7.ارتداد کی حد (مرتد کی سزا)

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
حدود کے متفرق مسائل6 . محارب کی سزا

سوال ۱۲۲۰۔ اگر کوئی شخص چھوٹی چھوٹی مشکلات اور پریشانیوں میں، ایسی باتیں کرے جن سے کفر اور مرتد ہونے کی بو آتی ہو، خدا نہ کرے، مقام عظمت پروردگار یا ائمہ معصومین علیہم السلام کی توہین کرے البتہ یہ بات ملحوظ رکھتے ہوئے نیز یہ جانتے ہوئے کہ دوسرے لمحہ ہی وہ شخص وضو کرے اور نماز پڑھے اور تمام عبادتیں بجالائے، اس صورت میں ایسے لوگوں سے کیا سلوک کیا جائے؟

جواب: اگر وہ شخص خود بخود مدہوش ہوجاتا ہے اور کفر آمیز باتیں کرتا ہے تب تو مرتد نہیں ہوگا ورنہ بصورت دیگر مرتد ہوجائے گا ۔

سوال ۱۲۲۱۔ اگر شوہر مرتد ہوجائے اور فقط یہ ہی نہیں کہ دین پر کوئی عقیدہ نہ رکھتا ہو بلکہ دین کے خلاف باتیں بھی کرتا ہو، اس صورت میں زوجہ کا اس کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا کیا حکم ہے، یہ بات بھی بیان کردینا ضروری ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا بھی اس پر کوئی اثر نہیں ہوتا؟

جواب: زوجہ کو اس سے جدا ہوجانا چاہیے، اس پر شوہر حرام ہے اور طلاق کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔

سوال ۱۲۲۲۔ کیا قرآن کی توہین اور (نعوذ بالله) اس کے ساتھ نازیبا سلوک کرنا، مرتد ہونے کا باعث ہوتا ہے، ان لوگوں کا کیا وظیفہ ہے جو اس مسئلہ کے گواہ اور ان کے مشاہدے میں ایسا کیا جاتا ہے؟

جواب: اگر جان بوجھ کر اور معلوم ہوتے ہوئے ایسا ہوا ہو تو مرتد ہوجائے گا اور دوسرے لوگوں پر نہی عن المنکر کرنا لازم ہے ۔

سوال ۱۲۲۳۔ اگر کوئی مسلمان، تحریف قرآن کا عقیدہ رکھتا ہو، اس کا کیا حکم ہے، نیز کیا تحریف قرآن کا عقیدہ، ضروری دین سے انکار کرنے میں شمار ہوگا؟

جواب: یہ بات دیکھتے ہوئے کہ مختلفاسلامی مذاہب کے بہت کم علماء تحریف قرآن کے قائل ہیں، (اگرچہ محقق حضرات تحریف قرآن کو قبول نہیں کرتے) لہٰذا مرتد ہونے کا حکم جاری نہیں ہوگا لیکن اس طرح کا شخص بہت بڑی خطا کا مرتکب ہوا ہے ۔

سوال ۱۲۲۴۔ اگر کسی کا عقیدہ ہو کہ قرآن کے معانی، پیغمبر اکرم صلّی الله علیہ والہ وسلّم کے قلب مبارک پر نازل ہوئے ہیں اور آنحضرتنے معانی کو اِن الفظ میں بیان فرمایا ہے یعنی معانی پروردگار عالم کی جانب سے نازل اور موجودہ الفاظ، پیغمبر اکرم صلّی الله علیہ والہ وسلّم کی جانب سے صادر ہوئے ہیں، کیا یہ عقیدہ مرتد ہونے کا سبب ہے اور ایسے آدمی کے سلسلہ میں ہمارا کیا وظیفہ ہے؟

جواب: یہ عقیدہ غلط اور بھول ہے ایسا عقیدہ رکھنے والوں کی رہنمائی کرنا چاہیے لیکن کفر کا باعث نہیں ہے ۔

 

حدود کے متفرق مسائل6 . محارب کی سزا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma