تیسری فصل: نجاسات کے احکام:

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
استفتائات جدید 01
چوتھی فصل: مطہرات کے احکامدوسری فصل :پانی کے احکام :

سوال ۳۵ ۔ حیوان کا نجاست کھانا (غلاظت کے علاوہ) جیسے پرندوں کا اپنے کھانے میں خون کا استعمال کرنا کیا صورت رکھتا ہے ؟

جواب : حیوان کا کوئی بھی نجاست کھانا پاخانے کے علاوہ، اسکے گوشت اور دودھ کے حرام ہونے کا باعث نہیں بنتا لیکن اس سے پرہیز کرنا بہتر ہے ۔

سوال ۳۶ ۔ آج کل بہت سارا سنگار کا سامان جو مسلمان خواتین استعمال کرتی ہیں جو جنین کے جفت سے تیار کیا جاتا ہے اس کے استعمال کا کیا حکم ہے اور یہ بھی فرمائیں کہ جفت نجس ہے یا متنجس ؟

جواب : جفت کے نجس ہونے کی کوئی دلیل نہیں ہے (جیسا کہ ہم نے عروة الوثقی کے حاشیہ میں بھی لکھا ہے ) اس بنا پر اگر خون سے آلودہ نہ ہو یا شک ہو ( کہ خون سے آلودہ ہے یا نہیں ) تو پاک ہے ۔

سوال ۳۷ ۔ کیا نجس ہاتھ، گوشت اور چربی کو پاک کرتے وقت پاک ہوجاتا ہے؟

جواب : پاک ہوجاتا ہے لیکن چربی کی تہہ اوپر جمی ہو ، لیکن اگر چربی کم ہو توکوئی اشکال نہیں ہے ۔

سوال ۳۸ ۔ اگر ایک بھیڑ،کتے کا دودھ پئے تو کیا اس کا گوشت نجس اور حرام ہوجاتا ہے؟

جواب : کتے کے دودھ کے حرام ہونے کے بارے میں کوئی دلیل ہمارے پاس نہیں ہے اگر چہ بھیڑ اس کا دودھ اتنا زیادہ پیئے کہ اس کی ہڈیاں بھی مضبوط ہوجائیں ، لیکن اگر خنزیر کا دودھ مذکورہ مقدار تک پئے تو خود اس بھیڑ کا گوشت بھی حرام ہے اور اس کی آنے والی نسلوں کا گوشت بھی ۔ لیکن اگر اس مقدار سے کم پیا ہو تو اس کا گوشت مکروہ ہے اور بہتر یہ ہے کہ سات دن تک اس کو باندھ کر رکھیں اور پاک کھانا دیں ۔

سوال ۳۹ : اس جلاٹین(gelatine) (ایک چپ چپاہٹ والا مادہ)کا حکم کیا ہے جو سور یا گائے کی ہڈیوں سے لیا گیا ہو ؟ شایان ذکر ہے کہ بیشتر مواد کہ جسمیں ویٹامین ہوتا ہے اور بیشتر دوائیں کہ جو امریکا میں تیار کی جاتی ہیں یہاں تک کہ بعض مٹھائیاں بھی اس مادے سے بنائی جاتی ہیں

جواب : ضرورت کے وقت ایسے مواد کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے۔

سوال ۴۰ ۔ شریعت میں ہے کہ اگر کتا کسی برتن کو چاٹ لے تو اس کو مٹی سے مانجھناضروری ہے ۔ حالانکہ آج کل الکحل یا اس کے جیسے سیال سے بر تن وغیرہ دھوتے ہیں توکیا پھر بھی مٹی سے دھونا ضروری ہے ؟

جواب : جی ہاں ، ضروری ہے ۔

سوال ۴۱ ۔ کیااہل کتاب نجس ہیں ؟

جواب : احتیاط یہ ہے کہ اجتناب کیا جائے مگر ان لوگوں کے لئے جو باہر کے سفر میں یا اپنے ماحول میں ان کے محتاج ہوں ۔ 

سال ۴۲:اہل کتاب کی طہارت کے بارے میں آپ کی کیا نظر ہے؟مجبوری کی حالت میں کیا حکم ہے؟

جواب: ضرورت کے وقت اہل کتاب سے اجتناب واجب نہیں ہے اور اس کے بعد طہارت بھی لازم نہیں ہے۔

سوال ۴۳:آیا مجوس اہل کتاب میں سے ہیں؟

جواب:جی ہاں مجوس بھی اہل کتاب کے حکم میں ہیں۔  

سوال ۴۴:وحدت وجود کا کیا مطلب ہے اور اس پر اعتقاد رکھنے والوں کا کیا حکم ہے؟

جواب: وحدت وجود کے متعدد معنی ہیں ، وہ معنی کہ جو قطعی طور پر باطل ہے اور سب فقہاء کی نظر میں اسلام سے خارج ہونے کا سبب بنتا ہے وہ یہ ہے کہ کوئی معتقد ہو کہ خداوند ،اس دنیا کی عین موجودات ہے (یعنی خدا الگ سے کوئی چیز نہیں بلکہ یہ موجودات ہی خدا ہیں)اور خالق و مخلوق ، عابد و معبود وجود نہیں رکھتے اسی طرح جنت اور دوزخ بھی اس کے عین وجود ہیں ، اس کا لازمہ بہت سے مسلمات دین سے انکار کا سبب بنتا ہے ، جب بھی کوئی ان لوازم کا ملتزم و معتقد ہوجائے تو اسلام سے خارج ہوجاتا ہے اور دور حاضر کے اکثر فقہاء ، چاہے زندہ ہوں یا فوت کر گئے ہوں (رضوان اللہ تعالیٰ علیہم) نے اس موضوع کو قبول کیا ہے ، اور عروہ کے حاشیہ میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔

سوال ۴۵۔ برای مہربانی وحدت وجود کے بارہ میں زیادہ وضاحت فرمائیں۔

جواب: اس کی وضاحت یہ ہے کہ وحدت وجود کبھی مفہوم وجود کی وحدت(وجود کے ایک ہونے)کے معنی میں ہے کہ جواشکال نہیں رکھتا اور کبھی وحدت حقیقت(حقیقت کے ایک ہونے) کے معنی میں ہے جیسے سورج کی روشنی اور چراغ کی روشنی کہ دونوں کی حقیقت ایک ہے لیکن مصداق متعددہیں اس میں بھی اشکال نہیں ہے اور کبھی وحدت وجود ، مصداق وجودکی وحدت(یعنی صرف وجود کا مصداق ایک ہے) کے معنی میں ہے اس معنا میں کہ عالم ہستی میں خدا کے وجود کے علاوہ کچھ اورنہیں ہے اور جو کچھ ہے وہ اس کی عین ذات ہے یہ نظریہ کفر کا مستلزم ہے اور کسی ایک فقیہ نے بھی اس کو قبول نہیں کیا۔

سوال ۴۶۔بہت سے بزرگ افراد وحدت وجود کے معتقد ہیں، کیا اس مساٴلہ کے مطابق احتیاطاً ان برزگوں سے پرہیز کیا جائے؟

جواب: ان بزرگوں میں سے کوئی ایک بھی وحدت وجود کے جو مذکورہ بالا جواب میں تیسرے معنی بیان ہوئے ہیں، قائل نہیں ہیں اور جو کوئی بھی ان بزرگوںکی طرف ایسی نسبت دیتا ہے وہ جسارت کرتا ہے۔

سوال ۴۷۔ آپ سے درخواست ہے عقیدے کے باطل ہونے پر جو دلیلیں دلالت کرتی ہیں ان دلیلوں کوبیان فرمائیں۔

جواب: عروة الوثقی کے حاشیہ اور اس کی شرح کی طرف رجوع فرمائیں۔

سوال ۴۸۔ بعض کیمیکل، شعبہ کے طالب علموں کے نقل کے مطابق، صنعتی اورطبی الکحل بنانے کا مادہ ایک ہی ہے،فقط اس وجہ سے کہ صنعتی الکحل پینے کے قابل نہ رہے اس میں ایک رنگین مادہ ملادیتے ہیں،اس فرض کے ساتھ ان دونوں الکحل کا کیا حکم ہے؟

جواب: طبّی اورصنعتی الکحل پاک ہے کیونکہ رنگین مادہ کے قطع نظر بھی وہ پینے کے قابل نہیں ہے اور یہ ایک قسم کا زہر شمار کیا جاتا ہے ، اس وجہ سے مست کرنے والے سیال کی دلیل اس کوشامل نہیں ہوگی۔

سوال ۴۹۔ کیا ہر وہ مادہ کہ جس میں الکحل ہو حرام ہے؟

جواب: اگر عرف کے لحاظ سے مست کرنے والا نہ ہو توکوئی اشکال نہیں ہے؟

سوال ۵۰۔ طہارت اور نجاست کے اعتبار سے الکحل کا حکم بیان فرمائیں؟۔

جواب: صنعتی طبّی الحکل پاک ہے لیکن وہ مشروبات کہ جن میں مست کرنے والا الکحل ہو، اشکال رکھتے ہیں۔

سوال ۵۱۔ کھانے پینے کے ان اشیاء کے استعمال کا کیا حکم ہے؟ جن میں فطری طور سے الکحل بہت کم مقدار میں موجود ہوتا ہے جیسے سرکہ، خالص جو کا پانی بغیر الکحل وغیرہ کے۔

جواب: جب بھی ان پرالکحلی مشروبات صادق نہ آئے تو کوئی اشکال نہیں ہے۔

سوال ۵۲۔ آیا نجاست کے مساٴلہ میں یقین ضروری ہے یا ظنّ و گمان کافی ہے؟

جواب: نجاست کے مساٴلہ میں قطعی اور سو فیصد یقین ضروری ہے اور جب تک ایسا یقین حاصل نہ ہو تو کوئی تکلیف نہیں ہے اور اگرسو فیصدیقین حاصل ہوجائے تو پرہیز ضروری ہے مگر مجبوری کے وقت۔

سوال ۵۳۔ وہ گوشت جو غیر مسلم ممالک سے خریدا جاتا ہے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب: اگر مسلمانوں کے بازار اور مسلمانوں کے ہاتھوں سے خریدا جائے اور احتمال دیا جائے کہ خریدار نے تحقیق کی ہے، پاک اور حلال ہے۔

سوال ۵۴۔ ایسے نوٹ یا سکے جو لوگوں کے درمیان رد وبدل ہوتے رہتے ہیں کیا ان پر گیلا ہاتھ لگنے سے ہاتھ نجس ہوجائے گا؟

جواب: جب تک نجاست کا یقین حاصل نہ ہو جائے پاک ہے۔

سوال ۵۵: اگر زندہ چوہا کھانے کے اندر گرجائے اور زندہ ہی باہر آجائے کیا وہ کھانا پاک ہے؟

جواب: پاک توہے لیکن آلودہ ہے اور بہتر ہے کہ اس کھانے سے پرہیز کیا جائے۔

سوال ۵۶۔ہمیں نہیں پتہ کہ بارہ (۱۲)میٹر کا فرش کہاں سے نجس ہے ؟کیا یہ شبہہ محصورہ ہے یا غیر محصورہ ؟کیا اس پر نماز پڑھی جا سکتی ہے؟

جواب: شبہہ محصورہ ہے لیکن اس پر نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

چوتھی فصل: مطہرات کے احکامدوسری فصل :پانی کے احکام :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma