رمی جمرات سے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
تیرہویں فصل مصدود و محصور کے احکام رمی میں شک

سوال ۱۲۶۷ ۔ کیا عورتیں اور ان کی دیکھ ریکھ کرنے والے یا وہ ناتواں افراد جنکو نیمہٴ شب کے بعد مشعر الحرام سے منی جانے کی اجازت ہے شبانہ رمی کر سکتے ہیں ؟
جواب : اگر دن میں رمی کرنے سے معذور ہیں رات میں ، رمی کر سکتے ہیں بلکہ عورتوں کو مطلقاً رات میں رمی کرنے کی اجازت ہے -
مسئلہ ۱۲۶۸ ۔ کیا بلا عذر رات میں رمی کی جاسکتی ہے یا ناکافی ہے ؟
جواب : را ت میں رمی بلا عذر جائز نہیں ہے ، چنانچہ بلا عذر دن میں رمی کو ترک کرے گنہ گار ہے ، اور اس کی رمی صحیح نہیں ہے ، لیکن وہ تمام افراد جو دن میں رمی کرنے میں اپنے لئے خطرہ محسوس کرتے ہیں رات میں رمی کر سکتے ہیں -
سوال ۱۲۶۹ ۔ کیا عورتوں کو شب دھم نصف شب کے بعد مشعر سے منی لاکر اسی شب ان کو جمرہ عقبہ لے جایا جاسکتا ہے تاکہ رمی کریں اس کے بعد شب دوازدھم رمی روز یازدھم اور رمی روز دوازدھم دونوں کو انجام دیں ، بالخصوص ازدحام اور خطرات احتمالی موجود ہونے کی صورت میں -
جواب : کوئی اشکال نہیں ہے -
سوال ۱۲۷۰ ۔ جو لوگ دن میں رمی کرنے سے معذور ہیں ، کیا نائب کرنا لازم ہے تاکہ رمی دن میں انجام پائے یا خود رات میں رمی کر سکتے ہیں ؟
جواب : تا وقتیکہ شب میں رمی کر سکتے ہیں نائب کرنا اشکال رکھتا ہے -
سوال ۱۲۷۱ ۔ ایک شخص رمی جمرات کے لئے نائب ہوا ہے کیا رات میں رمی نیابتی انجام دے سکتا ہے ؟ اسی طرح وہ شخص جو تمام مناسک حج میں نائب ہوا ہے اور ابتداء سے جانتا تھا کہ رمی نہیں کر سکتا ہے یا دن میں رمی نہیں کر سکتا ہے یا دن میں رمی کرنے میں کوتاہی کرتا ہے ، اس کا حکم کیا ہے ؟
جواب : نائب لازم ہے حج کے اختیاری اعمال انجام دے اور اگر معذور ہے نائب نہیں ہو سکتا ہے البتہ وہ اعذار جو کبھی طبیعی طور پر حج میں پیش آتے ہیں مانع نیابت نہیں ہیں مسامحہ و کوتاہی سے نیابت باطل نہیں ہوتی ہے - ہر چند مفروضہ سوال میں جائز نہیں ہے -
سوال ۱۲۷۲ ۔ جو شخص رمی جمرات نہیں کر سکتا ہے اور معذور ہے ، کیا کسی ایسے کو بعنوان نائب اختیار کر سکتا ہے جو خود بھی دن میں رمی کرنے سے معذور ہے ، کیا کسی ایسے شخص کا ہونا اور نہ ہو نا جو دن میں رمی کر سکتا ہو حکم مسئلہ میں موٴثر ہے ؟
جواب : بصور ت امکان کسی ایسے شخص کو نائب بنائے جو دن میں رمی کر سکتا ہے -
سوال ۲۷۳ ۱ ۔ حضرتعالی نے فرمایا : ’ ’ عورتوں کے لئے شب دھم رمی جائز ہے “ خواہ دن میں رمی کر سکتی ہوں یا نہ کر سکتی ہوں “ کیا اس حالت میں عورتیں نائب ہو سکتی ہیں -
جواب : ان کی نیابت میں کوئی مانع نہیں ہے اور شب میں رمی کر سکتی ہیں -
سوال ۱۲۷۴ ۔ اگر وہ مرد جو دن میں رمی کرنے پر قادر ہے رمی جمرات میں کسی عورت کا نائب ہو کیا شب میں عورت کی رمی کو انجام دے سکتا ہے ؟
جواب : لازم ہے رمی کو دن میں انجام دے -
سوال ۱۲۷۵ ۔ اگر کچھ افراد صبح روز دھم ازدحام جمعیت کے باعث رمی سے معذور ہوں لیکن ان کو اطمینان ہو ظہر کے بعد خلوت ہو جائے گی اور رمی کر سکیں گے کیا ایسے افراد صبح میں نائب کر سکتے ہیں ؟
جواب : اگر اسی روز عصر میں رمی کر سکتے ہیں تو نائب نہیں کر سکتے ہیں -
سوال ۱۲۷۶ ۔ جو افراد ایسے مناسک حج کی انجام دہی سے معذور ہیں جن کا عمداً ترک کرنا بھی حج کے لئے مضر نہیں ہے ، مانند رمی جمرات روز یازدھم اور دوازدھم اور مذکورہ شبوں میں منی میں بیتوتہ ، کیا ایسے افراد نائب ہو سکتے ہیں -
جواب : چنانچہ مذکورہ عذر ابتدائے نیابت سے موجود ہو نائب نہیں ہو سکتے ہیں لیکن درمیان حج میں پیش آنے والے عذر مانع نیابت نہیں ہیں -
سوال ۱۲۷۷ ۔ جو شخص دوسرے کی نیابت میں رمی جمرہ کر تا ہے ، کیا کافی ہے اپنی طرف سے ہر جمرہ کو رمی کرنے کے بعد دوسرے کی نیابت میں اس جمرہ کو رمی کرے ، ہر چند متعدّد افراد کی طرف سے نیابت رکھتا ہو ؟ یا ابتدا ء تینوں جمرات کو اپنی نیت سے رمی کرے ، اس کے بعد جس کی طرف سے نیابت قبول کی ہے ان میں سے ہر ایک کی نیت سے مذکورہ بالا شکل کے مطابق عمل کرے -
جواب : دونوں صحیح ہے -
سوال ۱۲۷۸ ۔ جو عورت احتمال دیتی ہے کہ رمی جمرات کرنا عادت ماہانہ کے شروع ہونے کا باعث ہوگا کیا صرف یہ احتمال رمی کے لئے نائب کرنے کا مجوّز ہے ؟
جواب : اگر اس کی وجہ سے مشقت میں پڑ جائے گی عذر محسوب ہوگا اور نائب کرسکتی ہے اور اگر اس کے لئے کوئی مشقت نہیں ہے تو نائب نہ کرے -
سوال ۱۲۷۹ ۔ ایک شخص نے کسالت و بیماری کی وجہ سے گیارہویں اور بارہویں کے دن رمی جمرا ت کے لئے نائب کیا ، اور تیرہویں کے دن کہ صحتیاب ہوگیا رمی جمرات کی قضا کے لئے اس شکل پر عمل کرتا ہے : ” ابتداء جمرہ عقبہ کو رمی کرتا ہے ، اس کے بعد جمرہٴ اولی سے شروع کرتا ہے اور دو دنوں کے لئے چودہ پتھر متواتر مارتا ہے اس کے بعد چودہ پتھر جمرہٴ وسطی کو مارتا ہے اور اس کے بعد چودہ پتھر جمرہٴ عقبہ کو مارتا ہے ، اس کے بعد وطن واپس لوٹ آتا ہے - اس کا وظیفہ کیا ہے -
جواب : اگر کسالت و بیماری کا شکار تھا اور معذور تھا اور نائب کیا اور نائب نے اپنے وظیفہ پر عمل کیا ، اس کا عمل صحیح ہے ، اور قضا کی ضرورت نہیں ہے اور ہر صورت میں جس تکرار کا آپ نے ذکر کیا ہے صحیح نہیں ہے -
سوال ۱۲۸۰ ۔ ایک شخص تیرہویں کے دن متوجہ ہوتا ہے کہ اس نے روز عید جمرہٴ عقبہ کو غلط انجام دیا ہے - کیا رمی جمرہ عقبہ کی قضا کے بعد لازم ہے کہ گیارہویں اور بارہویں کے دن کے رمی کی بھی قضا کرے -
جواب : لازم نہیں ہے -
سوال ۱۲۸۱ ۔ جو شخص قربانی ذبح نہیں کر سکا اور حلق و تقصیر بھی نہیں کر سکا ہے کیا گیارہویں کے دن رمی کر سکتا ہے -
جواب : کوئی مانع نہیں ہے -
سوال ۱۲۸۲ ۔ کیا طبقہٴ دوم سے رمی جمرات جائز ہے ؟
جواب : ازدحام جمعیت کے وقت کوئی مضائقہ نہیں ہے بلکہ غیر ازدحام میں بھی جائز ہے -
سوال ۱۲۸۳ ۔ ایک شخص ہنگام رمی جمرات مارے ہوئے پتھروں کی تعداد میں شک کرتا ہے پھر اس مقدار کو چھوڑ کر پھر سے از سر نو شروع کرتا ہے ، کیا اس کی رمی صحیح ہے ؟
جواب : کوئی اشکال نہیں ہے ، ہر چند باقیماندہ قطعی مقدار مارنے کے ساتھ اس کا وظیفہ تمام ہے اور بقیہ اضافہ ہے -
سوال ۱۲۸۴ ۔ کبھی مشعر میں موجود سنگریزوں کو مشعر کے باہر سے لاتے ہیں اور وہاں ڈال دیتے ہیں ، لیکن معلوم نہیں ہے کہ حرم کے ہیں با حرم کے باہر کے ہیں ، ان پتھروں سے رمی کرنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب : شک کی صور ت میں اعتنا نہ کیجئے ، اور اگر یقین رکھتے ہوں کہ خارج مشعر سے لائے ہیں ان کو رمی میں استعمال نہ کیجئے ، مگر یہ کہ ایک مدت تک رہیں اور مشعر کا جزء محسوب ہوں -
سوال ۱۲۸۵ ۔ کیا سات پتھر سے زیادہ مارنا رمی کے لئے اشکال رکھتا ہے ؟
جواب : اگر ابتدا ء سے سات پتھر سے زیادہ کا قصد بعنوان انجام وظیفہٴ شرعی رکھتا تھا صحیح نہیں ہے دوبارہ رمی انجام دے ، لیکن اگر سات پتھر مارنے کے بعد اضافی پتھر مارے ہیں تو کوئی حرج نہیں ہے -

تیرہویں فصل مصدود و محصور کے احکام رمی میں شک
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma