نماز طواف کی جگہ

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
نجس چیز اپنے ہمراہ رکھنا ۳ ۔ نماز طواف

مسئلہ ۷۹۰ ۔ آپ نے جو یہ فرمایا ہے : واجب ہے کہ نماز طواف کو پشت مقام ابراہیم بجالائیں ، پشت مقام کی حد کیا ہے ، کیا اس کے لئے حد معین فرض کی جاسکتی ہے ؟
جواب : یہ امر عرفی ہے ، یعنی لوگ کہیں اس کے نماز پشت مقام ابراہیم ہے ۔
سوال ۷۹۱ ۔ ایک شخص اس اعتقاد کے ساتھ کہ حجر اسماعیل مقام ابراہیم ہے اپنی نماز وہاں بجالایا ہے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟ اگر تقصیر کے بعد متوجہ ہو کیا نماز کے بعد کے اعمال کا اعادہ کرنا لازم ہے ۔
جواب : لازم ہے پشت مقام ابراہیم اپنی نماز کا اعادہ کرے اور بعد کے اعمال کو دوبارہ بجالانا لازم نہیں ہے ۔
سوال ۷۹۲ ۔ ایک عورت نے اپنی نماز طواف حجر اسماعیل میں پڑھی اور اپنی جائے اقامت واپس آگئی اور اس کے بعد متوجہ ہوئی کہ حائض ہوگئی ہے اور ہر مہینہ کی عادت کے مطابق وقوف عرفات تک پاک نہ ہوگی ۔ کیا اس کی نماز صحیح ہے اور اگر صحیح نہیں ہے اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : اس کا عمرہ صحیح ہے اور لازم ہے حجّ تمتّع کے لئے محرم ہو اور جب اعمال مکہ کے لئے مکہ واپس ہو نماز طواف عمرہ کو پشت مقام ابراہیم بجالائے اور احتیاط یہ ہے کہ سابق نماز کو حج تمتع کے طواف سے پہلے پڑھے ۔
سوال ۷۹۳ ۔ پشت مقام ابراہیم نماز پڑھنا حکم تکلیفی ہے یا حکم وضعی ہے ؟ دوسرے الفاظ میں اگر کوئی مثلا دیوار زمزم کے نزدیک اپنی نماز پڑھے کیا اس کی نماز باطل ہے یا فقط گنہ گار ہے لیکن اس کی نماز صحیح ہے ؟
جواب : نماز طواف واجب کا پشت مقام ابراہیم پڑھنا جزء شرائط ہے اور حکم وصفی کا پہلو رکھتی ہے لیکن اگر بھیڑ بھاڑ کی وجہ سے پشت مقام ابراہیم نماز نہ پڑھ سکے جہاں تک طواف کرنے والوں کے لئے مزاحمت نہ ہو پیچھے جائے ۔
سوال ۷۹۴ ۔ اگر کوئی شخص ازدحام کی وجہ سے نماز طواف مقام ابراہیم کے پیچھے نہ پڑھ سکے تو کیا خلوت ہونے کا انتظام کرے یا فوراً جہاں مقدور ہے اپنی نماز پڑھ سکتا ہے لیکن بعد کے دنوں میں نزدیک ترین جگہ پر اعادہ کیا کرسکتا ہے ؟
جواب : جہاں مقدور ہے پڑھ سکتا ہے ۔ اور نزدیک تر پڑھنے کے لئے صبر کرنا لازم نہیں ہے ۔
سوال ۷۹۵ ۔ اگر کوئی نماز طواف مقام ابراہیم کے علاوہ کہیں اور پڑھے اور اس کو صحیح سمجھتے ہوئے بقیہ اعمال بجالائے ، اس کا وظیفہ کیا ہے ؟
جواب : فقط لازم ہے نماز کا اعادہ کرے ۔
سوال ۷۹۶ ۔ عربستان سعودی کے کسی اخبار میں ایک مقالہ اس عنوان کے تحت ” کیا مقام ابراہیم کا جا بجا کرنا مناسب ہے ؟ چاپ ہوا اور طواف کرنے والوں کے لئے مانع کو برطرف کرنے کی خاطر اس کام کی ضرورت کے سلسلے میں مطلب بیان کئے گئے ، برائی مہربانی بیان فرمائیے :
الف ) ایسے اقدام کا شرعی لحاظ سے کیا حکم ہے ؟
مقام براہیم کی جا بجائی سے طواف کو کوئی نقصان نہیں پہونچتا کیونکہ مقام ابراہیم کے دونوں طرف طواف جائز ہے ، لیکن چونکہ مقام ابراہیم محل نماز ” طواف واجب “ کے لئے ایک معیار ہے اور یہ تغییر سبب ہوگی کی مذکورہ معیار درہم و برہم ہوجائے ، شرعاً اس کی تغییر جائز نہیں ہے ۔
ب ) اس منصوبہ کے عملی ہونے کی صورت میں طواف و نماز طواف کے حوالے سے حجاج کی کیا تکلیف ہے ؟
جواب : جیسا کہ گزرا طواف کے لئے کوئی مشکل نہیں پیدا ہوتی کیونکہ طواف مقام کے پشت پر بھی جائز ہے ، لیکن اگر خدا نخواستہ وہ ایسے ناشائستہ عمل کے مرتکب ہوں زائرین ، نماز ” طواف واجب “ کے لئے اس کی موجودہ قریب ترین جگہ کا انتخاب کریں اور اس کے مطابق عمل کریں ۔
سوال ۷۹۷ ۔ کبھی انسان کو معلوم ہے کہ اگر نماز طواف شروع کرے گا تو طواف کرنے والے اس کو حرکت دے کر جا بجا کر دیں گے لیکن اس کے باوجود نماز شروع کرتا ہے ، اگر اس نماز کو تمام کرے تو اس کی نماز صحیح ہے ؟
جواب : اگر اس امید کے ساتھ کہ اس کو کامل کرسکتا ہے پڑھی ہو اور اس کو جا بجا نہ کیا ہو اس کی نماز صحیح ہے ، اور اگر مختصر جا بجا کیا ہو اس طرح سے کہ صورت نماز متاثر نہ ہو اور جا بجائی کی حالت میں سکوت کرے تو اس میں بھی کوئی مانع نہیں ہے ۔
سوال ۷۹۸ ۔ ایک شخص نماز طواف میں مشغول تھا کہ طواف کرنے والوں نے اس کو حرکت دے دی استقرار کے بعد جس ذکر کو حرکت کی حالت میں پڑھا تھا اس کی تکرار کی لیکن پھر اس کو حرکت دے دی اس نے بھی ذکر کی تکرار کی ۔ کیا اس کی نماز صحیح ہے ؟
جواب : اگر اس طرح حرکت دی ہے کہ اس کا استقرار ختم ہوگیا ہے تکرار ذکر میں کوئی مانع نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ تنہا بقصد احتیاط تکرار کر ے شرط یہ ہے کہ از روئے وسوسہ نہ ہو ۔
سوال ۷۹۹ ۔ اگر زمین مسجد الحرام کا کچھ حصّہ نجس ہو جاتا ہے اور وہاں کے کار کناں صحیح طریقے سے اس کی تطہیر نہیں کرتے کیا مسجد الحرام کے اس حصے میں نماز پڑھنا جس کی مذکورہ بالا طریقے سے تطہیر کی گئی ہے اور ابھی مرطوب ہے جائز ہے ؟
جواب : احتیاط یہ ہے کہ دوسری جگہ نماز پڑھے لیکن اگر ان کے کام کی نادرستی کا یقین نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے اور اس مورد میں جستجو لازم نہیں ہے ۔
سوال ۸۰۰ ۔ نماز طواف کے وقت ممکن نہیں ہے کہ مرد اور عورتیں اس طرح کھڑے ہوں کہ ایک دوسرے کے محاذی نہ ہوں یا عورتیں مردوں کے آگے مشغول نماز نہ ہوں ، اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہے ۔
جواب : مذکورہ شرائط میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

نجس چیز اپنے ہمراہ رکھنا ۳ ۔ نماز طواف
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma