قربانی میں نیابت

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
قربانی کا بدل تقسیم اور مصرف گوشت قربانی

مسئلہ ١٠٦٤ ۔ اگر ذمّہ دار ادارے قربانی کا پیسہ لیں اور مورد اطمینان برنامہ ریزی سے حجاّج کی قربانی انجام دیں کوئی مانع نہیں ہے لیکن لازم ہے کہ تقصیر اور احرام سے خارج ہونا انجام قربانی سے مطمئن ہونے کے بعد ہو .

مسئلہ ١٠٦٥ ۔ قربانی کو بنفس نفیس ذبح کیا جاسکتا ہے یا دوسرے کو نیابت دی جاسکتی ہے اور ہر صورت میں نیت خو دحاجی کرے گا اور لازم نہیں نائب بالکل شناختہ شدہ ہو ، بلکہ شناخت اجمالی کافی ہے ، نیز یہ بھی لازم نہیں ہے کہ ذبح کرنے والا شیعہ اثنا عشری ہو بلکہ وہ تمام لوگ جن کا ذبیحہ پاک اور حلال ہے ذبح کر سکتے ہیں ، ہر چند شیعہ ہونا بہتر ہے .

مسئلہ ١٠٦٦ ۔ لازم نہیں ہے کہ وکیل جس کے لئے قربانی کر رہا ہے اس کا نام زبان پر جاری کرے ( ہر چند نام لینا بہتر ہے ) ؛ حتی اگر از روئے اشتباہ کسی دوسرے کا نام لے لے مضر نہیں ہے اور موکل ّاصلی کہ جس نے پیسہ دیا ہے اس کے لئے واقع ہوگی .

مسئلہ ١٠٦٧ ۔ اگر کسی شخص کو حیوان قربانی کی خریداری اور اس کے ذبح کے لئے مامور کریں اور نائب اپنی مأموریت انجام دے اور اس کے بعد حاجی احتمال دے کہ نائب نے شرائط پر درست عمل نہیں کیا ، وہ ذبح کافی ہے اور اس احتمال کی طرف توجہ نہ کرے .

مسئلہ ١٠٦٨ ۔ جو شخص دوسرے کو وکالت دیتا ہے کہ قربانی کو خریدے اور ذبح کرے لازم ہے کہ علم و اطمینان پیدا کرے کہ نائب نے اس کام کو انجام دیا ہے صرف گمان کافی نہیں ہے .

مسئلہ ١٠٦٩ ۔ اگر نائب شرائط قربانی یا کیفیت ذبح کے سلسلے میں خلاف دستور شرع عمل کرے ضامن ہے اور لازم ہے کہ غرامت ادا کرے اور دوبارہ شرائط کی رعایت کے ساتھ قربانی کرے .

مسئلہ ١٠٧٠ ۔ اگر نائب نے از روئے اشتباہ یا مسائل شرعی سے ناواقفیت کی بنا پر بر خلاف دستور شرع عمل کیا ، اگر مقصرّ ہے ضامن ہے اور ہر صورت میں دوبارہ قربانی انجام دے .

مسئلہ ١٠٧١ ۔ جو شخص حجّ نیابتی کر رہا ہے شخص ثالث کو قربانی کے لئے وکیل کر سکتا ہے اور نیتِ قربانی نائب اصلی کر ے .

مسئلہ ١٧٠٢ ۔ جو افراد دوسروں کی طرف سے اوران کی نیابت میں قربانی کرتے ہیں لازم ہے جس نے انھیں نائب کیا ہے ان کے حلق یا تقصیر کرنے کے پہلے قربانی کو ذبح کریں .

قربانی کا بدل تقسیم اور مصرف گوشت قربانی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma