وضو کے احکام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 03
وہ امور جن کے لیے وضو کرنا ضروری ہے وضو کے شرائط

سوال نمبر ۱۱۵: افسوس شکی ہوگیا ہوں ، میں وضو ، غسل اور طہارت کرنے میں بہت شک کرتا ہوں ، خاص طورپر نماز میں ” ولاالضالین “ کی قرائت اتنا کرتا ہوں کہ دوسرے لوگ کیا ، میں خود بھی عاجز آجاتا ہوں ۔ اگر کوئی چیز زمین پر گرجاتی ہے تو اس کواٹھا کر پہلے پاک کرتا ہوں اکثر اوقات میں زمین کو نجس سمجھ کر اس پر بیٹھتا بھی نہیں ہوں اس شک سے بچنے کے لیے میں کیا کروں ؟

جواب: آپ کی نماز اور وضو میں جیسا کہ آپ نے ہی لکھا ہے اشکال ہے اگر ان اعمال کو یوں ہی انجام دیتے رہے تو آپ شرعی طورپر جوابدہ ہیں کیونکہ آپ کی شرعی ذمہ داری صرف اتنی ہے کہ جس طرح ایک عام متدین انسان اپنے اعمال کو انجام دیتا ہے اسی طرح آپ اپنے اعمال کو انجام دیں اور شیطان کے وسوسہ میں نہ آئیں ۔ اپنے اعمال کے صحیح ہونے کی ذمہ داری ہمارے اوپر چھوڑدیں ۔

سوال نمبر ۱۱۶: جس شخص کو مسلسل پیشاب اور پاخانہ آتا ہو کہ اس شخص کا ایک وضو سے تھوڑی نماز بھی پڑھنا مشکل ہو ایسا شخص کیا وضو سے کئی نمازیں پڑھ سکتا ہے ؟

جواب : ایسا شخص ایک وضو سے پئے در پئے دو نمازیں پڑھ سکتا ہے یا ایک وضو سے پوری نماز شب پڑھے ۔

سوال نمبر ۱۱۷: جو لوگ جنگ میں مجروح یا معلول ہوئے ہیں ان کا دیر تک پیشاب کو روکے رکھنا بہت ہی مشکل ہے ایسے لوگ کیا ایک وضو سے خطبہٴ نماز جمعہ کے بعد نماز جمعہ اور عصر کی نماز کو پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب : یہ لوگ خطبہٴ جمعہ شروع ہونے سے پہلے وضو کریں تاکہ نماز جمعہ اور عصر کی نماز اسی وضو سے پڑھ لیں ۔

سوال نمبر ۱۱۸: جو لوگ کسی وجہ سے مفلوج ہوگئے ہیں اور ان کا وضو کو دیر تک باقی رکھنا بہت مشکل ہے یا وضو کے ٹوٹنے پر متوجہ نہ ہوتے ہوں ان لوگوں کو کیا ہر نماز کے لیے وضو کرنا ضروری ہے یا ایک ہی وضو سے دو نماز ظہر اور عصر پڑھ سکتے ہیں ؟

جواب :ایسے افراد ایک وضو سے ظہر اور عصر جیسی دو نمازیں پڑھ سکتے ہیں ۔

سوال نمبر ۱۱۹: میں جنگ کا معلول فوجی ہوں مجھے پیشاب اور پاخانہ غیر اختیاری طورپر نکل آتا ہے میں کیا ہر نماز کے لیے وضو کروں ؟ اور میرے لیے نماز احتیاط پڑھنے کے لیے یا سجدہ سہو کے لیے دوسرا وضو کرنا ضروری نہیں ہے ۔ ؟

جواب : آپ دو نمازوں کو ایک وضو سے پڑھ سکتے ہیں اور نماز احتیاط یا سجدہ سہو کے لیے دوسرا وضو کرنا ضروری نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۱۲۰: میں معلول ہوں مجھے پیشاب اور پاخانہ غیراختیاری طور پر نکل آتا ہے اسی لیے میں فوراً وضو کرنے کے بعد صرف نماز پڑھتا ہوں کیونکہ اگر میں نے وضو کرنے کے بعد نماز کے لیے اذان اور اقامت کہی تو خوف اس کارہتا ہے کہ کہیں میرا وضو ٹوٹ نہ جائے ایسی صورت میں اذان اور اقامت کا کہنا صحیح ہے ۔؟

جواب : اگر وضو ٹوٹ جانے کا خوف ہے تو ان مستحبات کا ترک کردینا بہتر ہے ۔ ؟

سوال نمبر ۱۲۱: جو لوگ جنگ میں مجروح یا معلول ہوئے ہیں ان کااپنے پیشاب کو دیر تک روکے رکھنا بہت مشکل ہے ایسے لوگ کیا وقت سے پہلے وضو کرکے نماز جماعت میں شرکت کرسکتے ہیں ؟

جواب: اگر گھر سے مسجد تک کا فاصلہ ہو تو اشکال نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۱۲۲: ایسا شخص جس کو مسلسل پیشاب ہوتا ہو اگر اس شخص کو پہلی نماز میں پیشاب نکل آئے مگر دوسری نماز میں پیشاب بالکل نہ آیا ہو اس صورت میں ایک وضو سے وہ شخص کیا دو نمازیں پڑھ سکتا ہے ۔؟

جواب : اشکال نہیں ہے ۔

سوال نمبر ۱۲۳: جس شخص کو نماز میں کئی مرتبہ پاخانہ ہوجاتا ہو وہ شخص وضو ہر بار کرے گا یا ایک ہی وضو سے پوری نماز پڑھ سکتا ہے ۔؟

جواب: اس شخص کو اگر وضو کی تجدید کرنے میں پریشانی نہ ہوتوہر بار وضو کرے اور اگر پریشانی ہوتو ایک ہی وضو سے پوری نماز پڑھ سکتا ہے ۔

سوال نمبر ۱۲۴: جس شخص کو پاخانہ مسلسل ہوتا ہو اور اس شخص کا باربار وضو کرنا بھی دشوار ہو یہ شخص آیا ایک وضو سے ایک نماز پڑھ سکتا ہے ۔؟

جواب: اس شخص کا ایک وضو کرنا کافی ہے بلکہ اس سے دو نمازیں پے در پے بھی پڑھ سکتا ہے ۔

سوال نمبر ۱۲۵: جس شخص کو ہمیشہ ذرا ذرا سی ریاح آتی ہو وہ شخص نماز کیسے پڑھے ۔؟

جواب : ہر نماز کے لیے وضو کرے بلکہ اسی وضو سے دو نمازیں پڑھ سکتا ہے ۔

وہ امور جن کے لیے وضو کرنا ضروری ہے وضو کے شرائط
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma