۵ ۔ تقصیر :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
اعمال حجّ تمتّع مستحبات سعی

مسئلہ 243 ۔ واجبات عمرہ میں پانچویں چیز تقصیر ہے ، یعنی سر یا صورت کے بال کوتاہ کرنا (ڈاڑھی یا موچھ) اور تھوڑے ناخن کاٹنا ، اور سر میں ڈاڑھی اور موچھ کے کچھ بالوں کا کوتاہ کرنا کافی ہے اور ناخن کوتاہ کرنے سے صرف نظر کرے لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ تنہا ناخن کوتاہ کرنے پر قناعت نہ کرے ، چنانچہ موئے زیر بغل وغیرہ کے کوتاہ کرنے پر قناعت کرنا بھی قابل اشکال ہے -
مسئلہ 244 ۔ سر و صورت کے بالوں کا کوتاہ کرنا خواہ کسی بھی وسیلہ سے ہو کوئی فرق نہیں ہے لیکن بالوں کا اکھاڑنا کافی نہیں ہے -
مسئلہ 245 ۔ تقصیر عبادت ہے اور لازم ہے بقصد قربت اور برائے خدا انجام پائے اور اگر ریا کرے عمرہ باطل ہوجائے گا ، مگر یہ کہ تدارک کرے اور مجدداً بقصد قربت انجام دے -
مسئلہ 246 ۔ عمرہ میں تقصیر کے لئے کوئی معین جگہ نہیں ہے ، بنا بر این سعی کے آخر میں وہیں ” مردہ “ میں تقصیر کرسکتا ہے ، یا مراجعت کے بعد جہاں ٹھہرا ہوا ہے وہاں یہ کام انجام دے اور اس میں کوئی فرق نہیں ہے کہ خود کوتاہ کرے یا کسی ایسے شخص سے جو محرم نہیں ہے اپنے بال چھوٹے کروائے -
مسئلہ 247 ۔ کوتاہ کرنے کے بجائے بال مونڈنا تقصیر عمرہٴ تمتع میں جائز نہیں ہے اور اگر عمدا یہ کام کرے اور ماہ ذی القعدہ کے بعد ہو ، احتیاط واجب یہ ہے کہ ایک گوسفند کفّارہ دے اور اگر عمداً یہ کام نہیں کیا ہے تو کوئی کفارہ نہیں ہے -
مسئلہ ۲۴۸ : ”عمرہ تمتع “ کی تقصیر کے بعد انسان احرام سے باہر آجاتا ہے اور محرم پر جو کچھ حرام تھا وہ حلال ہوجاتا ہے ، لیکن شکار کرنا اس پر ابھی بھی حرام ہے کیونکہ حرم کا شکار سب کے لئے حرام ہے ۔
مسئلہ 249 ۔ اگر تقصیر کو بھول جائے اور اعمال حج میں مشغول ہو جائے ( یعنی احرام باندھے اور عرفات جائے ) عمرہ اور اس کا حج صحیح ہے اور اس پر کچھ بھی نہیں ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ ایک گوسفند کفّارہ دے -
مسئلہ 250 ۔ اگر عمداً تقصیر کو ترک کرے اور اعمال حج کے لئے روانہ ہو اس کا عمرہ باطل ہے اور اس کا حج حجّ افراد میں بدل جائے گا یعنی لازم ہے حج کو تمام کرے اور حج کے بعد عمرہٴ مفردہ بجالائے - ( بر بنائے احتیاط واجب ) اور اس کا حج صحیح ہے ہر چند احتیاط مستحب یہ ہےکہ سالِ بعد حج کا اعادہ کرے -
مسئلہ 251 ۔ جو شخص جاہل مسئلہ ہونے کی وجہ سے تقصیر کو ترک کرے اس کا حکم ، حکم ترک عمدی ہے جس کا ذکر مسئلہ قبل میں ہوا -
مسئلہ 252 ۔ عمرہٴ تمتع میں طواف نساء واجب نہیں ہے حتما بقصد رجاء بھی طواف نساء بجا نہ لائے -

اعمال حجّ تمتّع مستحبات سعی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma