۳ ۔ سر چھپانا ( مردوں کے لئے )

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
۴ ۔ صورت کا چھپانا ( عورتوں کے لئے ) ۲ ۔ کسی ایسی چیز کا پہننا جو تمام پست پا کو چھپا لے ( مردوں کے لئے )

مسئلہ ۳۸۳ ۔ حالت احرام میں مردوں کے لئے پورے سر کا چھپانا حرام ہے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ سر کا تھوڑا سا حصہ بھی نہ چھپائیں  . لیکن سر کا چھپانا ہاتھ سے یا تولیہ سے خشک کرتے وقت یا سوتے وقت تکیہ کے ذریعے جائز ہے ، اسی طرح بند مشک اور بیگ وغیرہ سر پر رکھنا جائز ہے اور مردوں کے لئے چہرہ چھپانا بھی بلا مانع ہے اور اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہے  .
مسئلہ ۳۸۴ ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ سر کو گل ( مٹی ) حنا ( مہندی ) اور دوا جیسی چیزوں سے بھی نہ چھپائیں  .
مسئلہ ۳۸۵ ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ کوئی چیز سر پر نہ رکھیں مثلا جو ، بار ( بوجھ ) حمل کرنا (اٹھانا ) چاہتا ہے اس کو سر پر نہ رکھے  .
مسئلہ ۳۸۶ ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ کانوں کو بھی نہ چھپائے  .
مسئلہ ۳۸۷ ۔ محرم کے لئے سر کو زیر آب لیجانا جائز نہیں ہے خواہ بقیہ بدن پانی کے اندر ہو یا باہر ہو ، لیکن پانی کا سر پر ڈالنا خواہ غسل کے لئے ہو یا غسل کے علاوہ ہو بلا مانع ہے  . اسی طرح شاور لینا ، لیکن اپنے سر کو حمام کے ٹب میں زیر آب نہ کرے  .
مسئلہ ۳۸۸ ۔ جو رومال سر درد کے لئے سر پر باندھتے ہیں اس میں کوئی اشکال نہیں ہے اور سر کو رومال اور تولیہ سے خشک کرنا بھی جائز ہے ، شرط یہ ہے کہ سر کو اس سے نہ چھپا لے  .
مسئلہ ۳۸۹ ۔ اگر کوئی کپڑا کمان کے اوپر باندھیں اس طرح کہ سر کے اوپر قرار پائے اور سر کو مچھر سے بچانے کے لئے اس کے نیچے کر لیں تو اشکال نہیں ہے ، اسی طرح مچھر دانی استعمال کرنے میں بھی کوئی مضائقہ نہیں ہے  .
مسئلہ ۳۹۰ ۔ مرد محرم سوتے وقت اپنے سر کو نہ چھپائے اور اگر غفلت یا فراموشی کی وجہ سے ایسا کرے تو لازم ہے کہ فوراً اپنے سر کو برھنہ کرے  .
مسئلہ ۳۹۱ ۔ مردوں کے لئے عمداً سر کو چھپانے کا کفارہ ایک گوسفند ہے ( بنا بر احتیاط واجب) لیکن جہالت و فراموشی اور غفلت کی صورت میں کوئی کفارہ نہیں ہے  .
مسئلہ ۳۹۲ ۔ احتیاط واجب یہ ہے کہ اگر سر کو مکرر ڈھانپے تو کفارہ کی بھی تکرار کرے یعنی ہر دفعہ کے لئے ایک گوسفند کفارہ دے مگر یہ کہ عسر و حرج کا باعث ہو  .

_________________

( ۱ ) ایک طرح کا جوتا جس کا اوپر کا حصہ نخ یا ابریشم کا اور نیچے کا حصہ چمڑے کا کپڑے کا ہوتا ہے  .

۴ ۔ صورت کا چھپانا ( عورتوں کے لئے ) ۲ ۔ کسی ایسی چیز کا پہننا جو تمام پست پا کو چھپا لے ( مردوں کے لئے )
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma