قربانی کے مستحبات

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
حلق ( سر مونڈنے ) کے مستحبات رمی جمرات کے مستحبات

قربانی کے مستحبات
مستحبات قربانی چند چیزیں ہیں :
۱ ۔ بصورت امکان اونٹ قربانی کرے ، اور دوسرے مرحلے میں گائے اور چنانچہ دونوں میں سے کوئی ایک بھی ممکن نہ ہو گوسفند پر قناعت کرے -
۲ ۔ قربانی چاق و فربہ ہو -
۳ ۔ شتر اور گائے کو مادہ کی جنس سے اور بز و گوسفند کا انتخاب جنس نر سے کرے -
۴ ۔ جس شتر کو نحر کرنا چاہتے ہیں قیام کی حالت میں ہو اور اس کے اگلے دونوں پیروں کو سر دست سے زانو تک باندھ دیں اور ایک شخص اس کے دائیں جانب کھڑا ہو اور چھری یا خنجر یا نیزہ کو اس کی گردن میں چبھوئے -
وقت ذبح یہ دعا پڑھیں :
” وَجَّھْتُ وَجْھِیَ لِلَّذی فَطَرَ السَّمٰاوٰاتِ وَ الاٴَرْضَ حَنِیفاً مُسْلِماً وَ مٰا اَنَا مِنَ الْمُشْرِکِینَ ، اِنَّ صَلاٰتِی وَ نُسُکِی وَ مَحْیایَ وَ مَمٰاتِی للّٰہِ رَبِّ الْعٰالَمِینَ ، لاٰ شَرِیکَ لَہُ ، وَ بِذٰلِکَ اُمِرْتُ ، وَ اَنَا مِنَ الْمُسْلِمینَ - اٴَللّٰھُمَّ مِنْکَ وَ لَکَ، بِسْمِ اللّٰہِ وَ بِاللّٰہِ وَ اللّٰہُ اَکْبَرُ ، اٴَللّٰھُمَّ تَقَبَّلْ مِنِّی “ -
۵ ۔ اگر قربانی کو خود ذبح کر سکتا ہے خود ذبح کرے اور اگر نہیں کر سکتا تو اپنا ہاتھ قصاب کے ہاتھ پر رکھے -

حلق ( سر مونڈنے ) کے مستحبات رمی جمرات کے مستحبات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma