یہ گروہ کیسے فلاح پائے گا

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
تفسیر نمونہ جلد 03
ایک اشتباہ اور اس کا ازالہ جنگ کا خطرناک مرحلہ

اس آیت کی تفسیر کے ذیل میں بہت اختلاف ہے لیکن یہ مسلم ہے کہ یہ آیت جنگ احد کے بعد نازل ہوئی اور اس کے واقعات سے متعلق ہے ۔ سابقہ آیات بھی اس کی تائید کرتی ہیں ۔ البتہ آیت کی تفسیر میں دوباتیں توجہ طلب ہیں پہلی یہ کہ آیت مستقل ایک جملہ ہے لہٰذا ”اویتوب“ کا معنی ”الاّ ان یتوب علیھم“ہے
اس آیت کا مطلب یو بنتا ہے کہ ان کے انجام کار کے بارے میں تم کچھ نہیں کر سکتے مگر یہ کہ خدا انہیں بخش دے یا اس ظلم کی وجہ سے انہیں سزا دے اور لفظ ”انہیں “ سے مراد کفار ہیں ، جنہوں نے مسلمانوںکو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ۔ حتیٰ کہ انہوں نے پیغمبر اکرم کے دندان مبارک کو شہید کیا اور جبیں مارک کو زخمی کر دی یا وہ مسلمان مراد ہیں جنہوں نے میدان کارزار سے فرار کیا اور جنگ کے اختتام پر نادم و پشیماں ہوئے اور آپ معافی طلب کی ۔ آیت بتلا رہی ہے کہ ان کے عفو و بخشش یا سزا و عذاب خدا کے ہاتھ میں ہے اور پیغمبر اکرم حکم خدا کے بغیر کوئی کام انجام نہیں دیتے ۔
دوسری تفسیر اس طرح کی گئی ہے ”لیس لک من امر شیءٍ “جملہ معترضہ ہے (جس کا پہلے ار بعد والے جملوں سے ربط نہ ہو ) اور جملہ ” او یتوب علیھم “ کا عطف ”او یکبتھم “ پر ہے ۔ اس صورت میں دونوں آیات کا مفہوم یہ ہوگا کہ خدا کامیابی کے اسباب تمہارے قبضہ میں دے دیگا اور کفار کے لئے چار قسم کا انجام مقرر کرے گا یس لشکر مشرکین کے ایک حصہ کو نیست و نابود کر دے گا یا انہیں کسی ذریعے سے واہس جانے پر مجبور کرے گا یا انہیں شائشتگی اور توبہ کی صورت میں بخش دے گا اور یا انہیں ظلم کی وجہ سے سزا دے گا ۔ خلاسہ یہ کہ ان کے ہر گروہ کے ساتھ عدالت و حکمت کا برتاوٴ روا رکھے گا اور تم ان کے بارے میں اپنی طرف سے کسی قسم کا اقدام نہیں کر سکتے ۔
اس آیت کی شان نزول روایات میں مختلف انداز سے پیش کی گئی ہے ۔ ان میں سے یہ بھی ہے کہ جب جنگ احد میں آنحضرت کے دندان مبارک شہید ہوئے اور جبین مبارک زخمی ہوگئی اور مسلمانوں کو بہت سخت نقصان پہنچا تو پیغمبر کفار کے امروز وفردا کے متعلق سوچنے لگے کہ یہ لوگ کس طرح راہِ ہدایت پر آئیں گے اور فرمایا :
”کیف یفلح قوم فعلوا ھٰذا بنبیھم و ھو یدعو ھم الیٰ ربھم “
یہ گروہ کیسے فلاح پائے گا جس نے اپنے پیغمبر سے یہ سلوک کیا جبکہ وہ انہیںخدا کی طرف دعوت دیتا ہے ۔
اس مقام پر مندرجہ بالا آیت نازل ہوئی اور پیغمبر کو تسلی و تشفی دی گئی کہ آپ ان کی ہدایت کے جوابدہ نہیںہیں بلکہ آپ کی ذمہ داری صرف تبلیغ ہے ۔

ایک اشتباہ اور اس کا ازالہ جنگ کا خطرناک مرحلہ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma