رمی جمرات سے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
٥ ۔ قربانی ترک رمی جمرات

سوال ١٠٢٧ ۔ اگر ایسا شخص جو دن میں رمی جمرہ پر قادر ہے کسی عورت کی طرف سے ہو کیا رات میں رمی جمرہ کر سکتا ہے ؟

جواب : نہیں کر سکتا .

سوال ١٠٢٨ ۔ جو شخص روز عید رمی نہیں کر سکتا ، کیا رمی سے پہلے تقصیر کرنے کے لئے مجاز ہے اور دوسرے دن رمی جمرہ کرے ؟

جواب : لازم ہے اپنے بقیہ اعمال کو قربانی و تقصیر کی طرح بروز عید انجام دے .

سوال ١٠٢٩ ۔ کیا طبقہ دوّم سے رمی جمرات جائز ہے ؟

جواب : بوقت ازدحام جمعیت کوئی مضائقہ نہیں ہے بلکہ غیر ازدحام میں بھی جائز ہے .

سوال ١٠٣٠ ۔ کسی سالم شخص کی نیابت میں رمی جمرہ کی جاسکتی ہے ؟

جواب : جائز نہیں ہے .

سوال ١٠٣١ ۔ کیا عورتیں ، نامحرم مردوں کے جسمانی ٹکراؤ سے بچنے کے لئے نائب اختیار کر سکتی ہیں ؟

جواب : خود رمی کریں ، اور اس طرح کے مواقع پر لباس کے اوپر سے نامحرموں کے بدن سے مس ہونا مضر نہیں ہے .

سوال ١٠٣٢ ۔ جو لوگ عورتوں اور معذوروں کے ہمراہ حرکت کرتے ہیں کیا ان کی طرح شبانہ رمی کر سکتے ہیں ؟

جواب : اگر کر سکتے ہیں تو دن میں رمی کر یں ، اس صورت کے علاوہ شب میں جائز ہے .

سوال ١٠٣٣ ۔ حال فی الحال رمی جمرات سہ گانہ کو بڑ ی بیضوی شکل میں کر دیا گیا ہے کہ اس کے وسط میں ستون سابق کے بجائے ٢٥ میٹر لمبی اور٥ میٹر اونچی دیوار ہے بناد ی گئی ہے ایسی صورت میں رمی جمرہ کی تکلیف کیا ہوگی ؟

جواب : لازم ہے سنگریزے حوض رمی کے اندر مارے جائیں اور اگر سنگریزے ستون سے ٹکر ا کر حوض کے اندر گر جائیں ، کافی ہے .


٥ ۔ قربانی ترک رمی جمرات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma