رجعی طلاق

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
رجوع کے احکام عدّت وفات کے دنوں میں، زینت کو ترک کرنا

سوال۹۱۸:۔ طلاق رجعی کہ جس میں، زوجہ کو اس گھر سے، جس میں شوہر کے ساتھ زندگی بسر کررہی تھی ،نکلنا نہیں چاہیےٴ، اور شوہر کو، جب تک زوجہ مطلقہ عدّت میں ہے، گھر سے باہر نکالنے کا حق نہیں ہے، یہ منع کرنا کس کا وظیفہ ہے ؟
زوجین کا یا اس دفتر کا جس میں طلاق، ثبت ہوتی ہے، یاطلاق پڑھنے والے کا یا پھر عدالت کا کہ جہاں سے طلاق کی اجازت ملتی ہے، اور اگر صیغہ طلاق کے جاری کرتے وقت شوہر اور زوجہ ایک دوسرے سے جدا زندگی گذارتے ہوں، یا اجنبی شہر میں طلاق دی جائے اور میاں بیوی ایک جگہ کے رہنے والے نہ ہوں تو کیا وظیفہ ہے ؟

جواب:۔قرآن مجید کی آیہٴ شریفہ اور دےگر تمام دلیلوں کے مطابق، یہ نہی زوجین کا وظیفہ ہے: لیکن عدالت یا شادی و طلاق کا دفتر، امر بالمعروف اور جاہل کی راہنمائی کے مسئلہ کے  طابق، انہیں اس حکم کے بارے میں ، آگاہ کرتے ہیں ، اور دونوں کی رہائش کے جدا ہونے کی صورت میں ، چنانچہ دونوں کی رضایت سے ہو، اور ان دونوں کے جدا جدا رہنے کا مطلب ، آپس میں ناراضگی نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے .

سوال۹۱۹:۔طلاق خلع میں، زوجہ اپنا (مہر)، شوہر کو بخش دیتی ہے، اور طلاق کے بعد، عدّت کے دنوں میں اپنے بخشے ہوئے (مہر) کی طرف رجوع کرلیتی ہے ، (یعنی مہر کا مطالبہ کرتی ہے) اس صورت میں شوہر کو زوجیت کی طرف ، رجوع کرنے کا حق ہوتا ہے، لیکن اگر شوہر نے زوجہ کی طرف رجوع نہ کیا، تو کیا مہر، زوجہ کا ہوگا ؟ طلاق رجعی کے دےگر تمام  کام جیسے زوجہ کا نفقہ اور میراث وغیرہ کیا ہیں ؟

جواب:۔عدّت کے ایام میں، زوجہ کے بذل (بخشے ہوئے مہر) کی جانب رجوع کرنے سے، طلاق (خلع) طلاق رجعی ہو جائے گی اور اسی کے احکام اس پر جاری ہوں گے اوراس کو مہر بھی ادا کرنا چاہیےٴ .

رجوع کے احکام عدّت وفات کے دنوں میں، زینت کو ترک کرنا
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma