محرمات احرام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک عمره مفرده
۱ ۔ سلا ہوا لباس پہننا ( مردوں کے لئے ) احکام احرام

مسئلہ 123 ۔ جب انسان مُحرِم ہو تا ہے تو اس پر درج ذیل چیزیں حرام ہو جاتی ہیں اور بعض چیزیں موجب کفارہ ہیں ، ہمارے عقیدہ و نظریہ کے مطابق بعض چیزیں مکروہ ہیں کہ جن کی شرح و تفصیل آئے گی وہ چیزیں مندرجہ ذیل ہیں .
۱ ۔ سلا ہوا لباس پہننا ( مردوں کے لئے )
۲ ۔ کوئی ایسی چیز پہننا جو پشت پا کو چھپالے ( مردوں کے لئے )
۳ ۔ سر کا چھپانا ( مردوں کے لئے )
۴ ۔ چہرے کا چھپانا ( عورتوں کے لئے )
۵ ۔ زینت کرنا ( سب کے لئے خواہ مرد ہو یا عورت )
۶ ۔ سر مہ لگانا
۷ ۔ آئینہ دیکھنا
۸ ۔ خوشبو استعمال کرنا
۹ ۔ کریم یا تیل کی بدن پر مالش کرنا
۱۰ ۔ ناخن کانٹا
۱۱ ۔ حالت سفر میں سایہ کے نیچے جانا ( مردوں کے لئے )
۱۲ ۔ بدن سے بالوں کا زائل کرنا
۱۳ ۔ عقد نکاح
۱۴ ۔ بیوی کو شہوت کی نظر سے دیکھنا
۱۵ ۔ لمس کرنا
۱۶ ۔ بوسہ لینا
۱۷ ۔ نزدیکی ( مجامعت ) کرنا .
۱۸ ۔ استمناء کرنا . ( جلق لگانا )
۱۹ ۔ حشرات کو مارنا .
۲۰ ۔ بدن سے خون نکالنا
۲۱ ۔ دانت نکلوانا
۲۲ ۔ مجادلہ کرنا
۲۳ ۔ جھوٹ بولنا
۲۴ ۔ صحرائی جانوروں کا شکار کرنا
۲۵ ۔ اسلحہ ساتھ رکھنا
مسئلہ 124 ۔ بچہ کے محرم ہونے یا ا س کو محرم کرنے کے بعد ولی یا اس کا سر پرست اس کو محرمات احرام سے روکے اور منع کرے اور اگر ممیز نہیں ہے تو اس کو محرمات سے بچائے .
مسئلہ 125 ۔ اگر طفل محرم محرمات احرا م میں سے کسی ایک کا مرتکب ہو تو شکار میں اس کا کفارہ اس کے ولی کے ذمہ ہے نہ یہ کہ اس کے اموال سے پرداخت کریں ، اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ شکار کے علاوہ میں بھی ولی ہی اس کی طرف سے کفارہ ادا کرے .

۱ ۔ سلا ہوا لباس پہننا ( مردوں کے لئے ) احکام احرام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma