۱۹ ۔ حشرات کو قتل کرنا ( مارنا )

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
۲۰ ۔ بدن سے خون نکالنا ۱۸ ۔ استمناء کرنا ( مشت زنی )

مسئلہ ۴۸۰ ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ محرم حشرات ( جیسے مچھر ، مکھی ، چیوٹی وغیرہ ) کو نہ مارے خواہ اس کے بدن یا لباس پر ہو یا دوسری جگہ بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ زمین پر رینگنے والے کسی بھی جانور کو نہ مارے مگر یہ کہ اس کی اذیت و آزاد کا سبب ہوں یا موذی اور خطرناک حیوانات میں سے ہوں جیسے سانپ و بچھو وغیرہ ، حتی احتیاط واجب یہ ہے کہ مذکورہ حشرات کو بدن پر سے نہ ہٹائے اور اگر غلطی سے ایسا کردے تو فقیر کو تھوڑا سا کھانا کھلائے  .
مسئلہ ۴۸۱ ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ حشرات کو محفوظ جگہ سے معرض سقوط میں منتقل نہ کرے ، بلکہ احتیاط واجب یہ ہے کہ مطلقا ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل نہ کرے مگر یہ کہ دوسری جگہ محفوظ تر ہو  .
مسئلہ ۴۸۲ ۔ حالت احرام میں حشرات کا مارنا یا منتقل کرنا موجب کفارہ ہے اور اس کا کفارہ خواہ عمداً ہو یا غلطی اور اشتباہ سے ہو تھوڑا سا طعام ہے  .

۲۰ ۔ بدن سے خون نکالنا ۱۸ ۔ استمناء کرنا ( مشت زنی )
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma