طواف کو کم یا زیادہ کرنا :

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک حج
طواف میں قِران :طواف کو کم یا زیاده کرنا :

مسئلہ ۱۹۹ : جب بھی جان بوجھ کر طواف میں سے کسی چیز کو کم کردے اور مولات ختم ہوجائیں تو اس کا طواف باطل ہے او راس کو اعادہ کرنا ضروری ہے اور اگر مولات کے ختم ہونے سے پہلے اسی کمی کو پوار کردے تو اس کا طواف صحیح ہے اور طواف واجب یا مستحب کو قطع کر کے شروع سے دوبارہ انجام دیا جاسکتا ہے ۔
مسئلہ 200 ۔ اگر عمدا طواف کو سات دور سے زیادہ بجا لائے اس کا طواف باطل ہے ، خواہ ابتداء سے زیادتی کا قصد رکھتا ہو یا سات دور تمام کرنے کے بعد اس پر اضافہ کرنے کا قصد کرے خواہ اضافہ ایک دور کے بقدر ہو یا کمتر یا بیشتر ، لیکن اگر مقدار اضافی کو بقصد طواف بجا نہ لائے ، مثلا ابتدا ء میں لوگوں کے ساتھ ایک دور حرکت کرے تا کہ طواف سے آشنا ہو پھر جس وقت حجر اسود کے مقابل پہونچے قصد طواف کرے تو یہ کام مضر نہیں ہے -
اسی طرح اگر سات دور کامل ہونے کے بعد بھیڑ کی زیادہ کی وجہ سے فوراً طواف کے دائرے سے خارج نہ ہو سکے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ تھوڑا سا لوگوں کے ساتھ بلا قصد طواف کے آگے بڑھے اور پھر خارج ہو -
مسئلہ 201 ۔ اگر سہوا طواف کو سات د ور سے زیادہ بجا لائے اگر اضافہ ایک دور سے کم ہو اس کو قطع کرے گا او ر اس کا طواف صحیح ہے ، اور اگر ایک دور یا اس سے زیادہ ہو ، احتیاط یہ ہے کہ بقصد قربت اس میں اضافہ کرے تا کہ دوسرے سات د ور طواف مستحب کے عنوان سے کامل ہو جائیں - اور بعد میں دو رکعت نماز طواف واجب بجا لائے گا اور سعی کے بعد ( جہاں سعی واجب ہے ) دوسری دو رکعت طواف مستحب کے لئے بجا لائے گا اور لازم نہیں ہے قصد کرے طواف اول واجب ہے اور دوم مستحب ہے ، بلکہ اسی قدر کہ بقصد قربت انجام دے کافی ہے -

طواف میں قِران :طواف کو کم یا زیاده کرنا :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma