حجّ افراد اور حجّ تمتع کو حج افراد سے بدلنے کے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
عمرہٴ مفردہ کو عمرہ تمتع سے تبدیل کرنے کے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے گیارہویں فصل حج تمتع کو افراد میں بدلنا

سوال ۹۴۶ ۔ ایک عورت جو کہ عادت ماہانہ کی وجہ سے عمرہٴ تمتع کو بجا نہیں دلائی ہے صبح روز نہم ذی الحجہ عرفات میں پاک ہوجاتی ہے لیکن مکہ کے راستے میں ازحام جمعیت کی وجہ سے یا ہمراہی نہ ہونے کی وجہ سے انجام عمرہٴ تمتع کے لئے مکہ آنا اس کے لئے امکان پذیر نہیں ہے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : اس کا حج ، افراد سے تبدیل ہوگیا ہے اس کو آگے بڑھائے اور حج کے بعد عمرہٴ مفردہ بجالائے

سوال ۹۴۷ ۔ ایک عورت کہ عادت ماہانہ وقتیہ اور عددیہ رکھتی ہے مثلا مہینہ کی ساتویں تاریخ کو پاک ہوتی تھی اور اسی دن پاک ہوتی ہے اور غسل کرنے کے بعد اعمال عمرہ بجالاتی ہے ، دوسرے دن دھبّہ دیکھتی ہے اور دوبارہ غسل کرتی ہے اور اپنے اعمال بجالاتی ہے نویں تک کہ عرفات کی سمت حرکت کرتی ہے پاک تھی لیکن یازدھم کو دوبارہ دھبہ دیکھتی ہے ، کیا اس کا حج افراد سے بدل گیا ہے ؟

جواب : فرض مذکور میں اس کا وظیفہ وہی حجّ تمتع ہے اور اس کے اعمال صحیح ہیں

سوال ۹۴۸ ۔ ایک عورت نے آٹھویں ذی الحجہ کو خون دیکھا خیال کیا کہ عادت ماہانہ ہے اس وجہ سے اپنے احرام کو حج افراد سے بدل دیا ، اس کے بعد عرفات میں متوجہ ہوئی کہ مستحاضہ ہے ․ اب اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جاب : اگر عمرہٴ تمتع کا وقت تنگ ہے حج افراد کو تمام کرے اور اگر حج واجب تھا اعمال حج کے بعد ایک عمرہٴ مفردہ بجالائے

سوال ۹۴۹ ۔ جس عورت کا وظیفہ حج افراد ہے کب تک عمرہٴ مفردہ کو بلا عذر تاخیر میں ڈال سکتی ہے ؟

جواب : احتیاط واجب یہ ہے کہ بلا فاصلہ حج کے بعد بجالائے اور اگر تاخیر کے لئے مجبور ہو اختتام ذی الحجہ سے پہلے بجالائے

سوال ۹۵۰ ۔ میں جزء خدّام یا مدیر کارواں ہوں اور حج مستحبی بجالاتا ہوں کیا ابتداء سے حجّ تمتع کے بجائے حجّ افراد کی نیت کرسکتا ہوں اور عمرہٴ تمتع کے بجائے عمرہ مفردہ بجالاسکتا ہوں

جواب : آپ عمرہٴ مفردہ انجام دے سکتے ہیں اور حج کے لئے محرم نہ ہوں اور چاہیں تو حج افراد بجالائیں ، لیکن میقات حجّ افراد مواقیت مشہور ہیں

سوال ۹۵۱ ۔ ایک شخص پر حجّ افراد واجب ہوا اور اس کے بجالانے کے قصد سے کسی ایک میقات سے محرم ہوا ہے ، کیا ایسا شخص اپنی نیت کو عمرہٴ تمتع سے بدل سکتا ہے اور حجّ تمتع کرسکتا ہے ؟ کیا حجّ افراد کو عمرہ مفردہ سے بدل سکتا ہے اور اس کے انجام دینے کے بعد عمرہٴ تمتع کے لئے محرم ہوسکتا ہے ؟

جواب : عدول نہیں کرسکتا ہے اور تبدیل نہیں ہوگا

سوال ۹۵۲ ۔ ایک عورت حالت حیض میں اعمال عمرہ بجالائی اور اعمال عمرہ بجالانے کے بعد متوجہ ہوئی کہ اس حالت میں پاک نہ تھی ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : اگر وقت رکھتی ہے طواف اور نماز کو پاکی کی حالت میں دوبارہ بجالائے اور اگر وقت نہیں رکھتی اس کا حج حجِّ افراد میں بدل جائے گا اور حج کے بعد عمرہٴ مفردہ بجالائے گی

سوال ۹۵۳ ۔ جس شخص کا وظیفہ حج افراد ہے عمرہٴ مفردہ کو بلا عذر کب تک تاخیر میں ڈال سکتا ہے ؟

جواب : احتیاط واجب یہ ہے کہ بلا فاصلہ حج کے بعد بجالائے اور اگر تاخیر کے لئے مجبور ہو ماہ ذی الحجہ تمام ہونے کے پہلے انجام دے

عمرہٴ مفردہ کو عمرہ تمتع سے تبدیل کرنے کے متعلق دریافت کئے گئے فتاوے گیارہویں فصل حج تمتع کو افراد میں بدلنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma