سعی کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
کیفیت تقصیر سعی کے باقیماندہ امور

سوال ۸۶۲ ۔ ایک شخص اس اعتقاد و یقین کے ساتھ کہ صفا سے مروہ جانا اور مروہ سے صفا کی طرف واپس آنا ایک دور حساب ہوتا ہے ، اپنی سعی شروع کرے لیکن تیسرے دور میں اپنی خطا کی طرف متوجہ اور سعی کو ( مطابق مناسک ) سات دور پر ختم کرے ، اس کی سعی کا کیا حکم ہے ؟
جواب : اس کی سعی صحیح ہے ۔
سوال ۸۶۳ ۔ اگر کوئی شخص اپنی سعی کا آغاز مروہ سے کرے اور صفا پر ختم کرے اور چند دنوں کے بعد اپنی غلطی کی طرف متوجہ ہو ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : چنانچہ جاہل مسئلہ ہونے کی وجہ سے ہو از سر نو سعی بجالائے اور اگر از روئے سہو و فراموش ہو کافی ہے ایک دور صفا سے مروہ جائے ، اور احتیاط مستحب یہ ہے کہ سات دور بقصد ما فی الذمہ بجالائے ۔
سوال ۸۶۴ ۔ اس شخص کا وظیفہ کیا ہے جس نے سعی کا آغاز مروہ سے کیا ہے ؟
جواب : اس صورت میں کہ دور اوّل کو ساقط کرے پھر بقیہ کو مکمل کرے یہاں تک کہ سات دور مروہ پر ختم ہوں ، اس کی سعی صحیح ہے ۔
سوال ۸۶۵ ۔ کوہ صفا و مروہ کی ابتداء تعمیرات اور سنگ فرش کے زیر اثر درست اور صحیح طور روشن اور نمایاں نہیں ہے ، کارکنان مسجد الحرام بوڑھے اور مریض حجاج سے حق الزحمت لیکر ان کو ویل چیز کے ذریعے سعی کراتے ہیں لیکن پیادہ حجاج سے جلدی چکر لگاتے ہیں ، ان افراد کی تکلیف کیا ہے ؟
جواب : مفروش بالائی حصہ جزء کوہ ہے اور جو مسیر ویل چیر طے کرتی ہے قطعاً کوہ صفا اور مروہ کے اوپر سے ہے اور کوئی اشکال نہیں ہے ۔
سوال ۸۶۶ ۔ جیسا کہ مطلع ہیں صفا و مروہ کی سعی میں حجاج ایک طرف سے جاتے ہیں اور دوسری طرف سے واپس آتے ہیں یعنی رفت وبرگشت کی مسافت کی انتہا اور ابتداء میں چند میٹر کا فاصلہ ہے اگر کوئی شخص جس راستے سے گیا ہے اسی سے واپس آئے تو کیا حکم ہے ؟
جواب : کوئی اشکال نہیں ہے لیکن ضروری ہے کہ دوسروں کا مزاحم نہ ہو ۔
سوال ۸۶۷ ۔ جس حصّے میں ہرولہ مستحب ہے میں عادی طور پر گیا اور اس کے پیش نظر کہ میں نے خیال کیا ہرولہ واجب ہے اس قسمت کی دوبارہ بصورت ہرولہ تکرار کی ، کیا میری سعی میں اشکال ہے ۔
جواب : کوئی اشکال نہیں ہے اور صحیح ہے لیکن دوبارہ ایسا کام نہ کیجئے ۔
سوال ۸۶۸ ۔ تصور کر رہا تھا کہ کوہ صفا و مروہ کے اوپر جانا لازم ہے اور چونکہ اتنی مسافت فشار جمعیت کی وجہ سے بے اختیار اوپر گیا تھا ، سعی کی جگہ واپس آیا اور اس حصہ کو دوبارہ بجالایا اور حقیقت میں کچھ مسافت دوبارہ طے کی ، کیا میری سعی صحیح ہے ؟
جواب : اگر احتیاط کی نیت سے ایسا کیا ہے تو کوئی ضرر نہیں ہے ، لیکن پہاڑ پر چلنا حتیٰ پہاڑ کے اوپر واجب نہیں ہے ۔
سوال ۸۶۹ ۔ ایک شخص سعی کے وقت اپنے ہمراہیوں کو کنٹرول کرنے کے لئے کبھی پیچھے واپس آیا اور پھر سے وہی مسافت طے کی ، کیا اس کی سعی میں اشکال ہے ؟
جواب : اشکال نہیں ہے اور اعادہ لازم نہیں ہے لیکن بہتر ہے ایسا کام نہ کرے ۔
سوال ۸۷۰ ۔ چونکہ چھ اور سات ذی الحجہ کے دنوں میں حجاج کی کثرت جمعیت کو دیکھتے ہوئے مامورین معذورین کو طبقہٴ پائین میں سعی کرانے سے مانع ہوتے ہیں ، کیا ان کو طبقہٴ بالا میں ویل چیر کے ذریعے سعی کراسکتے ہیں ؟
جواب : مفروضہ سوال میں کوئی مانع نہیں ہے ۔
سوال ۸۷۱ ۔ ایک شخص نے سعی کے وقت کبھی عقب عقب مروہ یا صفا کی طرف حرکت کی ہے ، اس کی تکلیف کیا ہے ؟
جواب : لوٹ سکتا ہے اور تدارک کرسکتا ہے اور اس کی سعی بلا اشکال ہے ۔
سوال ۸۷۲ ۔ ایک بچہ جو کہ عمرہٴ مفردہ کے احرام سے محرم ہوا تھا کبھی سعی کرتے وقت دوڑتا تھا اور کبھی عقب واپس آتا تھا اور اسی طرح اس نے اعمال عمرہ انجام دئے ، لیکن قصد سعی رکھتا تھا ۔ اب اس کا وظیفہ کیا ہے ۔
جواب : کوئی اشکال نہیں ہے ۔
سوال۸۷۳ ۔ ایک شخص سعی کرتے وقت پانی پینے کے لئے مسیر سے منحرف ہوگیا تھا اور پانی پینے کے بعد اپنی سعی کے سلسلے کو آگے بڑھایا ہے اب اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : اس کی سعی صحیح ہے شرط یہ ہے کہ جہاں سے قطع کیا ہے وہیں سے ادامہ دے

سوال ۸۷۴ ۔ میرے ایک دوست نے طواف اور نماز طواف کے بعد سعی کو دوسرے دن یا آئندہ دنوں کے لئے ٹال دیا ، کیا یہ تاخیر مضر ہے اور لازم ہے طواف اور نماز طواف کو دوبارہ بجالائے ؟

جواب : اعادہ لازم نہیں ہے لیکن درست کام نہیں کیا ہے کیونکہ سعی کو اختیاری طور پر دوسرے دن پر نہیں ٹالنا چاہیئے

سوال ۸۷۵ ۔ کیا سعی کے تمام دوروں ( اشواط ) میں موالات معتبر ہے یا کسی ایک حصہ سے مخصوص ہے ؟

جواب : احتیاط یہ ہے کہ غیر موارد استثناء میں موالات عرفیہ کی رعایت کی جائے

سوال ۸۷۶ ۔ کیا سعی میں موالات طواف کی مانند ہے ؟

جواب : وسط سعی میں استراحت کرنا اور بیٹھنا اس شخص کے لئے جو خستہ ہوگیا ہو جائز ہے لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ زیادہ فاصلہ نہ ہو

سوال ۸۷۷ ۔ ایک شخص طواف عمرہ تمتع کے بعد گم ہوگیا اور اپنے وفقاء سے ملنے کے بعد اس نے کہا : -” میں نے صفاو مروہ کی سعی کرلی ہے “ اس کے بعد تقصیر کی اور حجّ تمتع کے لئے محرم ہوا ہے لیکن عرفات و منی سے واپسی کے بعد اور اعمال مکہ بجالانے وقت اظہار کرتا ہے کہ سعی بجا نہیں لایا ہے ، اور لوٹنے کے بعد تشویش میں مبتلا ہوتا اور وصیت کرتا ہے اس کے لئے نائب کریں ورثہ کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : ورثہ کا وظیفہ یہ ہے کہ کسی شخص کو سعی انجام دینے کے لئے اس مرحوم کی طرف سے نائب کریں اور تمام حجّ تمتع کے لئے نائب کرنا ضروری نہیں ہے

سوال ۸۷۸ ۔ ایک نے شخص صفا و مروہ کے درمیان رفت و برگشت کو ایک دور حساب کیا اور اس ترتیب سے پانچ مرتبہ کہ مجموعا دس دور ہوتے ہیں سعی کی ، پھر مسئلہ کی طرف متوجہ ہوا اور سعی کو وہیں سے قطع کر کے تقصیر کی ہے اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : اس کی سعی باطل ہے اور لازم ہے از سر نو سعی کرے

 سوال۸۷۹ ۔ اگر کوئی سہوا سعی سات دور سے زیادہ انجام دے اس کو کیا کرنا چاہئے ؟

جواب : زیادہ کی طرف اعتنا نہ کرے اور اس کی سعی صحیح ہے

سوال ۸۸۰ ۔ جاہل مسئلہ ہونے کی وجہ سے سعی میں زیادتی سہوی زیادتی کا حکم رکھتی ہے یا زیادتی عمدی کا حکم رکھتی ہے ؟

جواب : زیادتی عمدی کا حکم رکھتی ہے لازم ہے از سر نو بجالائے

سوال ۸۸۱ ۔ اینجانب سعی کا چھٹا دور تمام ہونے کے بعد گمان کرتا ہے کہ سات دور بجالا چکا ہے تقصیر کرتا ہے ، لیکن دوستوں نے فورا یاد دہانی کرائی کہ ایک دور اور بجالاوٴں میں نے اس ایک دور کو بجالانے کے بعد دوبارہ تقصیر کی ، کیا میری سعی صحیح ہے صحیح نہ ہونے کی صورت میں کیا کفّارہ ہے ؟

جواب : آپ کا عمل صحیح ہے اور کوئی کفارہ نہیں ہے

سوال ۸۸۲ ۔ اگر کوئی شخص یقین کرے کہ سات دور سعی تمام کرچکا ہے اور تقصیر کرے لیکن اس کے بعد متوجہ ہو کہ صرف پانچ دور سعی کی ہے کیا دوبارہ تمام سعی کا بجالانا لازم ہے یا وہی دو دور کا بجالانا کافی ہے ، کیا تقصیر کا بھی اعادہ کرنا لازم ہے ؟

جواب : لازم ہے اسی سعی کی تکمیل کرے او ر بر بنائے احتیاط واجب تقصیر کا اعادہ کرے

سوال ۸۸۳ ۔ ایک شخص نے تین دور سعی کی پھر اس کو چھوڑ کر تھوڑے فاصلے کے ساتھ دوسرے سات دور انجام دئے اس کے بعد تقصیر کی ، کیا اس کی سعی صحیح ہے ؟

جواب : ہاں صحیح ہے

سوال ۸۸۴ ۔ میں نے یہ سوچتے ہوئے کہ سعی میں بھی وضو ضروری ہے ایک اور آدھے دور کے بعد سعی کو قطع کیا اور وضو کے بعد دوسرے سات دور بجالایا ، کیا میری سعی صحیح نہیں ہے ؟

جواب : صحیح ہے

سوال ۸۸۵ ۔ ایک عورت اس تصور کے ساتھ کہ پاک ہوگئی ہے طواف نماز طواف بجالانے کے بعد سعی میں مشغول ہوتی ہے ، اثناء سعی میں متوجہ ہوتی ہے کہ ابھی پاک نہیں ہوئی ہے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟ اگر سعی کے بعد اس موضوع سے باخبر ہو ، اس کی تکلیف کیا ہے ؟

جواب : فرض اول میں سعی کو قطع کرے گی اور پاک ہونے کے بعد طواف و نماز طواف اور سعی کا اعادہ کرے گی اور فرض دوّم میں بھی طواف و نماز طواف کا اعادہ لازم ہے اور احتیاطاً سعی کا بھی اعادہ کرے

سوال ۸۸۶ ۔ اگر کوئی مروہ پہونچنے سے پہلے شک کرے کہ ساتویں دور ہے یا نواں ، کیا کرے؟

جواب : اس کی سعی باطل ہے از سر نو بجالائے

سوال ۸۸۷ ۔ جنابعالی کا ایک مقلّد سعی کے دوروں کی تعداد میں شک کرتا ہے اور اسی تردید کی حالت میں اپنی سعی کو جاری رکھتا ہے در عین حال فکر کرتا ہے کہ عدد صحیح کو حاصل کرے تقریبا سو میٹر یا ایک دور طے کرنے کے بعد عدد صحیح کا یقین پیدا کرتے ہوئے بقیہ سعی کو انجام دیتا ہے ، کیا اس کی سعی صحیح ہے ؟

جواب : ہاں اس کی سعی صحیح ہے ، شرط یہ ہے کہ شک و تردید کی حالت میں صورت مسئلہ کے روشن ہونے کی امید میں سعی کو جاری رکھے

سوال ۸۸۸ ۔ کیا جو عورتیں عادت ماہانہ کی وجہ سے طواف کے لئے نائب کرتی ہیں سعی میں بھی نائب کرسکتی ہیں ؟

جواب : محل سعی مسجد نہیں ہے اورزن حائض کا وہاں جانا اشکال نہیں رکھتا ہے بنا بر ایں لازم ہے خود نائب کے طواف اور نماز طواف بجالانے کے بعد سعی انجام دیں

سوال ۸۸۹ ۔ حجاج کی کثرت جمعیت کی وجہ سے کبھی انسان ناچار ہے کہ محل سعی جانے کے لئے مسجد الحرام سے عبور کرے اور اس راہ سے خود کو صفا پہونچائے ، اور وہاں سے سعی کو مسیر رائج میں شروع کرے ، اس صورت میں زن حائض یا نفساء کی تکلیف کیا ہے ؟

جواب : اگر دوسرے راستے سے جانا ممکن ہے لازم ہے خود سعی انجام دے اور اگر ممکن نہیں ہے نائب اختیار کرے لیکن اگر مرتکب خلاف ہو اور خود مسجد الحرام سے عبور کرے لازم ہے سعی بجالائے اور اس کی سعی صحیح ہے ہر چند گنہ گار ہے

سوال ۸۹۰ ۔ ایک شخص ویل چیر کے بغیر سعی نہیں کرسکتا ، دوسری طرف کرایہ کے لئے مالی استطاعت نہیں رکھتا اس کا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب : اگر ویل چیر کے ساتھ سعی کرسکتا ہے ہر چند دوسروں سے قرض لیکر ، یہ کام مقدَّم ہے اور نائب کرنا صحیح نہیں ہے مگر یہ کہ موجب عسر و حرج ہو کہ اس صورت میں نائب اختیار کرے گا

سوال ۸۹۱ ۔ جو شخص سعی کی حالت میں ویل چیر پر سوار تھا زیادہ خستگی کے باعث رفت و برگشت کی کسی حالت میں سو گیا ہے کیا اس کی سعی صحیح ہے ؟

جواب : کوئی اشکال نہیں ہے

سوال ۸۹۲ ۔ اگر کوئی شخص صفا و مروہ کی سعی میں ویل چیر پر سوار ہو اور تمام سات دور نیند کی حالت میں ہو ، کیا حکم ہے ؟

جواب : احتیاط واجب یہ ہے کہ اعادہ کرے

سوال ۸۹۳ ۔ اگر بوقت سعی عمداً عورت حجاب کامل کی رعایت نہ کرے کیا اس کی سعی کے لئے مضر ہے ؟

جواب : اس کی سعی کے لئے مضر نہیں ہے لیکن اگر عمداً ہو گناہ گار ہے

سوال ۸۹۴ ۔ ایک شخص عمرہٴ تمتع میں تقصیر کے بعد متوجہ ہوا کہ اس کا طواف اور سعی دونوں باطل ہیں اور ان کو سلے ہوئے لباس میں دوبارہ بجالایا ہے کیا تقصیر کا بھی اعادہ لازم ہے ؟

جواب : اس کا طواف اور سعی صحیح ہے اور احتیاط یہ ہے کہ تقصیر کا بھی اعادہ کرے لیکن کوئی کفارہ نہیں ہے

سوال ۸۹۵ ۔ کیا سعی واجب کے علاوہ سعی صفا و مروہ مستحبی بھی ہے ؟

جواب : سعی مستحبی نہیں ہے سعی فقط سعی واجب ہے

سوال ۸۹۶ ۔ کیا سعی کا بعض حصہ ان لوگوں کے لئے جو خود تمام سعی انجام دینے پر قادر نہیں ہیں قابل نیابت ہے ؟

جواب : بصورت امکان ان کو باقیماندہ میں ویل چیر وغیرہ پر سوار کرا کے سعی کرائیں اور اس صورت کے علاوہ تمام سعی کے لئے نائب کرنا لازم ہے

کیفیت تقصیر سعی کے باقیماندہ امور
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma