حجّ تمتع کے شرائط

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
آٹھویں فصل احرام کے میقات ب ) حجّ تمتع

مسئلہ ۲۲۸ ۔ حج تمتع میں پانچ چیزیں شرط ہیں
۱ ۔نیت ، یعنی قصد کرے خدا کے لئے ان اعمال کو حج تمتع کے عنوان سے بجا لائے ، بنا بر این اگر حج کی دوسری قسم کا قصد کرے یا حج تمتع اور دوسری قسم کی درمیان مردّد ہو یا اس کا قصد خالص خدا کے لئے نہ ہو ، اس کا حج صحیح نہیں ہے
۲ ۔ ” عمرہ “ اور ” حج “ دونوں حج کے مہینوں ( شوال ، ذی القعدہ اور ذی الحجہ ) میں واقع ہوں بنا بر این اگر تمام عمرہ یا اس کا کچھ حصہ ماہ شوال سے پہلے انجام دے ، کافی نہیں ہے
۳ ۔ احرام - ” حج تمتع “ جیسا کہ عرض ہوا ضروری ہے کہ خود مکہ سے ہو اور اس میں قدیم و جدید مکہ کے محلوں اور علاقوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے ، خواہ گھر سے ہو یا مسجد الحرام سے یہاں تک کہ مکہ کی گلیوں ، کوچوں ، اور خیابانوں سے قصد احرام کر سکتا ہے لیکن احرام کے لئے ہر جگہ سے بہتر مسجد الحرام ہے
۴ ۔ عمرہٴ تمتع اور حج تمتع دونوں کو ایک سال کے اندر انجام دے ، بنا بر این اگر ایک کو امسال اور دوسرے کو دوسرے سال حج کے مہینوں میں انجام دے ، صحیح نہیں ہے
۵ ۔ اگر حج تمتع عنوان نیابتی لئے ہوئے ہو تو عمرہ اور حج دونوں کو ایک شخص کو انجام دینا چاہئے بنا بر این اگر ایک شخص عمرہ اور دوسرا حج بجالائے ، کافی نہیں ہے
مسئلہ ۲۲۹ ۔ شہر مکہ آج بہت بڑا ہو گیا ہے ، اس کے باوجود جس پر بھی مکہ اطلاق ہوتا ہے مکہ کے احکام رکھتا ہے جس طرح مسجد الحرام کی توسیع ہوئی ہے اس کے باوجود وہ تمام جگہ مسجد الحرام کے احکام رکھتی ہے
مسئلہ ۲۳۰ ۔ جس کا وظیفہ حج تمتع ہے وہ اپنی نیت کو حج قران یا افراد سے نہیں بدل سکتا مگر یہ کہ وقت تنگ ہو اس طرح کہ وہ عمرہٴ تمتع کو تمام کر کے حج نہ کر سکے ، اس صورت میں عمرہٴ تمتع کو چھوڑ کر حج افراد یا حج قران کی نیت کرے اور حج کے وظائف کو بجالائے اور حج تمام ہونے کے بعد عمرہٴ مفردہ انجام دے ( ان تمام لوگوں کی مانند جو حج قرآن یا افراد بجا لاتے ہیں ) اور حج کے لئے وقت تنگ ہونے سے مراد یہ ہے کہ عرفہ کے دن ظہر سے لیکر غروب تک عرفات میں وقوف کو درک نہ کر سکے
مسئلہ ۲۳۱ ۔ اگر عورت عادت ماہانہ میں گرفتار ہو جائے اور طواف و نماز طواف کو کہ اس کی شرط طہارت ہے زمانہٴ اعمال حج پہونچنے ( اور عرفات میں وقوف ) سے پہلے انجام نہ دے سکے تو لازم ہے حج افراد کی نیت کرے اور اسی احرام کے ساتھ عرفات جائے اور اعمال حج بجالائے اور مکہ پلٹنے اور پاک ہونے کے بعد طواف حج اور نماز طواف بجالائے اور اتمام حج کے بعد عمرہٴ مفردہ کے لئے مسجد تنعیم کہ مکہ کے کنارے واقع ہے جائے اور وہاں سے محرم ہو اور اعمال عمرہٴ مفردہ بجالائے اور احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کے آخر میں طواف النساء بھی بجا لائے
مسئلہ ۲۳۲ ۔ کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ عورتیں گولی وغیرہ کھاکر اپنی عادت ماہانہ کو روکیں تا کہ اعمال حج تمتع منجملہ طواف اور نماز طواف کو طہارت کی حالت میں بجا لائیں
مسئلہ ۲۲۳ ۔ احرام میں طہارت شرط نہیں ہے بنا بر این حائض و مستحاضہ اور مجنب اشخاص محرم ہو سکتے ہے ہر چند طہارت اور پاک ہونا مستحب موٴکد ہے ( طہارت صرف طواف اور نماز طواف میں شرط ہے )

آٹھویں فصل احرام کے میقات ب ) حجّ تمتع
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma