کا پہلا مقصد مغفرت قرار دیاگیا ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہر معنوی مقام تک رسائی گناہوں کی آلودگی سے پاک وصاف ہوئے بغیر ممکن نہیں ہے ۔ لہٰذا سب سے پہلے اپنے آپ کو گناہ سے پاک کیا جائے اور اس کے بعد مقام تقریب الٰہی کی طرف قدم اٹھایا جائے ۔
”وجنت عرضھا السمٰوٰت والارض“
اس معنوی مقابلہ کا دوسر ہدف بہشت ہے جس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے عرض کے برابر ہے ۔ (یہ مخفی نہ رہے کہ اس آیت میں عرض سے مراد علم ہندسہ کی اصطلاح نہیں ہے کہ عرض طول کے مقابلہ میں ہو، بلکہ اس سے مراد وسعت اور پھیلاوٴ ہے )۔ اس طرح قرآن صراحت سے کہتا ہے کہ جنت کی وسعت آسمانوں اور زمین کی وسعت جتنی ہے اور سورہٴ حدید کی آیت ۲۱ میں یہی تعبیر معمولی فرق کے ساتھ ہے۔
”سابِقُوا إِلی مَغْفِرَةٍ مِنْ رَبِّکُمْ وَ جَنَّةٍ عَرْضُہا کَعَرْضِ السَّماء ِ وَ الْاٴَرْضِ “
اس آیت میں مسارعت کی بجائے صراحت کے ساتھ لفظ مسابقت آیا ہے اور سماء مفرد کی شکل میں ہے اور اس کے ساتھ الف لام جنس کے اعتبار سے ہے جو یہاں عموم کا مفہوم دے رہا ہے اور کاف سے تشبیہ معلوم ہوتی ہے بایں طور پر کہ محل بحث آیت میں تصریح کے ساتھ کہا گیا ہے کہ بہشت کی وسعت آسمانوں اورزمین کی وسعت کے برابر ہے لیکن سورہ ٴ الحدید کی آیت میں ہے کہ اس کی وسعت آسمانوںاورزمین کے مانند ہے لیکن دونوں تعبیروںکا معنی و مفہوم ایک ہے آیت کے آخر میں اس بات تصریح کی گئی ہے کہ یہ بہشت اس عظمت کے ساتھ پرہیزگاروں کے لئے تیر کی گئی ہے ۔
”اعدت للمتقین“
اب یہان یہ سوال ذھن میں اٹھ سکتا ہے :
اولاً یہ کہ کیا جنت وجہنم پیدا ہو چکے ہیں اور وہ وجود خارجی رکھتے ہیں یا بعد میں لوگوں کے اعمال کے حساب سے ایجاد ہوں گے َ
ثانیاً یہ کہ اگر وہ خلق ہو چکے ہیں تو وہ کہاں ہیں ( توجہ کرتے ہوئے کہ قرآن کہتا ہے کہ صرف جنت کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے )۔

کیا جنت و دوزخ اس وقت موجود ہیں ؟سود خوری کی حرمت کے چند مراحل
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma