ٹوٹ پھوٹ کی دیت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
منافع کی دیتاعضاء کی دیت

سوال ۱۲۱۶۔ جب کبھی مقتول کے فوت سے پہلے کچھ جراحتیں پہنچائی گئی ہوں جیسے ہاتھ، ناک یا دوسرے تمام اعضا کا توڑنا، کیا ان ٹوٹ پھوٹ یا جراحتوں کی مستقل دیت ہے؟

جواب: جب بھی وہ جراحتیں موت کا سبب بنی ہوں تو ان کی اضافی دیت نہیں ہے، لیکن اگر فوت کا سبب کوئی اور ضربت تھی تو اضافی جراحتوں کی مستقل دیت ہے۔

سوال ۱۲۱۷۔ بائیں پہلو کی ہر پسلی کی دیت جو دل کو حصار میں لئے ہوتی ہے ۲۵/ دینار ہے کیا داہنے پہلو کی وہ پسلیاں جو قلب کے گرد ہیں ان کی دیت ۲۵/ دینار ہے یا ۱۰/ دینار؟

جواب: اس صورت میں جب قلب پر محیط ہوں تو ان کی دیت ۲۵/ دینار ہے۔

سوال ۱۲۱۸۔ کیا مقررہ دیت والے عضو کی ہڈی میں بال آجانے کی دیت اُس کے ٹوٹنے کی دیت کے برابر ہے؟ اگر برابر نہیں ہے تو اُس کی دیت کا کس طرح حساب ہوگا؟

جواب: بال آجانا ارش کا سبب ہوتا ہے اور اس کا حساب عضو کی دیت سے ہوگا۔

سوال ۱۲۱۹۔ کیا کاندھے کی ہڈی ”ترقوہ“(ہنسلی) کی ہڈی کے علاوہ کہ جس کی دیت مشخص ہے اس کی دیت ہے، یا ارش؟

جواب: اس کے لئے ارش ہے۔

سوال ۱۲۲۰۔ اگر پاؤں کی یا ہاتھ کی ہڈی کے ٹوٹنے میں قانوی ڈاکٹر یہ فیصلہ دے کہ ہڈی کے نقص کے ساتھ ٹھیک ہوئی ہے اور مزید وضاحت میں کہے: ہڈی تو صحیح جڑی ہے لیکن ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے اعصاب یا ہاتھ یا پاؤں کے تمام عضلات کو ایسا نقصان پہنچا ہے کہ جو نقص عضو کا سبب یعنی حرکت میں کمی واقع ہوگئی ہے، عدالت کو کس میزان کے مطابق دیت معیّن کرنا چاہیے؟ کیا دیت کے علاوہ ارش بھی معین ہوگا؟

جواب: اگر عضو کا نقص واضح ہو تو اس کے لئے ارش ہے۔

سوال ۱۲۲۱۔ جب کبھی پسلی کا ٹوٹ جانا نقص عضو کے ساتھ ٹھیک ہو، کیا عدالت مقررہ دیت کے علاوہ ارش بھی معین کرسکتی ہے؟

جواب: گذشتہ مسئلہ کی طرح ہے۔

سوال ۱۲۲۲۔ کولہے کی ہڈی کے ٹوٹنے کی دیت کا کہ جو نقص عضو یا بغیر نقص عضو کے ٹھیک ہوجائے کیامیزان ہے؟ کیاکولہے کی ہڈی کی دیت پاؤں کی ہڈی کی دیت سے مرتبط ہے، یا مرتبط نہیں ہے؟

جواب: اس کے لئے ارش ہے۔

سوال ۱۲۲۳۔ ہڈی کے ٹوٹنے کی دیت ٹھیک نہ ہونے کی صورت میں مربوطہ عضو کی دیت کی ۵/۱ ہے اور ٹھیک ہوجانے کی صورت میں ۵/۱ میں ۵/۴ ہے، اب اگر وہ کامل طور پر ٹھیک نہ ہوپائے بلکہ کچھ ہی فیصد ٹھیک ہوپائے جیسے ۵۰/ فیصد یا ۹۰ /فیصد جیسا کہ معمولاً اتنا ہی ٹھیک ہوپاتا ہے، کیا ان موارد میں جتنا ٹھیک ہوا ہے اس کی نسبت سے حساب کیا جائے گا یا جب بھی پوری طرح سے ٹھیک نہ ہو یہاں تک کہ اگر ۱۰/ فیصد بھی کمی رہ گئی ہے تو کیا عدم بہبود کی دیت ادا کرنا ہوگی؟

جواب: کامل بہبودی کا میعار عرف ہے، اگر یہ حاصل نہیں ہوا ہے تو مذکرہ دیت ثابت ہے۔

سوال ۱۲۲۴۔ کیا منصف مجنی علیہ کی بہبودی یا عدم بہبودی کی وضعیت کو مشخص ہونے سے پہلے حکم صادر کرسکتا ہے؟ مثلاً کسی کی انگلی ٹوٹ گئی اور قانونی ڈاکٹر کہے: ”میں تین مہینے بعد بتلاؤںگا یہ ٹھیک ہوگی یا نہیں“ کیا یہاں پر حاکم کو حکم صادر کرنے میں تاخیر سے کام لینا چاہیے، یا اسی وقت وہ ٹھیک نہ ہونے کی دیت کو معین کرسکتا ہے؟

جواب: حاکم یقینی مقدار کی نسبت دیت کو معین کرسکتا ہے اور بقیہ کی نسبت نتیجہ کا منتظر رہے گا۔

سوال ۱۲۲۵۔ ہتھیلی اور تلوے کی ہڈی کے لئے کوئی معین دیت ہے، یا اس کے لئے ارش معین کیا جائے گا؟

جواب: ہتھیلی کی ہڈی کی دیت ۴۰/ دینار ہے اور تلوے کی ہڈی کے لئے ارش دینا ہوگااور اگر ہتھیلی کی کچھ ہڈیاں ٹوٹ جائیںتو مذکورہ دیت اُن ٹوٹی ہوئی ہڈیوں پر تقسیم ہوگی۔

سوال ۱۲۲۶۔ ریڑھ کی ہڈی کے فقرات ٹوٹنے سے کیا مراد ہے؟ کیا اُن سے مراد کوئی ایک مہرہ (جوڑ) کا ٹوٹنا ہے؟ یا مہروں کا ایک دوسرے سے جدا ہوجانا ہے؟یا ریڑھ کی ہڈی کے ایک مہرہ کا ٹوٹنا دیت کا سبب ہوتا ہے، یا ارش کا؟ چنانچہ جواب مثبت ہو تو ان کے حسابل کرنے کا طریقہ بھی مرقوم فرمائیں۔

جواب: ریڑھ کی ہڈی کے فقرات کے ٹوٹنے سے مراد ایک مہرہ یا چند مہروں کا ٹوٹنا ہے اور اگر مہرے ایک دوسرے سے جدا ہوجائیںتو یہ بھی ایک طرح کی شکستگی ہی ہے اور اس کے لئے بھی دیت ہے۔

سوال ۱۲۲۷۔ کیا شکستگی کی وجہ سے کسی عضو کا معیوب ہونا اس عضو کے چھوٹے ہوجانے کو یا طاقت اور حرکت کے کم ہوجانے کو بھی شامل ہے؟ یا فقط عضو کے معیوب ہونے سے مراد ہڈی کا جڑجانااور ٹوٹی ہوئی جگہ کا ٹیڑھا ہونا ہی منظور ہے؟ نتیجہً نقص عضو کی دیت، معیوب ہونے کے علاوہ ہڈی کے جڑجانے وغیرہ سے معیّن ہوگی اور اسی کے ساتھ محاسبہ کیا جائے گا؟

جواب: عضو کا معیوب ہونا (عشم) چھوٹے ہوجانے کو بھی شامل ہوتا ہے لیکن کام کرنے وغیرہ میں کمی واقع ہوجانے کی صورت میں ارش کے سراغ میں جانا چاہیے۔

سوال ۱۲۲۸۔ اگر ایک ضرب کی وجہ سے کوئی عضو ٹوٹ جائے لیکن خون کے زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے سر کا آپریشن کرنا پڑے، کیا وہ شکستگی جو طبیب کے آپریشن کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے، ضرب کی وجہ سے ٹوٹنے کی دیت کے علاوہ، اس علیحدہ دیت ہوگی؟

جواب: طبیب کے آپریشن کرنے کی وجہ سے ہڈی کے ٹوٹنے کی علیحدہ دیت نہیں ہے، لیکن آپریشن کی وجہ سے مغز کے خون بہنے کے لئے ارش ہے اور اگر علاج کا خرچ زیادہ ہوجائے تو اس کو بھی لیا جاسکتا ہے۔

سوال ۱۲۲۹۔ ہتھیلی سے گٹے تک ایسے ہی تلوا پانچ ہڈیوں سے تشکیل پاتا ہے کہ ان میں سے ہر ایک ہڈی انگلیوں سے جڑی ہوئی ہوتی ہے، کیا ان ہڈیوں میں سے کسی ایک کا ٹوٹ جانا، ہاتھ پا پاؤں کا ٹوٹ جانا شما رہوگا؟

جواب: یہ موضوع ہاتھ یا پاؤں کے ٹوٹ جانے کا حکم رکھتا ہے۔

سوال ۱۲۳۰۔ پسلیوں کے ٹوٹ جانے کی دیت، صحیح یا ناقص جڑجانے میں کتنی ہے؟ پسلیوں کے کامل طور پر ٹوٹ جانے کی صورت میں اُن کی دیت کی کیا مقدار ہوگی؟

جواب: وہ پسلیاں جو دل کے اطراف میں ہوتی ہیں ان میں سے ہر ایک کی دیت ۲۵/ دینار ہے، ان کے علاوہ ہر ایک کی دیت ۱۰/ دینار ہے۔

سوال ۱۲۳۱۔ کیا ہتھیلی، تلوے کی ہڈیوں اور گھٹنے کے چپنی کے ٹوٹ جانے کی دیت ہے اور یہ پاؤں کا جزء شمار ہوتے ہیں، یا ان کے لئے ارش معین ہے؟

جواب: ہتھیلی اور تلوے کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کی دیت نہیں ہے؛ یعنی پاؤں اور ہاتھ کی دیت ان ہڈیوںپر تقسیم ہوتی ہے اورگھٹنے کی ہڈی کے ٹوٹنے کی دیت ۱۰۰/ دینار ہے اور گھٹنے کی چپنی کے لئے ارش معین ہے۔

سوال ۱۲۳۲۔ کولہے کی ہڈی کے ٹوٹنے کی دیت ہے یا ارش؟ اس ہڈی کے صحیح یا ناقص طور پر جڑجانے کے بعد؛ دیت کے حساب کا کیا طریقہ ہوگا؟

جواب: اس کے لئے دیت ہے اور اس کی دیت، ہڈی کے ٹوٹنے کی دیت کے مانند ہے یعنی کامل دیت کی ۵/۱، اور اگر صحیح ہوجائے تو کامل دیت کی ۵/۱ میں سے ۴/۱ ہے۔

سوال ۱۲۳۳۔ جیسا کہ معلوم ہے پنڈلی کی ہڈی دونلیوں، سخت نلی اورنازک نلی سے تشکیل پاتی ہے، کار حادثوں یا کسی ضرب کی وجہ سے معمولاً پاؤںٹوٹ جاتا ہے اس مطلب پر توجہ رکھتے ہوئے ذیل میں دیے گئے سوالات کے متعلق جنابعالی کی نظر مطلوب ہے:
۱۔ اگر کار حادثہ میں پنڈلی کی سخت اورنازک نلیاں کسی جگہ سے ٹوٹ جائیں، اس کے متعلق دیت کے سلسلے میں تعداد اور میزان کے اعتبار سے جنابعالی کی کیا نظر ہے؟

جواب: ہر ایک شکستگی کی مستقل دیت ہے۔

منافع کی دیتاعضاء کی دیت
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma