واجبات سعی

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
الف ) ترک سعی ۴ ۔ صفا و مردہ کے درمیان سعی

مسئلہ ۸۲۶ ۔ سعی میں چند چیزیں واجب ہیں ۔
اول نیت
واجب ہے سعی کو ” قصد “ کے ساتھ اور خوشنودی خدا کے لئے انجام دے اور اسی قدر کہ اجمالاً جانے کیا کر رہا ہے اور حج یا عمرہ کے لئے سعی کر رہا ہے کافی ہے ، زبان سے کہنا لازم نہیں ہے ۔
۲ ۔ ” صفا “ سے شروع کرنا
۳ ۔ ” مروہ “ پر ختم کرنا ( ۱ )
” صفا “ سے ” مروہ جانا ایک دور اور اس سے پلٹنا دوسرا اور حساب ہوتا ہے بنا بر این ساتواں دور مردہ پر ختم ہوتا ہے ۔
۴ ۔ سعی سات دور کامل ہو
لازم ہے صفاو مروہ کی سعی سات دور کامل ہو نہ کم نہ زیادہ
۵ ۔ سعی مسعی کے اندر انجام پائے
لازم ہے صفا و مروہ کے درمیان سعی معمول اور رائج راستے سے انجام پائے بنا بر این اگر سعی کا بعض حصہ مسجد الحرام کے اندر سے یا بیرونی فضا میں انجام دے درست نہیں ہے ۔
۶ ۔ سعی بصورت متعارف انجام پائے
واجب ہے مروہ کی طرف جاتے وقت مروہ کی طرف رخ ہو اور واپسی کے وقت صفا کی طرف رخ ہو
۷ ۔ لباس کا غصبی نہ ہونا ، مردوں میں ستر عورتیں اور عورتوں میں حجاب
صحت سعی کے لئے احتیاط واجب یہ ہے کہ لباس انسان غصبی نہ ہو اور مردوں میں شرمگاہ کا چھپانا اور عورتوں کے لئے حجاب لازم ہے ۔
مسئلہ ۸۲۷ ۔ لازم ہے ان دونوں پہاڑیوں کے تمام فاصلہ کو طے کرے اور اس کے پیش نظر کہ اس وقت ان دونوں پہاڑیوں کی کچھ حصہ پتھروں سے چھپا دیا گیا ہے ، اسی قدر کہ بالائی سرے کو طے کرے کافی ہے ، بنا بر این لازم نہیں ہے پہاڑ کے کھلے ہوئے حصے میں جائے اور اپنے پیر کو اس سے چسپاں کرے اور نادرست کام ( جیسے پہاڑ کے اوپر جانا ) جیسا کہ بعض عوام انجام دیتے ہیں ، انجام نہ دے ۔

مسئلہ ۸۲۸ ۔ اگر سعی سہواً مروہ سے شروع کرے تو جس وقت متوجہ ہو اعادہ کرے اور اگر سعی کے درمیان متوجہ ہوجائے چنانچہ اس دور کو جس کی شروعات مروہ سے کی تھی نظر انداز کرے اور بقیہ کی تکمیل کرے کافی ہے ۔
مسئلہ ۸۲۹ ۔ اگر کوئی عمدا سعی کو کم یا زیادہ کرے اس کی سعی باطل ہے ، اور اگر سہوا ہو بصورت نقصان موالات ختم ہونے پہلے کامل کرے اور اضافہ کی صورت میں سہوی زیادتی مضر نہیں ہے ۔
مسئلہ ۸۳۰ ۔ جو شخص جانتا تھا کہ سات مرتبہ صفا و مروہ کے درمیان سعی لازم ہے اور اسی نیت سے صفا سے شروعات کی لیکن رفت و برگشت کو ایک دور حساب کیا اور انجام کار چودہ دور سعی کی ۔ احتیاط یہ ہے کہ سعی کا اعادہ کر ے اور یہ احتیاط ترک نہ ہو ۔
مسئلہ ۸۳۱ ۔ طبقہٴ بالا سے سعی کرنے میں کہ جس کو آج بنایا گیا ہے اور صفاو مروہ کے اوپر واقع ہے ، اشکال ہے مگر یہ کہ ازدحام یا کسی اور سبب سے پائینی طبقے سے سعی بجا نہ لاسکے ، اس صورت میں بالائی طبقے سے سعی جائز ہے اور احتیاط یہ ہے کہ اس صورت میں پائینی طبقے کے لئے بھی نائب کرے ۔
مسئلہ ۸۳۲ ۔ اگر طبقہٴ زیر زمینی درست کیا جائے اور کوہ صفا و مروہ ریشہ دار ہو ، اور سعی ان دو پہاڑیوں کے درمیان واقع ہو ، صحیح ہے لیکن احتیاط یہ ہے کہ حتی الامکان پہلے طبقہ سے ہی سعی کرے ۔
مسئلہ ۸۳۳ ۔ اگر کوئی مروہ جاتے وقت برعکس ہو ( یعنی مروہ کی طرف جاتے وقت اس کی طرف پشت کرے الٹے پیروں جائے یا دست راست یا دست چپ حرکت کرے ) اس کی سعی صحیح نہیں ہے ، لیکن یہ مسئلہ وسوسہ کا باعث نہ ہو بلکہ اسی قدر کے معمول کے مطابق حرکت کرے کافی ہے ہر چند اپنی صورت کو دائیں بائیں پھرائے یا مثلا اپنے ساتھیوں کو دیکھنے کے لئے کبھی پیچھے کی طرف دیکھے ۔
مسئلہ ۸۳۴ ۔ واجب ہے سعی نماز طواف بجالانے کے بعد بجالائے ۔
مسئلہ ۸۳۵ ۔ سعی کا بلا فاصلہ طواف اور نماز طواف کے بعد انجام دینا لازم نہیں ہے بلکہ اگر تھک گیا ہو یا ہوا گرم ہو اس کو کئی گھنٹوں کے لئے ٹال سکتا ہے حتی بغیر خستگی اور گرمی کے بھی تاخیر جائز ہے لیکن کل تک بلا ضرورت اس کو تاخیر میں ڈالنا جائز نہیں ہے ۔ اور اگر تاخیر کرے گنہ گار ہے لیکن اس کی سعی باطل نہ ہوگی ۔
مسئلہ ۸۳۶ ۔ اگر فراموشی یا جاہل مسئلہ ہونے کی وجہ سے سعی کو طواف پر مقدم کرے احتیاط واجب یہ ہے کہ طواف اور نماز طواف کے بعد دوبارہ سعی بجالائے ۔


حاشیہ :
(۱) جیسا کہ عرض ہوا صفا و مروہ مسجد الحرام کے نزدیک دو چھوٹی چھوٹی پہاڑیاں ہیں کہ صفا و مروہ کی طرف سے مسجد الحرام سے باہر آتے وقت ، صفا دائیں طرف مروہ بائیں طرف ہوتا ہے ۔ بنا بر این پہلے حاجی صفا آتا ہے اور وہاں سے شروع کرتا ہے ۔
الف ) ترک سعی ۴ ۔ صفا و مردہ کے درمیان سعی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma