طواف وداع

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
مدینہ طیبہ کے بعض مستحبات مستحبات منیٰ

جو مکہ سے خارج ہونا چاہتا ہے مستحب ہے طواف و داع بجالائے اور ہر شوط میں رکن یمانی اور حجر اسود کو استلام کرے ( بصورت امکان ) اور جب مستجار کے نزدیک پہونچے تو جن مستحبات کو پہلے اس جگہ کے لئے ذکر کیا گیا ہے انجام دے - اور جو چاہے دعا کرے ، اس کے بعد حجر اسود کو استلام کرے اور حمد و ثنائے الٰہی بجالائے اور پیغمبر اور آپ کی آل پاک پر صلوات بھیجے اور یہ دعا پڑھے :
” اٴَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَ رَسُولِکَ وَ نَبِیِّکَ وَ اٴَمینِکَ وَ حَبیبِکَ وَ نَجِیِّکَ وَ خِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ - اٴَللّٰھُمَّ کَمٰا بَلَّغَ رِسٰالاٰتِکَ ، وَ جٰاھَدَ فی سَبیلِکَ ، وَ صَدَعَ بِاٴمْرِکَ ، وَ اٴوذِیْ فی جَنْبِکَ ، وَ عَبَدَکَ حَتیٰ اٴتٰاہُ الیَقینُ - اٴَللّٰھُمَّ اقْلِبْنی مُفْلِحاً مُنْجِحاً مُسْتَجٰاباً لی ، بِاٴفْضَلِ ما یَرْجِعُ بِہِ اَحَدٌ مِنْ وَفْدِکَ ، مِنَ المَغْفِرَةِ وَ الْبَرَکَةِ وَ الرَّحْمَةِ وَ الرِّضْوٰانِ وَ الْعٰافِیَةِ “ -
اور مستحب ہے باہر آتے وقت رکن شامی کے مقابل سے باہر آئے اور خداوند متعال سے توفیق مراجعت طلب کرے اور باہر جاتے وقت ایک درہم کے برابر خرمہ خریدے اور اس کو فقراء کو صدقہ دے -


مدینہ طیبہ کے بعض مستحبات مستحبات منیٰ
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma