سعی کے باقیماندہ امور

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
سعی کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے سعی کے بعد محرمات احرام انجام دینا

مسئلہ ۸۵۶ ۔ بہتر ہے سعی کی حالت میں با وضو ہو لیکن واجب نہیں ہے حتی زنان حائض بھی صفا و مروہ کے درمیان سعی کرسکتی ہیں ۔
مسئلہ ۸۵۷ ۔ مستحب ہے طواف اور نماز طواف تمام کرنے کے بعد اگر ازدحام مانع نہ ہو -” حجر الاسود “ پر ہاتھ رکھے یا اس کو بوسہ دے اس کے بعد آب زمزم کی تلاش میں جائے اور تھوڑا سا پئے اور سر و بدن پر چھڑکے ، اس کے بعد سعی شروع کرے ، لیکن اگر ہاتھ رکھنا یا حجر اسود کو بوسہ دینا ازدحام کے باعث دوسروں یا اپنی اذیت کا موجب ہو بہتر ہے اس سے صرف نظر کرے ۔
مسئلہ ۸۵۸ ۔ سعی پیادہ یا سواری کی حالت میں بھی کی جاسکتی ہے خواہ سالم و توانا ہو یا بیمار و ناتواں ، لیکن جو افراد تو انائی رکھتے ہیں بہتر ہے پیادہ سعی کریں ۔
مسئلہ ۸۵۹ ۔ مستحب ہے مرد لوگ صفا سے مروہ جاتے وقت یا ہنگام باز گشت جب علامت گزاری شدہ جگہ کے پاس کہ جس کو آج چراغ سبز کے ذریعے مشخص کیا گیا ہے پہونچیں تو ” ہرولہ “ (۱) کریں ، لیکن اگر ان کی ناراحتی کا باعث ہے اس کو ترک کریں

 مسئلہ ۸۶۰ ۔ عورتوں کے لئے ہرولہ مستحب نہیں ہے اور مرد بھی اگر فراموش کر جائیں احتیاط یہ ہے واپس نہ ہوں ۔
مسئلہ ۸۶۱ ۔ بات کرنا ، حتی پانی پینا یا کوئی چیز کھانا سعی کی حالت میں جائز ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ اس حالت میں دعا اور ذکر خدا میں مشغول ہوں اور سکینہ و وقار کے ساتھ اور خدا کی ذات پاک کی طرف توجہ کو مرکوز رکھتے ہوئے سعی انجام دیں اور اپنی حالت کی حفاظت کریں اور اس کو محفوظ رکھیں ۔


(۱) ہرولہ حرکت سریع کے معنی میں ہے اور راستہ چلنے اور دوڑنے کی درمیانی حالت محسوب ہوتی ہے ۔
سعی کے بارے میں دریافت کئے گئے فتاوے سعی کے بعد محرمات احرام انجام دینا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma