عمرہٴ مفردہ کو عمرہ تمتع سے تبدیل کرنے کے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
بارھویں فصل اعمال حجّ تمتّع حجّ افراد اور حجّ تمتع کو حج افراد سے بدلنے کے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے

سوال ۹۵۴ ۔ ایک شخص کا قصد تھا کہ حجّ تمتع کئے بغیر مکہ سے واپس آجائے اسی وجہ سے ابتداء سے عمرہٴ مفردہ کی نیت سے محرم ہوتا ہے اور وارد مکہ ہوتا ہے اور اپنا عمرہ بجالاتا ہے اس کے بعد اپنے قصد سے پھر جاتا ہے ، کیا جو عمرہ بجالایا ہے عمرہٴ حج تمتع سے کفایت کرتا ہے یا میقات واپس جائے اور عمرہٴ تمتع کی نیت سے محرم ہو اور اس کے اعمال بجالائے ؟

جواب : اگر ا س کا حج ، استحبابی ہے عمرہ مفردہ کو عمرہٴ تمتع سے بدل سکتا ہے شرط یہ ہے کہ اپنے عمرہٴ مفردہ کو حج کے مہینوں ( شوال ، ذی قعدہ ، یا ذی الحجہ ) میں بجا نہ لایا ہو ، لیکن چنانچہ حج واجب یا نیابتی ہو جواز تبدیل مورد اشکال ہے

سوال ۹۵۵ ۔ اگر نیّت عمرہ اور احرام باندھنے کے بعد پھر سے دوسرے عمرہ کے لئے محرم ہو مثلاً عمرہٴ مفردہ کی نیت سے محرم ہو پھر قصد عمرہٴ تمتّع کرے اور تلبیہ کہے ، کونسا عمرہ صحیح ہے ؟

جواب : اگر ابتداء میں نیت کی ہے اور تلبیہ کہا ہے احرام محقّق ہے اور اس کی تجدید معنی نہیں رکھتی ، اور دوسرے عمرہ کے لئے نیت نہیں کرسکتا ہے ․ بنا بر این دوسرا احرام باطل ہے ، لیکن اپنے عمرہ کی نیت کو عمرہ تمتع سے تبدیل کرسکتا ہے ، شرط یہ ہے کہ عمرہٴ مفردہ نذر اور مانند نذر کسی اور سبب سے اس پر واجب نہ ہوا ہو

سوال ۹۵۶ ۔ ایک شخص جو پہلے اپنا حجّ واجب بجالا چکا ہے مکہٴ معظمہ سے مشرف ہوتے وقت حجّ تمتّع استحبابی کے قصد سے احرامِ عمرہٴ تمتع باندھتا ہے اور اعمال عمرہ بجالانے کے بعد کچھ اسباب کی بنا پر حجّ تمتّع انجام دینے سے منصرف ہوجاتا ہے برائے مہربانی بیان فرمائیں :

۱ ۔ کیا حج تمتع کئے بغیر اپنے ملک واپس لوٹ سکتا ہے ؟

۲ ۔ کیا میقات واپس آکر دوسرے کی نیابت میں احرامِ عمرہٴ تمتّع باندھ سکتا ہے اور انجام عمرہ کے بعد اس شخص کی نیابت میں حجّ تمتّع بجالاسکتا ہے ؟

۳ ۔ اگر یہ کام جائز ہو اور میقات واپس نہ آسکے کیا ادنی الحلّ سے محرم ہوسکتا ہے

جواب : احتیاط واجب یہ ہے کہ جب تک مجبور نہ ہو نیت نہ بدلے اور اپنے حجّ تمتّع کو مکمل کرے اور دوسرے کی نیابت قبول نہ کرے

سوال ۹۵۷ ۔ جس شخص کا وظیفہ عمرہٴ تمتع ہے اور بلا توجہ عمرہٴ مفردہ کی نیت سے محرم ہوا ہے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : عمرہٴ مفردہ انجام دے سکتا ہے اور اگر حج کے مہینوں میں ہو عمرہٴ تمتع کی طرف عدول کرسکتا ہے

 

بارھویں فصل اعمال حجّ تمتّع حجّ افراد اور حجّ تمتع کو حج افراد سے بدلنے کے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma