چاند دیکھنے کے احکام

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
کارو بار کے منافعقضا روزے اور کفارے کے احکام

سوال ۳۰۲۔اگر مشہدمیں شوال کی پہلی تاریخ ثابت ہو جائے،جبکہ مشہد سے ، افغانستان کا افق کے اعتبار سے ،آدھے یا ایک گھنٹہ کا فرق ہے، تو کیا اس صورت میں،افغانستان میں بھی شوال کی پہلی تاریخ ثابت ہو جائے گی؟

جواب ۔کا فی نہیں ہے۔

سوال ۔۳۰۳۔جس شہر میں اہلسنت حضرات ،اکثر تعداد اور شیعہ حضرات اقلیت( کم تعداد)میں ہوں کیا ان کے ساتھ عید فطر اور عید قربان منا سکتے ہیں،جبکہ ان کے بر خلاف عید نہ ہو نے کا یقین بھی نہ ہو۔اور اگر رمضان المبارک کے ۲۹روزے گزر گئے،نجف اشرف میں، عید کا چاند ہو گیا، لیکن استانبول(تر کیہ کے شہر) میں چاند نظر نہیں آیا، جبکہ اہلسنت تیس روزے رکھتے ہیں اور نجف اشرف سے ایک دن کے بعد عید منا تے ہیں، اس صورت میںہم شیعو ں کا کیا وظیفہ ہے؟

جواب ۔اگر تقیہ کے شرائط موجود ہیں تو ان کے ساتھ عید منا سکتے ہیں،اور اگر نجف میں چاند ثابت ہو جائے تو استا نبول کے لیے کافی ہے۔

سوال۳۰۴۔اگر کسی شہر میں رمضان کا چاند نظر آ جائے ، کیاان شہروں کےلیے بھی چاند ثابت ہو جائے گا،جن کا افق کے اعتبار سے،ایک یا دو گھنٹہ کا فرق ہے؟

جواب :۔اگر وہ شہر،جس میں چاند نظر آگیا ہے ،اس شہر(جس کے بارے میںسوال ہورہا ہے)کی مغربی سمت میں واقع ہے تو چاند،ثابت نہیں ہو گا اور مشرقی سمت میں واقع تو ثابت ہو جائگی

کارو بار کے منافعقضا روزے اور کفارے کے احکام
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma