۱۔ احرام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
۲۔ طواف حج نیابتی

سوال ۴۰۳۔ کیا حالت احرام میں خواتین کے لئے ایسازینتی لباس پہنا جس کے کچھ حصہ پر جالی لگائی گئی ہو یا پھول بنائے گئے ہوں، جائز ہے ؟ نیز کیا مقنعہ لباس کا حصہ ہے ؟

جواب :۔ احتیاط اس کو ترک کرنے میں ہے اور مقنعہ بھی لباس کا حصہ ہے ۔

سوال ۴۰۴۔ اگر خواتین کے احرام کا لباس اس قدر باریک ہو کہ ان کا بدن نمایاں ہو جائے کیا ان کے مناسک حج میں کوئی نقص آجاتا ہے ؟

جواب :۔ یہ کام حرام ہے لیکن اگر طواف اور نماز طواف کے علاوہ ایسا ہو تو حج کے باطل ہونے کا باعث نہیں ہوگا۔

سوال ۴۰۵۔ کیا( حالت احرام ) ہو نٹوں یا ناخون کے کنارے کی اضافی کھال کو جد ا کیاجاسکتا ہے ؟

جواب :۔ خون نہ نکلنے کی صورت میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۴۰۶۔ ایسی خاتون جس کے ناخون اور انگلیوں کی پشت پر پالش چسپاں ہے اور اسی حالت میں حج کے اعمال انجام دےتی اور یہ نہیں جانتی کہ یہ رنگ ، وضو اور غسل کے لئے مانع ہوتا ہے کیا اس کے اعمال صحیح ہیں اور اگر حج کے اعمال بجالانے کے بعد متوجہ ہو جائے تو اس کا کیاوظیفہ ہے ؟

 جواب:۔ اس کا طواف اور نماز صحیح نہیں ہے لہٰذا ان دو اعمال کو دوبارہ انجام دے اور احتیاط واجب کی بنابر سعی اور تقصیر کو بھی دوبارہ انجام دے ان کے علاوہ اس کے باقی اعمال صحیح ہیں اور اگر خود انجام نہیں دے سکتی تو کسی کو نائب بنالے۔

سوال ۴۰۷۔ کیا رات کے وقت چھت والی گاڑی میں سوار ہونے سے ، حج یا عمرہ میں نقص ، ہوجا تاہے اور کیا اس پر کفارہ ہے ؟

جواب :۔ایسا کرنے سے حج یا عمرہ باطل نہیں ہوتا اور اگر عام راتیں ہوں تو کفارہ بھی نہیں ہے لیکن ٹھنڈی اوربارانی راتوں میں کفارہ ہے ۔

سوال ۴۰۸۔ بندہ ناچیز بیمار اور پیشاب پر ضبط و نہ ہونے کی وجہ سے ، اپنے احرام کے لباس کو پاک نہیں رکھ سکتا، میر ا وظیفہ کیا ہے ؟

جواب:۔ جس قدر کرسکتے ہو ضبط اور برداشت کریں اور جس قدر عسروو حرج( شدید مشقت ) کاباعث ہوتو، اس مقدارمیں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۴۰۹۔ اگر احرام کا لباس ایسے مال سے خریدار جائے جس کا خمس یا زکات نہ دی گئی ہو ، کیا ایسے لباس کا احرام صحیح ہے ؟

جواب :۔ ایسے لباس کا احرام ، حرام ہے ۔

سوال ۳۱۰۔ کیا حالت احرام میں خواتین جوراب پہن سکتی ہیں یامردوں کی طرح ان کے پیروں کا اوپر کا حصہ بھی کھلا ہوا ہونا چاہئیے؟

جواب :۔ پیروں کے چھپانے کا حرام ہونا ، مروں سے مخصوص ہے خواتین کے لئے پیروں کی پشت کو چھپا نا جائز ہے ۔

سوال ۴۱۱۔ حج کے زمانے میں قافلہ کا ایک کارکن شخص خواتین کے ساتھ ، راننما کی حیثیت سے ، دن کے وقت چھت والی گاڑی میں مکہ مکرمہ جاتا ہے ، کیا اس پر کفارہ لازم ہے ؟

جواب :۔ ضرورت کے وقت سایہ میں جانا جائز ہے ، لیکن کفارہ ہے اوراس کا کفارہ ہر احرام کے لئے ایک بھیڑ( بکری) ہے یعنی مکمل عمرہ کے احرام کے لئے ایک بھیڑ اور مکمل حج کے احرام کے لئے بھی ایک بھیڑ کافی ہے ۔

سوال ۴۱۲۔ کیا جدہ شہر سے ، عمرہ تمتع کا احرام باندھنا جائز ہے؟

جواب :۔ چونکہ شہرہ جدہ کی محاذات ، کسی بھی میقات سے ، ثابت نہیں ہے ، احرام باندھنے کے لئے میقات یا میقات کے محاذات پر جانا چاہےئے اور اگر دونوں میں سے کوئی بھی ممکن نہ ہو تو احتیاط کے طور پر نذر مان کر محرِم ہو جائے اور پھر اس کے بعد احتیاط کی بناپر حرم کے شروع میں دوبارہ نئے طریقہ سے احرام باندھے۔

سوال ۴۱۳۔ عمرہ کے اعمال بجالانے کے بعد حج کے قافلہ کے کار کن ، خیموں کو معین اور حاجیوں کے لئے آذوقہ اور ، خورد نوش کا سامان لے جانے کے لئے ، احرام کے بغیر چند مرتبہ ، میدان عرفات اور منیٰ میں رفت و آمد کرتے ہیں ، ان کا حکم بیان فرمائیں ؟

جواب:۔ جائز ہے چنانچہ عسرو حرج( شدید مشقت) کا باعث نہ ہوتو حج کا احرام پہن کر مُحرِم ہو جائیں ۔

سوال ۴۱۴۔ ان مجتہدین کرام کے فتوے کی مطابق جو یہ فرماتے ہیں : احتیاط کی بناپر خواتین کو بھی مردوں ہی کی طرح محرم ہوناچاہئیے کیا احرام کا تو لیہ( لباس) پہنے کے بعد خواتین ،احرام کے لباس کو اتار کر اپنے معمولی لباس میں حج کے اعمال بجا لاسکتی ہےں ؟

جواب :۔ خواتین اپنے اسی معمولی لباس میں محرم ہوسکتی ہیں اور ان کے لئے احرام کا تولیہ ( احرام کا مخصوص لباس )پہنّا لازم نہیں ہے ۔

سوال ۴۱۵۔ اس زمانے میں جو حاجی حضرات عمرہ مفردہ کرنے کے لئے ایران سے تشریف لے جاتے ہیں وہ چھت والی گاڑی میں جاتے ہیں اور راستہ میں متعدد بار کھانے اور نماز کے لئے اتر تے اور سوار ہوتے ہیں کیا ان کے لئے ایک کفارہ کافی ہے یا ہر بار گاڑی سے اتر نے اور سوار ہونے پر جدا جد کفارہ لازم ہے ؟

جواب :۔ احرام عمرہ کی تمام مدت میں یا حج کے احرام کی کامل مدت میں ایک کفارہ کافی ہے ۔

سوال ۴۱۶۔ وہ حاجی حضرات جو ابتداء شب میں مسجد شجرہ یا جمعہ میں محرم ہو کرراتوں رات مکہ مکرمہ میں داخل ہوجاتے ہیں کیا یہ حضرات چھت والی گاڑی میں سوار ہوکر مکہ میں داخل ہو سکتے ہیں ؟

جواب:۔جائز ہے اور کفارہ نہیں ہے مگر بارانی اور سرد راتوں میں کہ اس صورت میں ایک بھیر بکری ، کفارہ دیں۔

سوال ۴۱۷۔ کیا حالت احرام میں ایسے مصنوعی ہاتھ پیر کو جن پر چمڑے کو سلا گیا ہو ، جسم سے باندھنے پرکفارہ ہے ؟

جواب :۔ کوئی اشکال نہیں اور کفارہ بھی نہیں ہے ۔

سوال ۴۱۸۔ جناب عالی کی کتاب ” مناسک حج “ میں حرم کے درخت کاٹنے کا، حالت احرام کے محرمات ( یعنی جو چیزیں محرم پر حالت احرام میں حرام ہیں ) میں تذکرہ نہیں ہوا ہے ، کیا یہ مسئلہ ، احرام کے محرمات میں سے نہیں ہے ؟

جواب :۔ یہ مسئلہ ، احرام کے محرمات میں سے نہیں ہے بلکہ ہر شخص پر حرم کے درخت کا کاٹنا حرام ہے ۔

سوال ۴۱۹۔ کیا خواتین کااس قدر بلند آواز سے تلبیہ ( لبیک اللہم لبیک ) کہنا کہ نامحرم سن لے ، جائز ہے ؟

جواب :۔ کوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۴۲۰۔ کیا خواتین کے لئے اپنے چہرے کے کچھ حصے کو چھپانا بھی مکمل چہرہ چھپانے کے حکم میں ہے ؟؟

جواب :۔ چہرے کے کچھ حصہ کو اس طرح چھپا نا کہ اس کو نقاب اور برقعہ نہ کہا جائے تو جائز ہے ۔

سوال ۴۲۱۔ کیا حالت احرام میں ایسا جوتا پہنا جس میں پیروں کی پشت کھلی رہتی ہے جائز ہے ؟

جواب :۔ ہا ںجائز ہے لیکن بہتر ہے کہ حالت احرام میں مردحضرات ایسا جوتا نہ پہنیں ۔

۲۔ طواف حج نیابتی
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma