۷ ۔ لقطہٴ ( گم شدہ ) حرم

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
۸ ۔ مسائل حج سے مربوط دریافت کئے گئے فتاوے ۶ ۔ حج اور خمس

مسئلہ ۱۳۷۴ ۔ اگر حاجی کو حرم میں کوئی چیز پڑی ملے تو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کو ہاتھ نہ لگائے .
مسئلہ ۱۳۷۵ ۔ اگر لقطہ ( گم شدہ ) حرم کو اٹھا لیا ، چنانچہ اس کی قیمت ایک درھم ( ۱ ) سے کمتر ہو اس کو تملک اور مصرف کر سکتا ہے ، اور اگر تملک نہ کیا اور کوتاہی نہ کی ضامن نہیں ہے لیکن ا گر قصد تملک کے بغیر اس کو اپنے پاس رکھ لیا اور اس کی حفاظت میں کوتاہی اور تفریط کی ، ضامن ہے ، اور اگر قصد تملک کیا اور خرچ کرنے سے پہلے صاحب مال مل گیا ، لازم ہے اس کو صاحب مال کو لوٹا دے .
مسئلہ ۱۳۷۶ ۔ اگر لقطہ حرم کو کہ ایک درہم یا بیشتر ارزش رکھتا ہے اٹھا لے اگر کسی مطمئن شخص کے حوالے کر سکتا ہے کہ ایک سال تک اس کے مالک کی جستجو میں ہو اور اعلان کرے ( ۲ ) اور اگر ایک سال کے بعد مالک نہ ملے اور مالک کے ملنے کی امید نہ ہو . لازم ہے اس کو صدقہ دے ، لیکن چنانچہ صدقہ دینے کے بعد مالک مل جائے اور صدقہ پر راضی نہ ہو احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کی قیمت ادا کرے اور ہر حال میں ایسے لقطہ کا تملک کرنا یعنی اپنی ملکیت میں لینا جائز نہیں ہے . اور چنانچہ تملک کرے مالک نہ ہوگا . اور اس کا ضامن ہے ، اور اگر ابتداء سے مالک کے ملنے کی طرف سے نا امید ہو بلا فاصلہ اس کو کسی ضر ورتمند کو مالک اصلی کی طرف سے صدقہ دے سکتا ہے .
مسئلہ ۱۳۷۷ ۔ اگر زائرین کو مکہ یا مدینے میں سعودی کرنسی مل جائے اور معلوم نہ ہو کہ ایرانی زُوّار کی ہے یا غیر ایرانی زُوّار کی ہے . اگر مالک کے ملنے سے نا امید ہوں ، احتیاط واجب یہ ہے کہ مالک کی طرف سے کسی فقیر کو صدقہ دیدیں .

____________

( 1) یک درہم ۶ / ۱۲ نخود نقرہٴ سکہ دار ہے کہ اس کی قیمت فعلی تقریباً ( ۴۰۰ ) چار سو تومان ہوتی ہے .
(۲ ) چنانچہ جس دن سے لقطہ کو پایا ہے ایک ہفتہ تک ہر روز اور اس کے بعد ، ایک سال تک ہفتہ میں ایک بار ، لوگوں کے اجتماع میں اعلان کرے ، کافی ہے . ؟؟ ؟

۸ ۔ مسائل حج سے مربوط دریافت کئے گئے فتاوے ۶ ۔ حج اور خمس
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma