۳ ۔ نماز طواف

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
نماز طواف کی جگہ طواف سے متعلق دوسرے سوالات

مسئلہ ۷۱۱ ۔ واجب ہے طواف واجب کے بعد دو رکعت نماز پڑھے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ اس نماز کو پشت مقام ابراہیم ( ع ) بجالائے لیکن اس سے اتّصال لازم نہیں ہے بلکہ اسی قدر کہ کہیں پشت مقام ابراہیم بجالایا ہے کافی ہے ۔
مسئلہ ۷۷۲ ۔ محلّ نماز طواف واجب ۔ جیسا کہ عرض کیا ۔ پشت مقام ابراہیم ہے لیکن اگر فشار جمعیت زیادہ ہو تو مقام ابراہیم کے کسی ایک طرف یا مقام ابراہیم سے عقب تر نماز پڑھ سکتا ہے بالخصوص اس وقت جب کہ طواف کرنے والوں کی بھیڑ اتنی زیادہ ہو کہ طواف کرنے والوں کی صفیں پشت مقام ابراہیم تک پہونچتی ہوں اور نماز طواف وہاں پر پڑھنا مشکل ہو ۔ ایسی صورت میں مقام ابراہیم کے نزدیک نماز کے لئے اصرار نہ کرنا چاہئے ، بلکہ جہاں پر یہ مشکل نہ ہو وہاں پر نماز پڑھی جائے ، اور ایسے کام جو بعض عوام انجام دیتے ہیں مثلاً ایک گروہ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر مدّ نظر نماز گزاروں کے لئے ایک حریم درست کرتے ہیں ، اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور اگر طواف کرنے والوں یا تمام نماز گزاروں کے لئے مزاحمت ایجاد کریں تو اشکال سے خالی نہیں ہے بلکہ لازم ہے عقب تر اس حد یہاں تک کہ طواف کرنے والوں کے لئے مزاحمت نہ ہو ۔
مسئلہ ۷۷۳ ۔ نماز طواف بلند یا آہستہ پڑھی جاسکتی ہے اور اس میں اذان یا اقامت نہیں ہے اور دوسری چیزوں میں نماز صبح کی مانند ہے لیکن بنا بر احتیاط واجب ، جماعت نماز طواف میں مشروع نہیں ہے ۔
مسئلہ ۷۷۴ ۔ نماز طواف میں ان سوروں کے علاوہ جن میں سجدہ ہے ہر سورہ پڑھا جاسکتا ہے لیکن مستحب ہے رکعت اوّل میں حمد کے بعد سورہ توحید اور دوسری رکعت میں سورہٴ کافرون پڑھا جاسکتا ہے ۔
مسئلہ ۷۷۵ ۔ نماز طواف ہر وقت پڑھی جاسکتی ہے مگر یہ کہ وقت نماز واجب سے مزاحمت کرے اس طرح سے کہ اس وقت نماز طواف پڑھنا نماز واجب کے فوت ہوجانے کا باعث ہو کہ اس صورت میں نماز روزانہ کو مقدّم رکھنا چاہئے ۔
مسئلہ ۷۷۶ ۔ ہر مکلف پر واجب ہے اپنی نماز کی قرائت کو سیکھے ، یعنی حمدو سورہ اور نماز کے تمام اذکار کو صحیح طریقے سے پڑھے ، لیکن اگر جہالت یا کسی دوسری علت کی وجہ سے کوشش کے بعد قرائت کو بطور کامل نہ پڑھ سکے تو وہی مقدار کافی ہے جتنی قرائت کرسکتا ہے ، اور اگر سیکھ سکتا ہے لیکن کوتاہی کرے معصیت کار ہے ۔ لیکن اگر وقت تنگ ہو اور سیکھنے کا وقت نہ ہو جتنی قرائت کرسکتا ہے اسی پر اکتفاء کرتے ہوئے نمازیں منجملہ نماز طواف پڑھے اور نائب کرنا لازم نہیں ہے ۔
مسئلہ ۷۷۷ ۔ اگر کوئی نہیں جانتا کہ قرائت نماز درست نہیں ہے اور اپنی جہالت میں معذور ہو ، اس کی نماز صحیح ہے اور اعادہ لازم نہیں ہے ، لیکن اگر مقصر ہو لازم ہے قرائت درست کرنے کے بعد اپنی نماز پھر سے پڑھے ورنہ معصیت کار ہے ۔
مسئلہ ۷۷۸ ۔ تمام نمازیں صحیح قرائت کے ساتھ پڑھے زائرین خانہٴ کعبہ فرصت سے فائدہ اٹھائیں اور اس روحانی سفر کا ارادہ کرتے وقت اہل علم کے سامنے اپنی قرائت نماز کو سنائیں اور اگر کوئی مشکل ہے تو برطرف کریں تاکہ ان کا حج ہر نظر سے اشکال سے خالی ہو ۔
مسئلہ ۷۷۹ ۔ قرائت صحیح ہونے کے لئے علماء تجوید کی دقّت لازم نہیں ہے اسی قدر کہ عرف عرب میں کہیں کلمات کو صحیح ادا کرتا ہے کافی ہے ۔
مسئلہ ۷۸۰ ۔ اگر کوئی عمدا نماز طواف نہ پڑھے لازم ہے واپس جائے او رنماز طواف بجالائے لیکن اگر وقت پر بجا نہ لائے ، اس کا حج باطل نہیں ہے ، بلکہ قطعا گناہ کیا ہے اور لازم ہے اس کا تدارک کرے ۔
مسئلہ ۷۸۱ ۔ اگر کوئی شخص نماز طواف کو بجا نہ لائے اور مر جائے تو بڑے لڑکے پر اس کی قضا بجالانا واجب ہے اور اگر دوسرا شخص بھی بجا لائے کافی ہے ۔
مسئلہ ۷۸۲ ۔ اگر کوئی شخص سہو یا جہالت اور مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے نماز طواف ترک کردے بصورت امکان لازم ہے واپس جائے اور پشت مقام ابراہیم بجا لائے اور اگر واپس لوٹنا اس کے لئے باعث مشقت ہے تو جہاں پر ہے وہیں پر بجالائے حتی اگر وطن میں ہو ۔
مسئلہ ۷۸۳ ۔ اگر نماز طواف بھو ل جائے اور سعی کی حالت میں یاد آئے تو سعی کو چھوڑ کر واپس لوٹے اور نماز طواف بجالائے پھر سعی کے سلسلے کو جہاں سے چھوڑا ہے اسی جگہ سے آگے بڑھائے ۔
مسئلہ ۷۸۴ ۔ اگر نماز طواف کو بھول جائے اور نماز کے بعد کے اعمال بجالائے اور متوجہ ہونے کے بعد نماز طواف بجالائے نماز کے بعد اعمال کا دوبارہ بجالانا اس پر لازم نہیں ہے ہر چند احتیاط مستحب ان اعمال کا اعادہ کرنا ہے ۔
مسئلہ ۷۸۵ ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ نماز طواف کو بلا فاصلہ طواف کے بعد بجالائے مگر یہ کہ بھو ل جائے کہ اس کا حکم بیان ہو چکا ۔
مسئلہ ۷۸۶ ۔ اگر کسی مانع کی وجہ سے ( جسے بطلان وضو ، یا نجاست لباس و بدن یا روازنہ کی جماعت کے لئے ازدھام جمعیت وغیرہ کے باعث ) طواف کے بعد بلا فاصلہ نماز طواف نہ پڑھ سکے ، مانع بر طرف ہونے کے بعد بجالائے گا ، اور طواف اور اس کی نماز صحیح نہیں ہے۔
مسئلہ ۷۸۷ ۔ مذکورہ احکام میں جاہل مسئلہ جاہل مسئلہ اس شخص کے حکم میں ہے جو بھول گیا ہے ۔
مسئلہ ۷۸۸ ۔ نماز طواف کی رکعات میں شک موجب بطلان نماز ہے ، لازم ہے اعادہ کرے ، اور رکعات میں ظن کی صورت میں احتیاط واجب اتمام پھر اعادہ ہے اور افعال نماز میں ظن کی صورت میں لازم ہے نماز گزار احتیاط کرے اور تمام احکام میں نماز طواف نماز یومیہ کی طرح ہے ۔
مسئلہ ۷۸۹ ۔ اگر محرم نماز طواف طواف سے پہلے پڑھ لے تو لازم ہے طواف بجالانے کے بعد دوبارہ نماز طواف بجالائے ۔

نماز طواف کی جگہ طواف سے متعلق دوسرے سوالات
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma