۳۔ واجب انجام دینے یا حرام ترک کرنے میں رکاوٹ نہ ہو۔

سایٹ دفتر حضرت آیة اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی

صفحه کاربران ویژه - خروج
ذخیره کریں
 
مناسک جامع حج
۴۔ استطاعت : ۲۔ عقل :

  سوال ۶۰-   ادارہ حج و زیارت، مستطیع عورتوں سے اُن کے شوہر کا رسمی اجازت نامہ مانگتے ہیں ۔ اگر شوہر نے اجازت نہیں دی تو بیوی کی تکلیف کیا ہوگی ؟
  جواب-   بعید ہے کہ وہ واجب حج میں شوہر کی اجازت طلب کریں کیونکہ واجبات کے انجام دینے میں شوہر کی اجازت شرط نہیں ہے۔
  سوال ۶۱ -  ایک عورت نے شادی سے پہلے نذر کی تھی کہ حج بجالاوٴں گی۔کیا اس صورت میں شوہر کی اجازت ضروری ہے ؟ کیا شوہر بھی ممانعت کا حق رکھتا ہے ؟
 جواب-   شوہر کی اجازت لازم نہیں ہے مگر یہ کہ شادی کے وقت شرط رکھی گئی ہو۔
  سوال ۶۲   خانہ دار عورت مستطیع بن گئی تھی لیکن اکیلے جانے پر شوہر اجازت نہیں دیتا ۔ وہ کہتا ہے ” چونکہ آپ نے حج کے لئے میرا نام نہیں لکھوایا ، میں بھی اجازت نہیں دوں گا “ اس عورت کا وظیفہ کیا ہے ؟
  جواب-   واجب حج میں شوہر کی اجازت شرط نہیں ہے۔ لہٰذا عورت اپنا حج بجالائے ۔ اگر چہ شوہر کی رضایت حاصل کرنا بہتر ہے ۔

۴۔ استطاعت : ۲۔ عقل :
12
13
14
15
16
17
18
19
20
Lotus
Mitra
Nazanin
Titr
Tahoma